New Age Islam
Tue Apr 22 2025, 02:17 PM

Urdu Section ( 20 Apr 2024, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Dreams Of Pakistanis پاکستانیوں کو اتنی کثرت سے خواب کیوں آتے ہیں

نیو ایج اسلام۔اسٹاف رائیٹر

20 اپریل 2024

حال ہی میں پاکستان کے پشاور میں مقیم ایک عالم دین مولانا حبیب الرحمان ہشاوری سے منسوب ایک خواب سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔ مولانا حبیب الڑحمان ایک آڈیو کلپ میں کہہ رہے ہیں کہ انہیں خواب میں حضورپاک ﷺ کی زیارت ہوئی اور انہوں نے فلسطین کی صورت حال کے تناظر میں مجھ سے فرمایا کہ میں عرب وعجم کے علماء سے کہہ دوں کہ "وہ میرے امتی نہیں ہیں ، وہ۔میرے ,امتی نہیں ہیں ، وہ۔میرے امتی نہیں ہیں اور میری شفاعت سے محروم رہیں گے جوامریکا اور اسرائیل کا بائیکاٹ نہ کریں۔ "۔ مولانا حبیب الرحمان کے مطابق حضور پاک ﷺ نے پاکستان کے کچھ علماء کا نام لیکر فرمایا کہ انہیں میرا یہ پیغام پہنچادو۔ ان میں ایک نام مفتی تقی عثمانی کا بھی یے۔

اطلاعات کے مطابق مولاناحبیب الرحمان صاحب دونوں پاؤں سے معذور ییں اور وھیل چیئر کا,استعمال کرتے ہیں۔ وہ پشاور میں ایک چھوٹا سا مدرسہ چلاتے ہیں اور تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں۔

ان کے مطابق حضور پاک ﷺ نے پاکستانی علماء کے علاوہ انڈیا اور افغانستان کے علماء کے نام بھی یہ پیغام بھیجا۔

مولانا حبیب الرحمان کو خواب میں بشارت ہہلی بار نہیں ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بھی وہ ایسا دعوی کرچکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ ہرروز ایک لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھتے ہیں اور اس کی برکت سے انہیں کثرت سے حضور پاک ﷺ کا دیدار ہوتا ہے۔ چھ ماہ قبل پاکستان کے مشہور عالم دین مولاناطارق جمیل کے جوان بیٹے عاصم جمیل نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔اس کی موت کے بعد مولانا طارق جمیل نے ایک تقریرمیں کہا کہ پشاور کے ایک مولانا جو ہرروز ایک لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھتے ہیں مجھے بتایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ۔کا بیٹ عاصم جمیل حضور پاک ﷺ کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے اور اسنےمجھ سے کہا کہ میرے والد کو جاکربتادو کہ آپ۔کا بیٹا جنت پہنچ گیا ہے۔

چار سال قبل کورونا کی وبا کے دوران بھی انہوں نے مفتی تقی عثمانی کو بتایا تھا کہ حضور پاک ﷺ نے خواب میں کورونا سے بچاؤ کا,وظیفہ بتایا ہے۔

اس کے بعد ایک سال قبل انہوں نے یہ دعوی کیا تھا کہ خواب میں حضور پاک ﷺ نے انہیں ایک دعا کثرت سے پڑھنے کی تاکید کی اور مسلمانوں تک ان کا یہ پیغام پہینچانے کا حکم دیاورنہ مسلمانوں پر ایک بہت سخت آزمائش آنے والی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ وہ آڈیو کلپ میں کہتے ہیں کہ انہیں یہ خواب پانچ چھ مہینے پہلے آیا تھا۔ سوال۔یہ اٹھتا ہے کہ جب حضور پاکﷺ نے انہیں پانچ چھ ماہ پہلے ایک پیغا مسلمانوں تک پہنچانے کا حکم دیا تھا تو انہوں نے آپ ﷺ کے حکم کی تعمیل میں اتنی تاخیر کیوں کی؟

پاکستان کے یی ایک عالم دین انجینئیر محمد علی مرزا مولانا حبیب الرحمان کے دعوے پر اعتراض جتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ کوئی ایک دن میں ایک لاکھ بار درود نہیں پڑھ سکتا۔

ایک اور عالم دین سید فضیل احمد ناصری کہتے ہیں کہ مولانا حبیب الرحمان کو حضور پاک ﷺ نے جو دعا خواب میں بتائی ہے وہ ایک حدیث میں پہلے سے موجود ہے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ۔

یہ تو پاکستان کے صرف ایک عالم دین کے خوابوں کا ذکر ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے دوسرے علماء اور عام لوگ بھی خواب میں حضور پاک ﷺ کے دیدار کا دعوی کرچکے ہیں۔ گزشتہ سال جب پاکستان۔میں عمران خان کی پارٹی حکومت کے خلاف احتجاج کررہی تھی تو ایک خاتون نے وہاں کے ایک۔مشہور ڈاکٹر جاوید احمد کو فون کرکے کہا تھا کہ اس نے عمران خان کو حضور پاک ﷺ کے ساتھ دیکھا ہے۔اس کی باتوں کا تاثر یہ تھا کہ عمران خان کو تائید غیبی حاصل۔ہے ۔ لیکن حالیہ الکشن میں انہیں اقتدار میں آنے سے روک دیا گیا اور وہ جیل۔میں بند ہیں۔

خواب میں نیک مسلمانوں کو حضور پاک ﷺ کادیداریوتا ہے اور اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے لیکن جب خواب دیکھنے والا سیاسی نوعیت کے خواب حضور پاک ﷺ سےمنسوب کرتا ہے تو اس بیان مشکوک ہو جاتا ہے۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم گزشتہ 75برسوں سے جاری ہیں ۔ غزہ پر اسرائیل کی بمباری کوئی نیا واقعہ نہیں ہے اور صرف امریکہ اور اسرائیل کابائیکاٹ اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کے ساتھ میانمار اورچین میں بھی ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔کیا مسلمانوں کوچین کا بھی بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے۔ مولاناحبیب الرحمان صاحب پاکستانی ہیں شاید اسی لئے وہ چین کا بائیکاٹ کرنے کی بات نہیں کرسکتے۔پاکستانیوں کوبنگلہ دیش سے بھی نفرت ہے اسی لئے وہ انڈیا ، پاکستان اور افغانستان کے علماء کا تو,ذکر کرتے ہیں بنگلہ دیش کے علماء کاذکرنہیں کرتے۔

خواب میں حضور پاک ﷺ کا دیدار سچا ہوتا ہے اور اس میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نییں ہوتی کیونکہ شیطان حضور پاک ﷺ کی شبیہ نہیں بنا سکتا لیکن اسی کے ساتھ یہ شرط بھی ہے کہ خواب دیکھنے والا حضور پاک ﷺ کو ان کی اصل صورت میں دیکھے۔ خواب دیکھنے والے کو حدیثوں میں بیان کئے گئے حلیہ مبارک کا علم ہونا چاہئے۔ انجینئیرمحم علی مرزا تابعی ابن سیرین کی روایت کاحوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر کسی نے حدیثوں میں بیان کردہ حلیہ مبارک سے مختلف حلئے میں کسی کو دیکھا اور خواب میں اسے یہ تاثر دیا گیا کہ وہ حضور پاک ﷺ ہیں تو اس نے حضور پاک ﷺ کو نہیں دیکھا۔

ایک پاکستانی یوٹیوب چینل پاکستان نیوز نے پاکستان میں کثرت سے خواب بیان کرنے کی روایت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان۔میں خواب کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔حقیقت بھی یہی ہے کہ ہندوستان ، افغانستان ، بنگلہ دیش یا عرب ممالک سے کسی عالم دین کے ذریعے اس طرح کے خواب کا دعوی کبھی نہیں سامنے آتا۔ خاص طور پر ایسے خواب جسمیں عصری سیاسی معاملات پر کوئی پیغام ہو۔ اس طرح کے خوابوں پر خود پاکستان کے عوام اور میڈیا میں سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔

------------------

URL:  https://www.newageislam.com/urdu-section/dreams-pakistanis/d/132169

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..