New Age Islam
Sun Dec 01 2024, 09:55 PM

Urdu Section ( 29 Apr 2020, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Don't Forget It During Lockdown, Please لاک ڈاؤن کے دوران اسے نہ بھولیں

محمد عباس ازهري

آ رہی عید ہے! نئے کپڑوں کی خریداری کرنی ہے، نئے جوتے چاہیے اور خوب  شوپنگ کرنی ہے تاکہ جو مشروط  چھوٹ ملی ہے  اس سے فائدہ اٹھائیں!ورنہ عید بے رونق کوئی مزہ نہیں آئے گا ! جمعہ، تراویح، افطار پارٹی وغیرہ سب بند ہیں یہ تو غنمیت ہے کہ عید کی خریداری کے لیے چھوٹ مل گئی!

اگر آپ یا آپ کے گھر کی خواتین یا بچے اور بچیاں یہ سب سوچ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں تو ان کو شوپنگ اور عید کی خریداری کرنے کے لیے سختی سے روکیں

            "ورنہ "

ابھی سے خبریں آنے لگی ہیں کہ:

 " رمضان پر بازار میں ٹوٹی بھیڑ ! اور دیکھیں ملک بھر میں کیسے اڑی لاک ڈاؤن کی دھجیاں!

اس نیوز  کے کمنٹس بکس میں یوں کچھ  لوگ لکھتے ہیں:

۱-اپنا دیش کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتا ہے جب تک یہ ملا لوگ  ہمارے دیش میں رہیں گے۔

۲-سالے کٹوؤں کب سدھروگے تمہاری وجہ سے ملک برباد ہو رہا ہے!

۳- ان جاہلوں کی کرنی کا پھل بچے بھگت رہے ہیں!

۴- یہ ملا لوگ ہمارے دیش کو دوسرا اٹلی بنانے کے لیے تیار ہیں ۔

۵- یہ سالے رمضان کو برکت کا مہینہ کہہ کر " وہان " بنانے کے چکر میں ہیں!

ان سے بھی گندے گندے تبصرے! آپ سوشل میڈیا پر  جی نیوز کی شیئر کردہ  لنک پر دیکھ سکتے ہیں! پوری مسلم قوم و ملت پر تبصرے کرتے ہیں اور گالی دیتے ہیں اور آپ کے مذہب کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں!

آج کچھ مسلم کی غلطیوں کی وجہ سے پوری قوم اور مذہب کو گالی دی جا رہی ہے!

یہ بھی خبر ہے کہ جو غیر مسلم تاجر ہیں  وہ رمضان المبارک میں اچھا پیسہ کماتے ہیں ان کو خوش کرنے کے لیے  خریداری کے لیے " مشروط "  چھوٹ دی گئی ہے!

        "لیکن"

اگر بات بگڑ جائے گی تو سب کچھ مسلمانوں کے سر پر ڈال دیا جائے گا اور مقدس و متبرک رمضان  شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا  اور ابھی سے میڈیا ٹرائل شروع! ہمارے سامنے واضح مثال "تبلیغی جماعت  "

اور اربابِ حل و عقد اپنی تمام غلطیوں کو مسلمانوں کے سر پر ڈال دیں گے پھر نہ کہنا ہے کہ ہمیں خبر نہ ہوئی! اس لیے ابھی وقت ہے باز آ جائیں!

اور یہ بھی واضح رہے کہ کورونا وائرس( کوویڈ-۱۹) سے نپٹنے کے لیے جاری جنگ میں کافی لمبا وقت لگ سکتا ہے اس لئے عید کی نماز نہیں ہوگی تو نیا کپڑا،نئے جوتے اور سوئیاں خریدنا بے کار ہے  اور ایسا نہیں ہے کہ پرانے کپڑوں اور جوتوں میں عید نہیں منائی جا سکتی ہے اور جب گھر سے باہر نکلنا نہیں ہے تو کیا ضرورت ہے کہ  نئی چیزیں خریدی جائیں !  اسلام میں  فتنہ اور تہمت کی جگہوں سے بچنے کے لیے کہا گیا ہے اس پر سختی سے عمل کریں  اور یہ بھی واضح رہے کہ یہ خطرناک وائرس اٹلی، امریکہ وغیرہ اتنی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے کہ لاشوں کو گننا مشکل ہو رہا ہے اور ان کو دفن کرنے کے جگہیں کم پڑ جا رہی ہیں ! اگر ہم بازار شوپنگ کے لیے جاتے ہیں تو " سماجی فاصلہ " (سوشل ڈسٹینگ " نہیں بنا پائیں گے اور اس طرح ہم یا جو بھی بازار جائے گا اس موذی اور مہلک کا شکار ہو جائے گا اور پھر پورے گھر والے اور ملنے جلنے والے اس کے شکار ہو جائیں گے اور جو گھر میں آرام سے رہے ہیں وہ سب کچھ چھین لیا جائے گا اور کورنٹائن کر دیا جائے گا پھر وہاں اپنی فیملی اور احباب کے ساتھ آرام سے شوپنگ کیجئے گا اور عقل ٹھکانے لگ جائے گا اور یہ بھی یاد رکھیں کہ "جان ہے تو جہان ہے"

! اس لیے خدارا! اپنے پیسوں کو سوچ سمجھ کر خرچ کریں اور قناعت  پسند بنیں اور اپنے مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنائیں  اور خود آرام سے جیئیں اور دوسروں کو جینے دیں کیونکہ شر پسند عناصر کو موقع کی تلاش ہے اور سرِ عام اپنے آپ کو اور اپنی فیلمی کو رسوا نہ کریں اور نہ ہی مسلمانوں کی عزت و آبرو کو پامال نہ کریں اور نہ ہی ان کی رسوائی کا سبب بنیں ۔

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/don-t-forget-during-lockdown/d/121698

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism



Loading..

Loading..