New Age Islam
Fri May 16 2025, 07:53 PM

Urdu Section ( 13 Feb 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

This country belongs as much to Narendra Modi and Mohan Bhagwat as it does to Mahmood Madani یہ ملک جتنا نریندر مودی اور موہن بھاگوت کا ہے، اتناہی محمود مدنی کا بھی ہے

11 فروری، 2023

جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس عام کا منظر

۔۔۔۔۔

نئی دہلی (اسٹاف رپوٹر)جمعیۃ علماء ہند کے 34 ویں اجلاس عام کا آغاز جمعہ کی شام رام لیلا کے میدان میں جمعیۃ کے قومی صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے پرچم کشائی کے ساتھ کیا ۔جمعیۃ کے ناظم عمومی مولاناحکیم الدین نے سکریٹری رپورٹ پیش کی ،ساتھ ہی بڑھتی ہوئی منافرتی مہم اور اسلاموفوبیا کے انسداد کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمود مدنی نے کہا کہ آج ہمارا ملک نفرت او رمذہبی غصب کی زدمیں ہے تو جوانوں کو تعمیری کاموں میں لگانے کی بجائے تخریب کا آلۂ کار بتایا جارہا ہے۔ میڈیا اشتعال پھیلانے کا سب سے بڑا حربہ بن گیا ہے۔ مذہب اسلام، اسلامی تہذیب اورکلچر بالخصوص سرورکائنات آقائے نامدار تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بے ہودہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کی مہم پورے شباب پر ہے اور ارباب اقتدار سپریم کورٹ کی تنبیحات کے باوجود انہیں آزاد چھوڑ کر ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند جارحانہ فرقہ واریت کو پوری قوم او روطن کا نقصان عظیم تصور کرتے ہوئے اسے وطن کی سالمیت کے لئے سخت خطرہ سمجھتی ہے فرقہ واریت ہمارے معاشرے کی ہم آہنگی کی عظیم وراثت سے ہرگز میل نہیں کھاتی ۔مختلف مذاہب کے درمیان دوستانہ بلکہ برادر نہ رشتے ہمارے معاشرے کی قابل فخر اور پائیدار خصوصیات ہیں۔ ان رشتوں کو نقصان پہنچانا قومی جرم ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ آئیے ہم اس بھڑکتی ہوئی آگ پر قابوپالیں جو ماضی کی نسلوں کی محنت سے بنی ملک کی عظیم وراثت کو ملیا میٹ کررہی ہے او رایک ایسے وطن کی تعمیر کریں جہاں ذہن بغیر خوف کے چل سکے۔ آج کا دور اصول اور آدرشوں کی حفاظت کے لئے جنگ لڑنے کا دور ہے، آج ہر طرف یہ آوازیں اٹھنے لگی ہیں کہ دستور ہند میں دی گئی ضمانتیں بے سود ہیں۔

مولانا مدنی نے کہا کہ ان حالات میں اگرسوامی وویکانند ، گاندھی ،نہرو اور چشتی کے آدرش کو ماننے والے لیڈر ان اسی طرح تماشائی بنے رہے تو کہا نہیں جاسکتا کہ ملک کا حشر کیا ہوگا۔ دلتوں ، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کو نظر انداز کرکے ملک کی ترقی کا تصور محال ہے،یہ وطن سب کا ہے او رسب کے حقوق اور فرائض یکساں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا وطن ہے، جتنا یہ وطن نریندر مودی اور موہن بھاگوت کا ہے، اتنا ہی محمود کا ہے۔ نہ محمود ان سے ایک انچ آگے ہے او رنہ وہ محمود سے ایک انچ پیچھے ہیں۔ ساتھ ہی اس دھرتی کی خاصیت یہ ہے کہ خدا کے سب سے پہلے پیغمبر ابوالبشر سیدنا آدم علیہ السلام یہیں آئے ، یہ دھرتی اسلام کی جائے پیدائش او رمسلمانوں کا پہلا وطن ہے۔ اس لئے یہ کہنا کہ اسلام باہر سے آیا ہوا کوئی مذہب ہے، سراسر غلط او رتاریخی اعتبار سے بے بنیاد ہے۔ اسلام اسی ملک کا مذہب ہے اور سبھی مذاہب میں سب سے قدیم او رپرانا بھی ہے۔ اسلام کے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم اسی دین کو مکمل کرنے آئے تھے ۔ اس سے قبل پرچم کشائی کے بعد مولانااحمد عبداللہ نے ترانہ جمعیۃ پیش کیا ۔ اس کے ساتھ ہی جلسہ کا باقاعدہ آغاز دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا محمد آصف کی تلاوت سے ہوا نیز مولانا امین الحق عبداللہ اسامہ نے نعت پاک پیش کی۔ اجلاس کی تحریک صدارت مولانا افتخار احمد صدر جمعیۃ علماء کرناٹک نے پیش کرتے ہوئے مولانا محمود اسعد مدنی کا نام پیش کیا۔ مختلف ریاستی صدورنے جس کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسے کامیابی کا استعارہ قرار دیا۔ مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علمائے ہند نے سکریٹری رپورٹ پیش کرتے ہوئے دیوبند کی منتظمہ سے تاحال جمعیت کی خدمات وکارناموں کا اشاریہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ اجلاس کی اس پہلی نشست میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں جن میں ملک میں بڑھتی ہوئی منافرتی مہم اور اسلامو فوبیا کے انسداد ، انتخابات میں ووٹروں کے اندراج او رشرکت کو یقینی بنانے لیے مؤثر اقدامات ،ماحولیات کے تحفظ ،میڈیا کے ذریعہ اسلام مخالف اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ، افترا پردازی کے انسداد ، مسلم اوقاف کے تحفظ کی تدابیر ، اور اسلامی تعلیمات کے سلسلے میں غلط فہمیوں کے ازالہ او راِرتدادی سرگرمیوں کے انسداد کی تجاویز اہمیت کی حامل ہیں۔ اس اجلاس میں ہزاروں مرکزی و ریاستی اراکین منتظمہ او رمرکزی اراکین مجلس عاملہ کے علاوہ جن ریاستی صدور ونظمانے شرکت کی۔ ان میں مفتی محمد سلمان بجنوری نائب صدر جمعیۃ علماء ہند ، مولانا سلمان منصورپوری، امیر شریعت ، مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، امیر جمعیت اہل حدیث، کمال فاروقی ، مفتی سید محمد عفان منصور پوری، مولانا مفتی افتخار احمد صدر جمعیۃ علماء کرناٹک ، مولانا مفتی عبدالسلام ناظم جمعیۃ علماء مغربی بنگال، مولانا بدرالدین اجمل قاسمی، ساجد قریشی بھوپال ، مفتی شمس الدین بجلبی ناظم اعلی جمعیۃ اعلماء کرناٹک ، مفتی جاوید اقبال صدر جمعیۃ علماء بہار، مولانا رحمت اللہ میر کشمیری حاجی ہارون صدر جمعیۃ علما،ہند ، مولانا صدیق اللہ چودھری ، مولانا عبدالرب اعظمی او رمولانا محمد مدنی شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض مفتی محمد عفان نے انجام دیئے۔

11 فروری،2023 ، بشکریہ: انقلاب، نئی دہلی

-----------

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/country-belong-narendra-modi-mohan-bhagwat-mahmood-madani/d/129091

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..