سید علی مجتبیٰ،
نیو ایج اسلام
7 جنوری 2023
یکم جنوری 2023 کو مدھیہ پردیش
کے دیواس میں ایک مسلمان شخص ٹیپو سلطان نے ایک ہندو لڑکی مونالی کوشل کو اس کا مذہب
جانے بغیر موت کے منھ سے باہر نکال لایا۔ مونالی کوشل نے مبینہ طور پر شہدا ندی میں
کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کی وجہ بظاہر یہ بتائی جا رہی ہے کہ اس کے ہندو
عاشق نے اسے دھوکہ دیا تھا۔
ٹیپو سلطان، جنہوں نے مونالی کوشل
کو خودکشی کی کوشش میں دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا، فوری طور پر قدم آگے بڑھایا
اور مونالی کی جان بچانے کے لیے بہادری کا مظاہرہ کیا۔
ٹیپو نے گزرتے ہوئے ایک ٹرک والے
سے رسی مانگی، اور ایک ٹرک والے، ونود سولنکی نے اسے رسی فراہم کیا۔ ٹیپو نے رسی کے
ایک سرے کو ٹرک کے ساتھ باندھا اور خود دریا میں اتارنے کے لیے اس رسی کا استعمال کیا۔
پانی تک پہچنے کے بعد اسے مونالی
تک پہنچنے کے لیے اپنے دانتوں میں رسی پکڑ کر تھوڑا سا تیرنا پڑا، جو ابھی زندہ تھی۔
ٹیپو نے متاثرہ کو بچانے کی کوشش میں مونالی کو اپنی بانہوں میں پکڑ لیا اور سینکڑوں
لوگ اس کی اس جرات مندانہ حرکت کو دیکھتے رہے۔
اس کے بعد ٹیپو نے ٹرک ڈرائیور
کو گاڑی کھینچنے کے لیے آواز دی تاکہ دونوں دریا سے نکل کر سڑک پر محفوظ مقام پر پہنچ
جائیں۔
وہاں جمع مقامی لوگوں نے دونوں
کو محفوظ مقام پر پہنچنے میں مدد کی۔ انہوں نے سب سے پہلے مونالی کی پانی کی قے کرا
کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پھر اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت
مستحکم بتائی جاتی ہے۔
دیواس کے باشندوں نے ٹیپو سلطان
کو بطور ہیرو کے مبارکباد دی۔ سب سے پہلے اسے ہار پہنایا گیا اور کندھوں پر اٹھا کر
اس کا جلوس نکالا گیا۔ اس کے عمل کو بجا طور پر ایک مثالی عمل مانا گیا جہاں انسانیت
نے مذہبی تقسیم کو شکست دے دی۔
مذہبی تعصب کے اس زمانے میں، یہ
واقعہ مختلف مذاھب کے لوگوں کی بحرانی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے اکٹھے ہونے کی صلاحیت
کو اجاگر کرتا ہے۔
اس واقعہ سے لوگوں کو اپنے ضمیر
کی پکار سننے اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہونے کی ہندوؤں کی تحریک کی مذمت کرنے پر بھی
گفتگو شروع ہو گئی ہے۔
یہ
واقعہ اس جیتی جاگتی حقیقت کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح بحران کے وقت مذہب نہیں بلکہ
انسانیت سب سے پہلے آتی ہے۔ یہ واقعہ یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ ہر ہندوستانی کو امید
کی ڈور پکڑے رہنا چاہیے کہ بین المذاہب فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہی ملک میں بقائے باہمی
کا واحد راستہ ہے۔
یہ واقعہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ
کس طرح ہندوستانی لوگ نفرت انگیز اور تفرقہ انگیز ایجنڈوں کو مسترد کرتے رہتے ہیں اور
اس خیال کو تقویت دیتے ہیں کہ صرف اجتماعی قوت ارادی کے ذریعے ہی ہم اپنی منفرد تکثیریت
اور اپنی متنوع ثقافت کو برقرار رکھ سکتے ہیں اور اس کا دفاع کر سکتے ہیں اور ساتھ
ہی ساتھ متحد رہ سکتے ہیں۔ آخر میں نسل انسانی کی محبت اس واقعہ کا خلاصہ اور لب لباب
ہے۔
English
Article: Communal Harmony: Muslim Man Saves A Hindu Girl From
Sure Death
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic
Website, African
Muslim News, Arab
World News, South
Asia News, Indian
Muslim News, World
Muslim News, Women
in Islam, Islamic
Feminism, Arab
Women, Women
In Arab, Islamophobia
in America, Muslim
Women in West, Islam
Women and Feminism