New Age Islam
Fri Apr 18 2025, 03:50 AM

Urdu Section ( 21 Sept 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Don't Make Your Allah a Party to All This Mess اپنے خدا کو ان سارے فسادات میں شریک نہ بنائیں

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 31 اگست 2022

نصیر احمد کا مضمون 'شیطانی آیات' یقیناً ایک 'معذرت خواہانا شاہکار' ہے۔ میں کبھی کسی ایسے شخص سے نہیں ملا جو صحیفے کے مبہمات کی وضاحت کرنے میں اس آدمی سے زیادہ پر جوش ہو۔ کارل پوپر نے ایک بار کہا تھا، "اگر آپ کسی حساس موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں تو تنقید کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار رکھیں۔ "محمد کی اپنی بہو، زینب (اپنے منہ بولے بیٹے زید کی بیوی) سے شادی پر پردہ ڈالنے کے اپنے جوش اور اس بات کی وضاحت کے اپنے امنگ میں کہ اسلام میں گود لینے کو کیوں مذہبی حیثیت حاصل نہیں ہے، انہوں نے اپنے آپ کو مذاق کا نشانہ بنا لیا ہے۔ ویسے، کیا آپ نے مندرجہ ذیل سطریں پڑھی یا سنی ہیں جیسا کہ بون جووی نے کہا تھا؟

 "نیا بہتر کل اب وہ نہیں رہا جو پہلے ہوا کرتا تھا

 کل آتا رہتا ہے، یہ صرف ایک حقیقت ہے۔

 یہ وہی گانا ہے بس راگ مختلف ہے..."

 میں آخری سطر کو دہراتا ہوں، "یہ وہی گانا ہے بس راگ مختلف ہے۔" عرصہ سے معذرت خواہ قرآن میں ایسی متعدد آیات کی وضاحت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو نہ صرف مشکوک ہیں بلکہ محمد کے اپنے ایجنڈے کو درست ثابت کرنے کے لیے خود میں اسلام کے اللہ کو بھی شامل کر رہے ہیں۔ اگر آپ اسپینوزا کا خدا پڑھتے ہیں (بیکار ویکیپیڈیا یا واٹس ایپ کا نہیں بلکہ اصل ڈچ زبان میں)، تو انہوں نے کہا ہے کہ وہ واقعی ایک بدکار آدمی تھا- جیسا کہ ویٹیکن نے اسے زمین کا سب سے زیادہ ظالم انسان تھا- اس لحاظ سے کہ وہ کبھی کسی کتاب اور پیغمبر پر یقین نہیں رکھتا تھا بلکہ خدا کا بارے میں اس کا اپنا تصور تھا، جو صحیفوں اور ان کے کرداروں سے بے نیاز تھا۔ اس نے مزید کہا کہ صحیفوں اور ان کے نام نہاد پیغمبروں نے نہ صرف عیسائیت بلکہ تمام مذاہب کی بے حرمتی کی اور خدا کی شبیہ کو بھی خراب کیا ہے۔ میں نے ان کی رائے کا حوالہ دیا تاکہ یہ بات ثابت ہو جائے کہ محمد نے (اپنی بہو سے شادی کرکے) جو کچھ کیا وہ قابل مذمت تھا۔ اپنی بہو سے شادی کرنا) قابل مذمت تھا، لیکن 'وحی' (33:4؛ 37تا40) کو اللہ کی طرف منسوب کر کے اپنے رسول کی بے راہ روی کو درست قرار دے کر کیا مسلمان اپنے اللہ کی بدنامی نہیں کر رہے ہیں؟

محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک انسان تھے، صرف ایک بشر تھے۔ اور انسان خطاؤں کا پتلا ہے۔ سرزنش کرنے یا تنبیہ کرنے کے بجائے، اللہ نے ایک خود غرض اور موقع پرست 'وحی' نازل کی، جس نے محمد کے اپنے منہ بولے بیٹے کی بیوی کو اپنی 5ویں بیوی بنا لینے کو جائز قرار دیا۔ اس طرح، اللہ نے اسے چار سے زیادہ بیویاں رکھنے کی اجازت دی، جبکہ یہ چار کی تعداد ایک حد ہے جسے اللہ نے باقی تمام مردوں کے لیے مقرر کیا ہے (قرآن 4:3)۔ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا محمد اللہ کے قانون سے مستثنیٰ تھے؟

 اب زینب کی محمد سے شادی کے دلخراش واقعہ پر واپس آتے ہیں، آپ اس شخص کو کیا سمجھیں گے جو اپنی بہو سے شادی کرتا ہے؟ مانتا ہوں کہ یہ ان کی مرضی ہے، ہم کون ہوتے ہیں کہ اس پر تنقید کریں یا اس کی مذمت کریں۔ قبول ہے، لیکن جب بات اس شخص کی آتی ہے جس کی طرف امت دیکھتی ہے، تو ایسی حرکت ہمیں سکتے میں ڈالنے کے لیے کافی ہے۔ کیا کوئی بھی عقلمند مسلمان اس نظیر کی پیروی کرے گا؟

اس حقیقت کو قبول کریں کہ محمد نے غلطیاں نہیں بلکہ فاش غلطیاں کی ہیں۔ اس سارے فسادات میں اپنے اللہ کو فریق نہ بنائیں۔ اپنے خدا کو اس سے الگ ہی رکھیں۔

English Article: Don't Make Your Allah a Party to All This Mess

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/allah-mess-satanic-verses/d/127992

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..