New Age Islam
Sat Apr 19 2025, 11:48 PM

Urdu Section ( 30 May 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

AIMPLB an Organization of Muslim Elite (Ashraafs) Responsible For Low Educational Levels of Pasmanda Women آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلم اشرافیہ کی ایک تنظیم ہے جو پسماندہ خواتین کی تعلیمی پسماندگی کی ذمہ دار ہے

 روشن آرا اور ایمان الدین، نیو ایج اسلام

 26 مئی 2023

 یہ کہنا کوئی مبالغہ آرائی نہیں کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ایک ایسا ادارہ ہے جو پسماندہ مسلم خواتین کی قابل رحم حالت کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ تنظیم 15 سال کی عمر میں شادی کے لیے اہلیت کی حمایت کرتی ہے۔ ویسے، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے اور اس کا بیان کردہ مقصد شریعت کا تحفظ ہے۔ یہ تنظیم 1972 میں اندرا گاندھی کے دور حکومت میں قائم ہونے کے بعد سے ہی مسلم معاشرے میں ہونے والی ہر اصلاح کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اگرچہ یہ خود کو ایک غیر سیاسی تنظیم قرار دیتی ہے، لیکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلم اشرافیہ کی ایک سماجی اور سیاسی تنظیم ہے۔

Representational image of an Indian Muslim woman

-------

نوجوان نسل شاید شاہ بانو کے بارے میں نہ جانتی ہو۔

 شاہ بانو اندور، مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم خاتون تھیں جنہوں نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ جیتا تھا جس نے 62 سال کی عمر میں اسے طلاق دینے کے بعد اسے 200 روپے کا نفقہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

 اس کے وکیل شوہر محمد احمد خان نے اسے 1978 میں پانچ بچوں کے ساتھ تنہا چھوڑ دیا۔ طلاق کے بعد، اس نے اسے ماہانہ 200 روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا، لیکن اس نے جلد ہی اسے دینا بند کر دیا۔

 شاہ بانو نے اپنے شوہر کی من مانی طور پر ماہانہ وظیفہ بند کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور مقدمہ جیت لیا۔ مسلم سماج کا ایک بڑا طبقہ، بشمول اے آئی ایم پی ایل بی، اس فیصلے کے خلاف کھڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شریعت کے خلاف ہے۔ اے آئی ایم پی ایل بی نے شاہ بانو بیگم کو دیئے گئے ماہانہ وظیفہ کے خلاف ملک بھر میں ایک بڑی تحریک شروع کی۔ راجیو گاندھی کی زیرقیادت کانگریس حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اشرافیہ کی اس طاقتور تحریک کے سامنے گھٹنے ٹیک دیا اور لوک سبھا میں بھاری اکثریت کے ساتھ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو پلٹتے ہوئے ایک قانون پاس کر دیا۔

Shah Bano Begum

-----

 یہ واقعہ مسلم معاشرے میں سماجی اصلاح کے تئیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رویہ کا خلاصہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کانگریس پارٹی کا مسلمانوں کے حوالے سے رویہ یہی رہا ہے کہ وہ اشرافیہ کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس طرح کانگریس نے مسلم معاشرے میں اصلاح پسندوں کا گلا گھونٹ دیا اور مزید اصلاحات کی گنجائش کو ہی ختم کر دیا۔ کانگریس نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود پر اشرافیہ کو ترجیح دی تھی۔

 مسلم قانون کے مطابق شادی کی عمر کی حد 15 سال تصور کی جاتی ہے۔ قانون کی ابتدا اس سے ہوتی ہے: "15 سال سے کم عمر کے لڑکے یا لڑکی کا سرپرست ایسے بالغ سے ان کا نکاح کر سکتا ہے، لیکن اس معاملے میں یہ بھی ضروری ہے کہ بالغ کی عمر سات سال سے کم  نہ ہو۔" امیر علی کہتے ہیں کہ حنفی اور شیعہ کے دو مکاتب فکر میں مرد اور عورت کے معاملے میں بلوغت کا قیاس 15 سال کی عمر کو پہنچنے پر لیا جاتا ہے، بشرطیکہ یہ اکثریت ثابت ہو۔ شیعہ خواتین کے معاملے میں بالغ ہونے کی عمر حیض ہے، اور براہ راست ثبوت کی عدم موجودگی میں، یہ قیاس کیا گیا ہے کہ حیض 9 سے 10 سال کی عمر کے درمیان شروع ہوتا ہے۔ شیعہ کیس میں صادق علی خان بمقابلہ جاکیشوری معاملے میں پریوی کونسل کے جسٹس نے کہا کہ "لڑکی کے معاملے میں بلوغت نو سال کی عمر میں حاصل ہو جاتی ہے۔"

 سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کے مطابق، زیادہ تر لڑکیوں کی شادی 14، 15 یا 16 سال کی عمر میں ہو جاتی ہے۔ فی الحال، سپریم کورٹ نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی کمیشن (این سی پی سی آر) کی درخواست پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے اس حکم نامے کو درست قرار دیا گیا ہے کہ مسلم قانون کے مطابق لڑکی کی 15 سال کی عمر میں شادی ہو سکتی ہے۔

 ہندوستانی آئین میں فراہم کردہ مساوات کے باوجود، مسلمانوں کی اکثریت اور پسماندہ طبقے، شادی کے معاملے میں شرعی قوانین کی پیروی کرتے ہیں۔

آزادی کے بعد، ہندوستان بھر میں جب ترقی پسند تحریک کا اثر بڑھا، تو مسلمانوں کی اشرافیہ برادری کو خوف ہونے لگا کہ شاید مسلم معاشرے کی پسماندہ ذاتیں ان کی بالادستی کو چیلنج پیش کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔ اس برادری نے شریعت کے نام پر اشرافیہ کے فائدے کے لیے قوانین کو نافذ کرنے میں پہل کی۔ کہا جاتا ہے کہ اگر کسی معاشرے کو کمزور کرنا ہے تو اس کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دو۔ خواتین معاشرے کی بنیاد ہیں۔ اشرافیہ نے عورتوں کو غلامی میں رکھنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

 پسماندہ خاندان میں، ایک لڑکی اس کی پیدائش سے لے کر اس کی شادی ہونے تک، اس طرح پرورش پاتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اوائل دور میں ہی ایک عورت کی طرح سوچنے اور برتاؤ کرنے لگتی ہے۔ بچپن میں بھی وہ ذہنی طور پر ایک عورت ہی ہوتی ہے۔ پسماندہ مردوں کی خراب معاشی حالت اور سماجی دباؤ کی وجہ سے، اس کے والد اس کی جلد شادی کروا دیتے ہیں چاہے اسے اپنا اسکول ہی کیوں نہ چھوڑنا پڑے۔ اگرچہ ہندوؤں کے زیر اثر، پسماندہ سماج نے، دیر سے ہی سہی، اپنی لڑکیوں کو بھی شادی کرنے سے پہلے اعلیٰ درجے تک تعلیم دینے کا فیصلہ لینا شروع کر دیا ہے، لیکن تبدیلی کی رفتار سست ہے۔ آج تعلیم مہنگی ہے اور غریب پسماندہ اس کا متحمل بھی نہیں ہے اور یہ بھی ان میں تعلیمی سطح کو کم کرنے کا باعث ہے۔

 ایک پسماندہ لڑکی کے 15 سال کب مکمل ہو جاتے ہیں پتہ بھی نہیں چلتا۔ جب وہ 1 سے 5 سال کی عمر کے درمیان ہوتی ہے، تو وہ بمشکل اپنے خاندان کے لوگوں کو پہچاننا شروع کرتی ہے۔ تب تک وہ اسکول جانا شروع کر دیتی ہے اور جب وہ دسویں جماعت میں پہنچ جاتی ہے اور اس نے معاشرے اور دنیا کے بارے میں کچھ علم حاصل کر لیا ہوتا ہے تو اچانک اس سے بیوی، ماں اور گھریلو خاتون کی ذمہ داری اٹھانے کو کہ دیا جاتا ہے۔ (سچر کمیٹی کی رپورٹ اس کی وضاحت کرتی ہے) اب ان کے لیے اسکول جانا ممکن نہیں رہتا۔ جب پسماندہ لڑکیاں اپنے ہم جماعت ہندو مردوں اور عورتوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، سائنسدانوں، وکیلوں اور اساتذہ کو دیکھتی ہیں، تو وہ آئی اے ایس بننے کے اپنے پوشیدہ خواب کو چھپانے کی جدوجہد کرتی ہے۔

 لڑکیوں کی شادی کی عمر کو تبدیل کرنے کی حکومت کی کوششوں کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ایک پوسٹ یہ ہے:

 لڑکیوں کی قبل از وقت شادی نہ صرف ان کے خوابوں کا قتل ہے بلکہ ان کی زندگی کے ایک ایسے مرحلے کا آغاز ہے جسے کوئی بھی عورت اتنی جلد شروع کرنے کی خواہش نہیں رکھتی! ترقی پسند مسلمان کبھی بھی اپنے اس اصول کی تعریف کرتے نہیں تھکتے کہ اسلام میں نکاح ایک معاہدہ ہے۔

 حدیث نکاح کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

 "شادی ایک قانونی عمل ہے، جس کے ذریعے مرد اور عورت کے درمیان ملاپ اور بچوں کی پیدائش اور ان کا گود لینا مکمل طور پر قانوناً اور درست ہو جاتا ہے۔" اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ شادی کا مقصد اولاد پیدا کرنا ہے۔ اگر لڑکی تھوڑی سی بھی ہمت کر کے اس غلامی کو نہ کہے تو وہ ایسا نہیں کر سکتی۔ اس کے شوہر کا گھر، اس کے باپ کا، اور طاقتور اشرافیہ کے وضع کردہ شریعت کے احکام، سب اس کی مرضی کے خلاف ہیں، وہ اپنی زندگی کو ہچکچاتے ہوئے قبول کرتی ہے۔

 جب وہ اپنے سسرال کو چلی جاتی ہے اور اپنے ہندو ہم جماعتوں کو اسکول جاتے ہوئے اور اپنے کیریئر کے لیے کوچنگ کرتے ہوئے دیکھتی ہے تو وہ اپنی زندگی پر افسوس کے آنسو بہانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتی۔ کوئی بھی اپنے ہم جماعتوں کو دیکھ کر اس کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کو سمجھ سکتا ہے۔ اس صورت حال میں نوکری حاصل کرنے اور مالی طور پر خود کفیل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جدیدیت کے اس دور میں وہ ہندو سماج کی خواتین کے سامنے کہیں نہیں ٹھہر سکتی۔

 چند سالوں میں وہ بچے پیدا کرتی ہے۔ ہندوستانی معاشرے میں بچوں کی پرورش کی ذمہ داری عورت کی ہے۔ پسماندہ خواتین کے لیے زچگی زیادہ مشکل ہے کیونکہ وہ ابھی تک جسمانی اور ذہنی طور پر ناپختگی کی حالت میں ہیں۔ اگر بچی پیدا ہوتی ہے تو نوجوان ماں افسردہ محسوس کرتی ہے اور اس حالت میں بچوں کی پرورش کرنا بوجھل ہوتا ہے۔ کیوں مسلم خواتین (جن میں پسماندہ کی اکثریت ہے) میں دماغی بیماری کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوتے ہیں؟ یہ تحقیق کا موضوع ہونا چاہیے۔

پسماندہ بچوں پر عورت بن جانے کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ ایک عالمگیر حقیقت ہے کہ ماؤں کا اپنے بچوں کی شخصیت کی تعمیر میں سب سے بڑا کردار ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بچے جذباتی طور پر اپنے باپ سے زیادہ اپنی ماؤں سے جڑے ہوتے ہیں۔ بچوں کی متواتر ضروریات اور والدین کا ان کے ساتھ برتاؤ وہ بنیادی عناصر ہیں جو ان کی شخصیت کو تشکیل دیتے ہیں۔ ناپختہ ماؤں کے بچے اکثر اچھی پرورش سے محروم ہوتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر، پسماندہ کو ایک کمزور جسم اور شخصیت وراثت میں ملتی ہے۔

 چائلڈ میرج کیونکر اشرافیہ کے حق میں ہے؟

 اگر ہم اسے کم عمری کی شادی سمجھیں (حالانکہ اشرافیہ اس سے متفق نہیں ہیں) تو سماجی نقطہ نظر سے یہ طرز عمل اشرافیہ مسلمانوں کے حق میں ہے۔ پسماندہ خواتین کی کم عمری کی شادی اور اسی حال میں بچے کی پیدائش اس کی سماجی اور معاشی سرگرمیوں کو محدود کرتی ہے۔ وہ اپنی گھریلوں ذمہ داریوں میں اس قدر مشغول ہو جاتا ہے کہ وہ کسی سیاسی یا سماجی سرگرمی میں حصہ لینے کے قابل نہیں رہتا۔ اس سے پسماندہ برادری سماجی و اقتصادی طور پر کمزور ہو جاتی ہے۔ انہیں اس حالت میں رکھنے کے لیے اشرف کے پاس کم عمری کی شادی سے زیادہ طاقتور ہتھیار نہیں ہو سکتا۔ یہ ہتھیار شریعت کے نام پر چلایا جاتا ہے۔

 اشرف دانشور یہ بھی نہیں جانتے کہ کم عمری کی شادی مسلمانوں کی اکثریت یعنی پسماندہ طبقات کو کس طرح نقصان پہنچا رہی ہے۔ کبھی کبھی خواتین کی آزادی، یا کم عمری کی شادی کو روکنے کی بات ہوتی ہے، لیکن ہندوستان کے مسلم پرسنل لا بورڈ میں تمام عہدوں پر فائز اشرافیہ پر کوئی بات نہیں کرتا، جو ان رسوم کو برقرار رکھتی ہے اور دوسروں پر مسلط کرتی ہے۔ اے آئی ایم پی ایل بی کے تمام ارکان ہمیشہ اشرافیہ طبقے سے ہی کیوں منتخب کیے جاتے ہیں؟ کیا اس تنظیم کے شرعی قوانین قرآن کے احکام کے تحت بیان کیے گئے ہیں؟

 لوگ کہتے ہیں کہ ایک عورت کا درد صرف عورت ہی سمجھ سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر ایک الگ آل انڈیا مسلم ویمن پرسنل لا بورڈ بھی خصوصی طور پر خواتین کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ کیا یہ تنظیم پسماندہ خواتین کے لیے سماجی اصلاح کا کوئی پروگرام چلاتی ہے؟ نہیں، بدقسمتی سے یہ ادارہ بھی اشرافیہ خواتین کے لیے مخصوص ہے جو پسماندہ خواتین کو محدود صلاحیتوں کے ساتھ گھریلو امور میں جکڑنے کا کام کرتی ہیں وہ بھی قرآن کے نام پر۔ یہ تنظیم اشرافیہ کے نظریات کو فروغ دینے والی کتابوں کو پھیلانے کے لیے کتابچے تقسیم کرتی ہے۔ اس تنظیم میں دلت یا او بی سی مسلم خواتین شامل نہیں ہیں۔ خواتین کی یہ تنظیم مکمل طور پر اشرافیہ مردوں کے کنٹرول میں چلتی ہے۔ یہ 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ تاہم، اکتوبر 2022 میں، اس کے اراکین کی متنازعہ بیان بازی کی وجہ سے اسے تحلیل کر دیا گیا تھا۔

 بدقسمتی سے، وہ لوگ بھی جو خود کو سیکولر، سوشلسٹ اور لبرل کہتے ہیں، کبھی بھی اشرف خواتین کے لیے بات نہیں کرتے کیونکہ وہ خواتین کی آزادی اور حقوق کی وکالت کرتی ہیں۔ وہ اے آئی ایم پی ایل بی کے اشرافیہ کے پدرسرانہ کردار پر خاموش رہتے ہیں اور اشرافیہ برادری کے مفاد میں اس کے کام کرنے پر کبھی سوال نہیں کرتے جو ہندوستانی مسلمانوں کی آبادی کا 10 فیصد ہے۔ وہ صرف دو مسائل پر سوال اٹھاتے ہیں: تین طلاق اور فرقہ پرستی۔ وہ اردو شاعری اور غزلوں میں عورت کے تصور سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بہت سے ترقی پسند اشرافیہ مثلاً نغمہ نگار ساحر لدھیانوی، قرۃ العین حیدر، عصمت چغتائی، منٹو، جاوید اختر، کیفی اعظمی، عارفہ خانم شیروانی، ماہر قانون فیضان مصطفیٰ، مورخ عرفان حبیب، جے این یو کی شہلا رشید معروف شخصیات ہیں لیکن انہوں نے بھی کبھی بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے پدرسرانہ-قرون وسطی کے ذات پرست کردار خلاف آواز نہیں اٹھائی۔

English Article: AIMPLB an Organization of Muslim Elite (Ashraafs) Responsible For Low Educational Levels of Pasmanda Women

 URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/aimplb-muslim-elite-ashraafs-pasmanda-women/d/129881

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..