New Age Islam
Thu Mar 12 2026, 08:38 AM

Urdu Section ( 25 Jul 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

A Truthful Person Experiences in This World What the Wicked Will Experience in the Next World ایک سچا انسان اس دنیا میں ہی ان مراحل سے گزر جاتا ہے جن سے گنہگار آخرت میں گزرنے والے ہیں

مولانا وحید الدین خان

21 جولائی، 2018

قرآن میں ہے کہ قیامت کے دن جب انسان خدا کے سامنے جمع ہوں گے تو ایک شخص اپنے اعمال کو دیکھے گا۔ جنہوں نے خدا کو جھٹلایا اور اس کے خلاف بغاوت کی وہ ان عذابوں کا مشاہدہ کریں گے جو ان کے انتظار میں ہیں۔ غم کی شدت میں وہ پکار اٹھیں گے کہ "کاش کہ میں خاک ہوتا" (78:40)

جب خلیفہ دوم حضرت عمر ابو لولو فیروز کے خنجر سے زخمی ہو کر اپنے بستر مرگ پر تھے تو ان کے بیٹے عبد اللہ بن عمر اپنے والد کا سر اپنی گود میں رکھے ہوئے تھے۔ حضرت عمر نے ان سے کہا ، "ائے عبد اللہ ! میرے رخسار پر مٹی ملو۔"

عبد اللہ بن عمر نے ایسا ہی کیا۔ پھر انہوں نے اپنے والد کے سر کو زمین پر رکھتے ہوئےخود سے یہ کہا: "اے عمر آپ  پر افسوس اور جس نے آپ کو جنم دیا اس پر افسوس اگر خدا آپ کو معاف نہ کرے’’۔ (طبقات ابن سعد)

اگر ان دونوں امور کا موازنہ کیا جائے تو یہ معلوم ہو گا کہ عالم آخرت میں گنہگار اور سیاہ کار وہی الفاظ ادا کریں گے جو اس دنیا میں ایک نیک اور سچے انسان نے ادا کیا ہے۔

موت کے بعد کی زندگی میں گنہگار اور سیاہ کار یہ چاہیں گے وہ دھول بن جاتے۔ لیکن یہاں ہم نے دیکھا کہ ایک نیک اور سچا انسان اسی زمین پر اپنے زندگی میں موت سے قبل یہ کہہ رہا ہے: "مجھ پر مٹی لگاؤ"۔

جب خدا خود انسان کے سامنے ہوگا تو کون ہے جو اس کے خلاف بغاوت کی ہمت رکھے؟ ہر کوئی اس وقت اس کے آگے سر تسلیم خم کر رہا ہو گا۔ لیکن خدا کی بارگاہ میں وہی تسلیم و رضا معتبر ہے جو خدا کی بارگاہ میں پیش ہونے سے قبل بجا لائی جائے۔ جو لوگ گناہ اور غلط کام کرتے ہیں وہ خدا کے سامنے اس وقت سرنگوں ہوں گے جب وہ اس کی بارگاہ میں پیش کئے جائیں گے۔ لیکن ایک مخلص انسان اسی دنیا میں اس کی طاعت و فرمانبرداری بجالاتا ہے۔

سچ یہ ہے کہ ایک سچا انسان اس دنیا میں ہی ان مراحل سے گزر جاتا ہے جن سے گنہگار آخرت میں گزرنے والے ہیں۔ ایک گنہگار انسان  خدا کو دیکھنے کے بعد اس کی بارگاہ میں سر عجز و نیاز جھکائے گا جبکہ ایک نیک انسان خدا کو دیکھے بغیر ہی اپنا سر اس کی اطاعت میں خم کر دیتا ہے۔

ماخذ: sundayguardianlive.com/opinion/pious-people-wrongdoers

URL for English article: https://newageislam.com/islam-spiritualism/a-truthful-person-experiences-this/d/115907

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/a-truthful-person-experiences-this/d/115925


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


 

Loading..

Loading..