New Age Islam
Tue Mar 18 2025, 11:17 PM

Urdu Section ( 28 Jul 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

In 1857, Hindus Rejected Bribes to Fight Muslims 1857 میں ہندوؤں نے مسلمانوں سے لڑنے کے لیے دی جانے والی رشوت کو مسترد کر دیا

 ثاقب سلیم، نیو ایج اسلام

 25 جولائی 2022

 غیر ملکی حکمرانوں نے فرقہ وارانہ فسادات شروع کرنے کے لیے کئی ہندوؤں اور مسلمانوں کو رشوت دینے کی کوشش کی

 -----

 'پھوٹ ڈالو اور راج کرو' وہ سیاسی ہتھیار تھا جسے برطانوی حکومت نے ہندوستان کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لیے استعمال کیا۔ انگریزوں نے ہندوستانیوں کو کئی گروہوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی اور سب سے اہم تقسیم جو انہوں نے پیدا کی وہ مذہبی فرقہ واریت تھی۔ مسلمانوں، ہندوؤں اور سکھوں کو یہ باور کرایا گیا کہ وہ مختلف لوگ ہیں اور ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔

An artist's imagination of the fight between Indian freedom fighters and the British Army

------

 1857 میں جب ہندوستانیوں نے اپنی پہلی قومی جنگ آزادی کا جھنڈا بلند کیا تو انگریزوں نے محسوس کیا کہ ہندوستان جیسے بڑے ملک کو زیر کرنے کا ایک واحد ذریعہ یہ ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو چھوٹے چھوٹے متحارب گروہوں میں تقسیم کر دیں۔ اس منصوبے کو 1857 میں بڑے پیمانے پر عمل میں لایا گیا۔

 غیر ملکی حکمرانوں نے فرقہ وارانہ فسادات شروع کرنے کے لیے کئی ہندوؤں اور مسلمانوں کو رشوت دینے کی کوشش کی۔

 نوابی ریاستوں کو فرقہ وارانہ زبان کے ساتھ مالیاتی انعامات کی پیشکش کی گئی۔ یکم دسمبر 1857 کو اودھ کے چیف کمشنر کے سکریٹری نے حکومت ہند کے سکریٹری کو لکھا کہ مجھے 50,000 روپے لینے والا کوئی نہیں ملا، جسے ان ہندوؤں میں تقسیم کرنا تھا جا انگریزوں کے خلاف لڑنے والے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہوتے۔

 انہوں نے لکھا، "چیف کمشنر کے اپنے لارڈ شپ کو گورنر جنرل کے خط کے بارے میں، مورخہ 14 ستمبر، جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے 50,000 روپے کی رقم کا اختیار دیا ہے۔جو بریلی کی ہندو آبادی کو مسلم باغیوں کے خلاف اکٹھا کرنے کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔ مجھے ہدایت کی گئی ہے کہ کیپٹن گوون کی طرف سے بھیجے گئے ماہ گزشتہ کی 11 تاریخ کے ایک خط کے ساتھ ملحقہ اقتباس جمع کروائیں جس سے کونسل میں ان کی لارڈ شپ یہ سمجھے گی کہ یہ کوشش کافی حد تک ناکام رہی، اور مذکورہ رقم کے کسی بھی حصے کے خرچ کیے بغیر اسے چھوڑ دیا گیا ہے۔"

 کیپٹن گوون نے لکھا، ’’میں یہاں ٹھاکروں کو اس بات پر مائل کرنے کی اپنی کوشش میں کافی حد تک ناکام رہا ہوں کہ وہ بہت سے آدمیوں کو اکٹھا کریں۔‘‘ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوئیں۔ عام لوگ آپس میں لڑنے کے لیے پیسے قبول نہیں کریں گے۔ لیکن، کیا امیر شاہی 'ہندوستانیوں' نے بھی ایسا ہی کیا تھا؟

برطانوی حکومت نے راجپوت ریاستوں سے مدد مانگنے کی کوشش کی اور انہیں یہ بتانے کی کوشش کہ ہندوستان میں نوآبادیاتی حکومت ہندوؤں کو جابرانہ مسلم حکمرانی سے آزاد کرانے کے لیے آئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا گیا کہ ان سے پہلے ہندوؤں کو مندر بنانے کی اجازت نہیں تھی۔ اب یہ حقیقت تاریخ کا حصہ ہے کہ ان میں سے اکثر ریاستوں کے شہزادوں نے ان غیر ملکی حکمرانوں کی مدد کی یا پھر وہ غیر جانبدار رہے۔ اصل وجہ برطانوی حکومت کی طرف سے کی گئی پیشکش تھی، ’’راجپوت ریاستوں کی طرف سے دی جانے والی تمام امداد کا بدلہ اس آزادی سے دیا جائے گا جس نے برطانوی حکومت کو ان کے ساتھ معاملات میں ہمیشہ ممتاز رکھا ہے۔‘‘ لیکن، کیا اس طرح کے فرقہ وارانہ محرکات نے عام ہندوستانیوں کو متاثر کیا؟ نہیں، ان میں سے کئی ریاستوں میں عام لوگوں نے بغاوت کا ہی علم بلند کیا۔

 یہ خطوط، رشوت، فرقہ وارانہ زبان، اور ہندو مسلم فسادات کی بیتابی ظاہر کرتی ہے کہ غیر ملکی حکمرانی کو زندہ رکھنے کے لیے یہ کتنا ضروری تھا۔ زیادہ تر ہندوستانی انگریزوں کے اس جال میں نہیں پھسے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ بعد میں سیاست دان کہلانے والے کٹھ پتلیوں کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ہمارے لیے شان و شوکت اور خوشحالی کا راستہ تمام ہندوستانیوں کے اتحاد سے ہو کر گزرتا ہے۔

Source: In 1857, Hindus Rejected Bribes To Fight Muslims

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

English Article: In 1857, Hindus Rejected Bribes to Fight Muslims

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/1857-hindus-muslims/d/127585

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..