New Age Islam
Tue Mar 28 2023, 11:43 AM

Urdu Section ( 16 Jul 2015, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Do Christians Worship Idols? کیا عیسائی بت پرستی کرتے ہیں؟

 

 

وکٹر ایڈون ایس جے، نیو ایج اسلام

13 جولائی 2015

محترم ایڈیٹر صاحب

السلام علیکم

حال ہی میں میرے ایک مسلمان دوست نے چرچ میں موجود مجسموں کے بارے میں مجھ سے سوال کیا کہ کیا عیسائی بت کی پوجا کرتے ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں ان کا کہنا یہ تھا کہ: کیا عیسائی بت پرست ہیں؟

ہم نے اس موضوع پر ایک مفید مذہبی گفتگو کی۔ میں اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ اور آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ اگر آپ کو یہ گفتگو اچھی معلوم ہو تو برائے مہربانی آپ اسے اپنے معزز جرنل میں شائع کر دیں۔

عیسائی موحد ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ صرف خدا کی ہی عبادت کرتے ہیں۔ ایک عیسائی صرف ایک حّیی و قیوم خدا کی پرستش کرتا ہے۔ ان کی عبادت تین بنیادی عمل پر مشتمل ہے:پہلا، خدا کی حمد و ثناء (یا خدا کے کمال مطلق کو تسلیم کرنا)، دوسرا، نماز یا خدا سے مدد طلب کرنا اور تیسرا، قربانی یعنی خدا کی بارگاہ میں کوئی قیمتی تحفہ پیش کرنا۔

عیسائی فرشتوں اور اولیاء کی بھی تعظیم کرتے ہیں۔ حمد و ثنا جیسی تعظیم کی تین اہم قسمیں ہیں۔ فرشتوں اور اولیاء کی تعظیم میں؛ سب سے پہلے عیسائی فرشتوں اور سنتوں کے تقدس کا احترام بجا لاتے ہیں ؛ دوم، وہ خدا کی بارگاہ میں شفاعت کے لیے فرشتوں اور ولیوں سے دعا کرتے ہیں؛ سوم، عیسائی خدا کی خدمت اور خدا کی محبت کے لیے اولیاء اور فرشتوں کی پیروی کرتے ہیں۔

ہمارے گرجا گھروں اور ہماری عبادت گاہوں میں لوگ جن مجسموں کو دیکھتے ہیں وہ ولیوں اور فرشتوں کی علامتی شکلیں ہیں۔ ہماری عبادت گاہوں میں مجسمے رکھنے کا مقصد عظیم تقوی کی حوصلہ افزائی کے لیے اس شخص کو یاد کرنا ہے جس کی نمائندگی وہ مجسمہ کرتا ہے۔

تاریخی طور پر ہم نے توہم پرستی کی بنیاد پر مذہبی تصاویر کے استعمال کو مسترد کر دیا ہے۔ دمشق کے سینٹ جان اور تھیوڈور زبردست طریقے سے ان مقدس تصاویر کا دفاع کرتے تھے۔ ان کا ماننا یہ تھا کہ ان تصاویر کی جائز طریقے سے نمائش کی جا سکتی ہے اور ان کی تعظیم بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس امر کو واضح کر دیا ہے کہ ان مقدس تصاویر کا احترام در اصل ان کا لوگوں کا احترام ہے جن کی ان سے نمائندگی ہوتی ہے۔

مجھے امید ہے کہ یہ کافی ہوگا۔ یہ سوال پوچھنے کے لئے شکریہ۔

وکٹر ایڈون ایس جے

URL for English article: https://newageislam.com/letter-editor/do-christians-worship-idols/d/103881

URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/do-christians-worship-idols-/d/103927

 

Loading..

Loading..