سمیت پال، نیو ایج اسلام
اپریل 2023 20
جب بھی میں ناخوش محسوس کرتا ہوں تو مثنوی یا
عظیم رومی کا کوئی اقتباس مجھے مایوسی کے اس دلدل سے نکالنے کے لیے آتا ہے۔ ایسا ہی
ایک بے مثال خیال ہے: کثرت کا شکریہ ادا کرنا خود کثرت سے زیادہ اچھا ہے۔
توّ آئیے اس خوبصورت فکر کے سیاق و سباق کو
بھی دیکھ لیتے ہیں۔ جلال الدین رومی اور شمس کا رشتہ پیر و مرشد اور مرید کا رشتہ تھا۔
شمس رومی سے 22 سال بڑے تھے کیونکہ شمس کی پیدائش 1185 عیسوی میں ہوئی تھی اور رومی
1207 عیسوی میں پیدا ہوئے تھے۔
شمس کو رومی کو بتائے بغیر اچانک غائب ہو جانے
کی عادت تھی۔ جب انہوں نے پہلی بار ایسا کیا تو رومی دیوانہ ہو گئے اور آپ نے کھانا
پینا چھوڑ دیا۔ شمس پندرہ دن بعد واپس آئے۔ رومی بہت خوش ہوئے اور انہیں گلے لگایا
اور واپس آنے پر خدا اور شمس کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے شمس کو بتایا کہ جب میں آپ کو دیکھ کر خوش ہو رہا تھا، تو آپ کو واپس لانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے
لیے میری دونوں ہتھیلیاں خود بخود جڑ گئیں
۔ کیا خوبصورت انداز کلام ہے، نگہفت! ایک فطری خواہش اور ایک غیر ارادی عمل
جو کسی کے پاس ہے اس کے لیے شکر گزار ہونا۔ اور شکر گزاری کا یہ بے ساختہ احساس اس
کی کثرت سے زیادہ ہے۔
رمضان یا عید کے دوران، اللہ یا کائنات کا شکر
ادا کرنے کی اہمیت خاص طور پر عام ہے اور اس پر زور دیا جاتا ہے۔ ایک ترکی کہاوت ہے
Et bent minkoor dee ben abli (شکر گزار ہونا بہت زیادہ ہونا ہے) جو شکر گزار ہونے کی قدر کو واضح
کرتی ہے۔
شکر گزاری کا دائرہ اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے
جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ انسانوں کا شکر گزار ہونا بھی شکرگزاری ہے
اور عالمگیر رابطے میں ایک مشق ہے۔ منصور الحلاج نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو ان
کی کھال اتار رہے تھے۔ صوفی سرمست نے تلوار کی دھار تھام کر اپنے جلاد کا شکریہ ادا
کیا۔
ماہرین نفسیات کا خیال ہے کہ ہمیشہ شکر گزاری
سے انسان کو بہت سی چھپی ہوئی بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔ شکر گزاری کا احساس دل
کو ایک ہمہ گیر خوشی سے بھر دیتا ہے، یہاں تک کہ مادی کثرت بھی اس کے مقابلے میں ہلکی
پڑ جاتی ہے۔
شکر گزاری ایک مقناطیس ہے جو کثرت نعمت کو اپنی
طرف متوجہ کرتا ہے۔
شکر گزار ہونا آپ کے پاس موجود تمام چیزوں سے
آگاہ ہونا ہے۔ یہ وجود کی کلید اور ماورائیت کا جوہر ہے۔
-----
English Article: Giving Thanks For
Abundance Is Sweeter Than The Abundance Itself
URL: https://newageislam.com/urdu-section/thanks-abundance/d/129638
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism