New Age Islam
Wed May 31 2023, 05:29 AM

Urdu Section ( 25 Aug 2014, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Thank Allah for Every Blessing ہر نعمت پر اللہ کا شکر بجا لائیں

 

 

ہارون یحیی کی طرف سے

28 جولائی، 2014

ہر شخص اپنی زندگی میں ہر لمحہ اللہ کا محتاج ہے۔ ہوا جس سے ہم سانس لیتے ہیں، غذا جسے ہم تناؤل کرتے ہیں، ہاتھ جن سے ہم اپنے کاموں کو پورا کرتے ہیں، قوت گویائی جس کی مدد سے ہم بولتے ہیں، بکھرے ہوئے ہونے سے مکمل وجود تک تمام چیزوں میں ہماری زندگی اللہ کی تخلیق اور اس کی عطاء کی محتاج ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ایسی ہے جنہیں اب تک اپنی کمزوریوں کی خبر نہیں ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ اللہ کے محتاج ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ چیزیں خود بخود ہو جاتی ہیں یا وہ اپنی کوششوں سے ہی سب کچھ حاصل کر لیتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی غلطی اور اللہ کی زبردست ناشکری بھی ہے۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ جو لوگ ایک معمولی تحفہ کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں وہ اپنی پوری زندگی اللہ کی بے شمار نعمتوں کو نظر انداز کر کے گزار دیتے ہیں۔ تاہم، لوگوں کی زندگی میں اللہ کی اتنی نعمتیں ہیں کہ کوئی ان کا شمار نہیں کر سکتا۔ اللہ نے مندرجہ ذیل آیت میں اس حقیقت کا برملا اظہار کیا ہے:

"اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو تم اسے نہیں کر سکتے۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے"۔ (سورة النحل: 18)

اس حقیقت کے باوجود اکثر لوگ ان نعمتوں کے لیے اللہ کا شکر ادا نہیں کرتے جو انہیں اللہ نے دی ہے۔ اس کی وجہ بھی قرآن مجید میں اس طرح مذکور ہے: لوگوں کو اللہ کی راہ سے گمراہ کرنے کا عہد کرنے والے شیطان کا مقصد اصلی لوگوں کو اللہ کا ناشکر بنانا ہے۔

جبکہ دوسری طرف وہ مومن جو اپنی کمزوریوں سے آگاہ ہیں اور اللہ کے سامنے عاجزی و انکساری ظاہر کرتے ہیں ہر نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ مال و دولت اور جائیداد ہی صرف ایسی نعمتیں نہیں ہیں جن کے لیے مومن اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ اللہ ہر چیز کا مالک و مختار ہے مومن اچھی صحت، خوبصورتی، علم، حکمت، ایمان کی محبت اور کفر سے نفرت، تفہیم، بصیرت، دوراندیشی اور طاقت و قوت کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں کے ساتھ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ وہ ہدایت یافتہ اور مومنوں کی مصاحبت کے لیے اللہ کے شکر گزار ہیں۔

ایک خوبصورت منظر، امور کا آسانی کے ساتھ پورا ہوا جانا، خواہشات کی تکمیل، بڑی راحت کی خوش خبری، باادب طرز عمل یا کسی اور نعمت کے حاصل ہونے پر مومن فوراً شکر بجا لانے کے لیے اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔ اس کے سامنے اپنی احسان مندی کا اظہار کرتے ہیں اور اس کی رحمت اور شفقت پر غور کرتے ہیں۔

اس اچھے اخلاق کے بدلے میں مومنوں کو اجر عطا کیا جاتا ہے۔ یہ ایک دوسرا راز ہے جو اللہ نے قرآن میں نازل کیا ہے۔ اللہ اپنے شکر گزار بندوں پر رحمتوں اور برکتوں میں اضافہ کر دیتا ہے۔ مندرجہ ذیل آیت میں اللہ اس راز کو اس انداز میں بیان فرماتا ہے:

"اور جب تمہارے پروردگار نے تمہیں آگاه کر دیا کہ اگر تم شکر گزاری کرو گے تو بیشک میں تمہیں زیاده دوں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے" (سورہ ابراہیم: 7)

شکر گزار ہونا اللہ سے قربت اور محبت کی بھی علامت ہے۔ جو لوگ اللہ کی شکرگزاری کرتے ہیں ان کے اندر ان نعمتوں اور حسن کا مشاہدہ کرنے کی بصیرت اور صلاحیت ہوتی ہے جو ان کی زندگیوں میں اللہ عطاء کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "جب اللہ تمہیں کوئی مال و دولت عطا کرے تو اللہ کی رحمت اور نعمت کی خوشی تمہارے چہرے پر ظاہر ہونی چاہیے۔"

ایک کافر یا ناشکرگزار شخص کو انتہائی خوبصورت ماحول میں بھی نقص اور کمی ہی نظر آئے گی اور وہ غیر مطمئن اور ناخوش ہی رہے گا۔ اور بلا شبہ ایسے لوگ اللہ کی مخلوق میں ایک الہی مقصد کے طور پر ہمیشہ بظاہر ناپسندیدہ واقعات اور ناخوشگوار حالات کا ہی سامنا کریں گے۔ جبکہ دوسری طرف، اللہ مخلص اور صاحب بصیرت لوگوں کو اور بھی زیادہ نعمتوں اور برکتوں سے نوازتا ہے۔

ماخذ:

http://gulftoday.ae/portal/be532def-8eb5-4659-9dda-a75c50b22a9b.aspx

 URL for English article:

https://newageislam.com/islam-spiritualism/thank-allah-every-blessing/d/98324

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/thank-allah-every-blessing-/d/98721

 

Loading..

Loading..