New Age Islam
Mon Sep 16 2024, 09:22 PM

Urdu Section ( 30 Sept 2011, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

If Hindus are Mushrik, What are We Muslims? اگر ہندو مشرک ہیں, تو ہم مسلمان کیا ہیں؟

By Tahir Mahmood

I believe that the Holy Vedas are based on divine revelation and indeed are a perfect answer to the Quranic reference to "suhif-il-oula" (early scriptures). Many verses of the Holy Quran glorifying God Almighty and His divine powers have remarkably exact parallels in one or another of the four Vedas. Vedic monotheism is in fact no different from the Quran's.


 

اگر ہندو مشرک ہیں, تو ہم مسلمان کیا ہیں؟

طاہر محمود

صداقت حسین قاسمی مشرکین عرب اور ہندوستان کے عظیم ہندو عقیدے کے ماننے والوں (ہندوستان ٹائمس،اکتوبر10، اوپننگ دی بک)کے درمیان فرق پر زور دیتے ہیں لیکن اس پر زیادہ زور نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ہم جس دنیا میں رہتے ہیں وہ اختلاف والی ہے اور جسے ہم اکثر بے وجہ ہی نظر انداز کرتے ہیں۔

عربی لفظ مشرک کااسلامی فقہہ میں معنی’جو اللہ کے ساتھ کسی دنیاوی چیز کو شریک مانتا ہے ‘ کے ہیں۔اس نظریہ سے اگر ہندو مشرک ہیں تو اس برّ صغیر میں ہم مسلمانوں کی اکثریت کیا ہے۔

وہ خدا کی ذات کے ساتھ بے شمار بتوں اور ہم قبروں میں دفن کئی سنتوں کو شریک کرتے ہیں۔وہ خدا کی پرستش تصویروں کو علامت مان کر رکھتے ہیں اور ہم اس دنیا سے پردہ کر گئے بزرگوں سے دنیا و آخرت کی بھلائی کے لئے خدا سے دعاء کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

اگر ایک طریقہ شرک ہے تو دوسرا بھی ہے۔ان سب کے باوجود اگر اسلام ایک خدا کا ماننے والا عقیدہ بنا رہتا ہے تو ہندو مذہب بھی ایسا ہی ہے۔

المیہ یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے اپنے امتیوں کو اپنی قبر کی تعظیم کے خلاف خبردار کیا تھا لیکن ہم برّ صغیر کی عظیم دھرتی پر چاروں جانب پھیلے بزرگوں کی قبروں کی تقریباًعبادت کرتے ہیں۔

اپنے عمل پر فخر کرتے ہوئے ہم صرف ہندوؤں اور اپنے علاوہ دوسری قوموں کے شرک کی بات کرتے ہیں۔میرا یہ مطلب قطعی نہیں کہ یا تو ہندوؤں کی عبادت کے طریقے کی مزمت کی جائے یا مسلمانوں کے قبروں کی پوجا کو برا کہا جائے۔

کوئی میری بات کو غلط نہ سمجھے اور کسی ایجنڈے کا شک نہ کرے۔میں صرف اس سلسلے میں ہمارے انتخاب میں کمی کو بتا رہا ہوں۔میں اس بات پر مکمل طور پر اتفاق رکھتا ہوں اسلامی فقہہ میں اس لفظ کا جو معنی لیا جاتا ہے اس کے مدّنظرہندوؤں کو مشرک نہیں کہا جا سکتا ہے ۔

میرا یقین ہے کہ مقدس وید آسمانی کتا ب ہیں اور یہ قرآن کے صحیفۂ اولیٰ کا جواب ہیں۔قرآن کی متعدد آیتیں جن میں خدا کی حمد و ثناء اور اس کی طاقت کا بیان ہے وہ بالکل ویسی ہیں جیسا کی چاروں ویدوں میں ذکر ہے۔

حقیقت میں ویدوں میں ایک خدا کا جو ذکر ہے وہ قرآن مجید سے بالکل مختلف نہیں ہے۔

طاہر محمود لاء کمیشن کے رکن ہیں اورقومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رہے ہیں۔

بشکریہ۔ہندوستان ٹائمس

انگریزی سے اردو ترجمہ۔سمیع الرحمٰن،نیو ایج اسلام ڈاٹ کام

URL for English article: https://www.newageislam.com/islamic-ideology/if-hindus-are--mushrik-what-are-we?/d/878

URL for Hindi article: https://www.newageislam.com/hindi-section/if-hindus-mushrik-muslims-/d/124076

URL for this article:  https://newageislam.com/urdu-section/if-hindus-mushrik,-muslims-/d/5590



Loading..

Loading..