New Age Islam
Sun Oct 01 2023, 05:59 PM

Urdu Section ( 15 Sept 2009, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Aligarh Muslim University: Reality behind Enquiry علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: انکوائری کی حقیقت


Complainants are themselves under Scanner

By Syyed Mansoor Agha

 

The two members Facts Finding Committee reached A.M.U. Aligarh on 20th August 2009 and started the process of probe into 'the allegations against the Vice Chancellor as also the counter allegations made against the complainants' with the assurance of complete transparency and impartiality. Mr. Justice Fakhruddin (Retired), Judge of the High Court of Madhya Pradesh and Chhattisgarh is the Chairman and Mr. A.H. Jung, IA&AS (Retired) former Secretary to Govt. of India, is sole member of the committee constituted by Honourable President of India, in the capacity of Visitor of Aligarh Muslim Aligarh, under Section 13(2) of the University Act 1920. The committee has been authorized to devise its own modalities to complete its report within 3 months. Justice Fakhruddin declared that the committee will follow Quranic Guide Lines to examine the witnesses.

The order of inquiry issued under the signatures of Mr. S. Kumar, J.S., Department of Higher Education, Ministry of HRD, was made public, even before it was delivered to the V.C. on 28th July, 2009. The reports in the media (27th July) gave a false impression that the inquiry is against VC only and the fact that the committee shall also investigate allegations against the complainants, was mischievously suppressed. The order was issued in such haste that officials even forget to write date on such an important document.

 The whole episode started in 2008-09 when Mr. Arjun Singh, was Minister of HRD. He first got nominated Mr. Wasim Ahmad and Dr. Mansoor Ahmad to Executive Counsel of AMU and then moved to initiate inquiry against the University on a representation submitted to him on 28th March, 2009 and a petition filed on 3/5 March, 2009 to the visitor by eight EC members including Chief Rector's (Governor of UP) sole nominee, namely Prof. Habibur Rahman and both nominees of the Visitor. All three nominated members are allegedly indulged in groupism and in-spite of reaching Aligarh before time and entertaining facilities at University Guest House, deliberately remain absent from the meetings to defunct the working of EC.

The representation, running in to 450 pages sought 'institution of a suitable enquiry' into alleged 'malafides, in-competencies, violation of Act, Statutes and Ordinances and blatant and reckless violation of standard financial norms and proprieties on the part of Prof. P.K. Abdu Aziz, V.C, AMU.' It is reliably learnt that Mr. Arjun Singh snubbed EC members of Allahabad University; who approached him with the complaints against their VC alleging therein that he had spent crores of rupees in buildings without inviting tenders. However in sheer contrast he was sympathetic with complainants against AMU and promptly acted to institute the inquiry. On the advice of Ministry of HRD, the Visitor served a notice on 20th April 2009 to the University of her Intention to cause a fact finding inquiry in the matter 'requiring the University to make such representation in regard to the notice, dully approved b its EC, to the Visitor, to reach latest by the 5th May, 2009.'

Extra ordinary promptness shown in this matter sheds light on how 'resourceful' is the group the detractors of AMU. It is a well known fact that when Prof. P.K. Abdul Aziz took over as Vice Chancellor, the University was passing through a turbulent period. Former Vice Chancellor Mr. Nasim Ahmad, an able administrator was targeted by unsocial elements and forced to abdicate his office in a huff.  His successor, the acting VC Prof M. Saleemuddin also met the same fate. He was followed by Prof. Hameeda Ahmad as acting VC and during her brief period, disgruntled elements entered in examination centers, tore the question papers and answer copies, misbehaved the invigilators and threatened the students, resulting in postponement of examinations. During the same period two students were murdered in the campus in quick succession. As a result the atmosphere was filled with fear and uncertainty and academic activities were at the back foot. A third meritorious student was murdered on 16th September 2007, just after joining Mr. Aziz. This provided an occasion to miscreants for vandalism and they put on fire VC Lodge and Proctors office.  As result the authorities were forced to close down the University and clean hostels of unauthorized residents, several of then no-students with bad characters. 

Prof. Aziz handled the situation promptly, judiciously and effectively resulting in restoration of normalcy. Now that academic activities are abuzz, examinations were held per schedule and the intricate task of admissions completed smoothly, record number of +350 scholars submitted their theses and 248 awarded PhD degrees, 135 new research projects initiated, certain new prestigious courses introduced in the Faculties of Medicine, Engineering and Technology, some people want the VC to quit. The pioneering initiative to integrate Madrasa Education with university education attracted a large number of deprived students into mainstream education. A new course on Islamic Banking and Finance is also introduced. This all tells of the innovative vision of the VC but the disgruntled members of EC under the stewardship of Brother Wasim Ahmad have sought an inquiry in to his 'in-competencies' and Ministry of HRD has obliged.

The alligators got support from AMU Old Boys Association Aligarh and some members of non teaching staff, who separately submitted their complaints against VC. However these allegations were contested by an '18- Member Group, comprising elected members of the University Court, EC, Academic Council and AMU Staff Association.' A detailed representation was submitted by this group to the Government, alleging that 'some disgruntled members of the EC, who have vested interests of various kinds are bent upon disrupting law and order situation which had been restored on the AMU Campus under the stewardship of the present VC and emphasizing that the VC has brought about conducive atmosphere on the University Campus and that the classes were being held peacefully and the examinations has been conducted on time.'

Another 'delegation consisting of 23 elected representatives of the various statutory bodies of the University demanded inter-alia a CBI inquiry into the affairs of the University for the last over two decades with the view to ascertaining as to who the real culprits are.'  It is alleged that complainants have various types of personal interests. Some of them have been procuring various types of contracts from supply of building material to cloths and shoes for employees. Mr. Aziz has put a brake on this practice by giving building contracts to PWD and for clothes to Khadi Gram Udyog. This has annoyed the complainants.

The University submitted its reply to the notice dated 20th April 2009 duly approved by EC held on 3rd May 2009. Each and every allegation is reproduced in a tabular form and reply of each one against it with 43 Annexure. The 8 member group thereafter submitted a rebuttal to the clarifications submitted by the University. A close perusal of these allegations arouses suspicions on the intentions of agitators. For example one of the complainants Prof. Habibur Rahman attended only 3 out of 16 EC meetings and accused the Vice Chancellor of holding meetings without quorum. For misappropriation of the funds, University has advanced the fact that all accounts have to be audited and cleared by Govt. Auditors per standard norms. So far as expenditure on security measures are concerned, they have approvals of MHRD, MHA and UGC etc.

The author is a senior Urdu Journalist and General Secretary of Forum for Civil Rights. May be contacted at mail: syyedagha@hotmail.com)

Source: Radiance Weekly: New Delhi0110025, Dated: 30 August-5 Sept, 2009

URL: https://newageislam.com/urdu-section/aligarh-muslim-university-reality-behind/d/1700

 

سید منصور آغا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک اہم ملی اور قومی ادارہ ہے اس لئے اس کی شب وروز سے مسلمانان ہند کو عموماً گہری دلچسپی رہتی ہے ۔ جو لوگ یونیور سٹی کے طالب علم رہ چکے ہیں یا کسی اور حیثیت میں اس سے وابستہ رہ چکے ہیں ان میں دلچسپی کا جیتا جاگتا مظہر ابھی گزشتہ 18۔19اکتوبر کو اس وقت سامنے آیا جب دنیا بھر سے یونیورسٹی کے سابق طلبا علی گڑھ تشریف لائے اور ایک غیر معمولی اجتماع میں شرکت کی جس کو World Summit of AMU Atumnl 2008کا نام دیا گیا۔ایک سابق طالب علم کی حیثیت سے جب راقم کو اس عالمی کانفرنس میں شرکت کا دعوت ملا تو معمہ دل میں یہ کھٹکا پیدا ہوا کہ کہیں کوئی بدمزگی پیدا نہ ہوجائے ۔کیونکہ اس سے چند ماہ قبل تک یونیورسٹی کے حالات بڑے پر آشوب تھے اور یونیور سٹی غیر معمولی ہنگامی حالات سے گزرہی تھی ۔ لیکن اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد نے یہ دکھا دیا کہ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر پی کے عبدالعزیز صرف یہ کہ اپنے دھن کے پکے ہیں بلکہ خود اعتمادی کے ساتھ منصوبہ سازی اور اس کے نفاذ کی اہلیت اور یونیورسٹی کے سارے اسٹاف سے تعاون حاصل کرنے کے فن سے بھی آراستہ ہیں۔

08۔2007میں جس طرح کے  حالات سے یونیورسٹی گزررہی تھی ،وہ وہاں زیر تعلیم بچوں اور ان کے والدین کے لئے انتہائی تشویش کا باعث تھے ۔عدم تحفظ کا شدید احساس موہان روح بنا ہوا تھا ۔طلبہ کا کیریر تباہ ہوجانے اور ان کی تعلیم ادھوری رہ جانے کا کھٹکا دلوں میں لگا ہوا تھا ۔مگر الحمداللہ پروفیسر عبدالعزیز کے آجانے کے بعد حالات تیزی کے ساتھ معمول پر آگئے اور بہت سے طلبا اپنا کورس اور رسرچ اسکالرس اپنی پی ایچ ڈی پوری کرسکے۔ اس سے قبل حالات یہ تھے کہ سابق وائس چانسلر جناب نسیم احمد کو اپنی جان بچا کر رات کی تاریکی میں یونیورسٹی چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہونا پڑا۔ ان کے بعد قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ایم سلیم الدین بھی غنڈہ عناصر کے حملہ کاشکار بنے اور  ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں ملیں ۔ جب پروفیسر حمیدہ احمد قائم مقام وائس چانسلر تھیں ،ایک فسادی گروہ نے امتحان گاہوں میں گھس کر نگراں عملے کے ساتھ بد سلوکی کی اور امتحان ملتوی کرنے پڑے تھے ۔ جو بچے فائنل امتحان دے رہے تھے ان کے سروں پر کیریر تباہ ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

اس دوران کیمپس میں ہی ہونہارطلبہ کا قتل ہوا ۔ ایسے سنگین حالات میں ، جب موجودہ وائس چانسلر پی کے عبدالعزیز نے جون 2007میں منصب سنبھالا تو ان کی کامیابی مشکوک تھی جس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ اس خطے کی زب ان اور یونیورسٹی کے ماحول اور یہاں کی روایات سے قطعی ناواقف تھے ۔ چنانچہ یہ سمجھا جارہا تھا کہ ان کےلئے یہ جملہ حالات کو پوری طرح سمجھنا اور یونیورسٹی کے خیر خواہوں اور ان بدخواہوں میں تمیز کرنا جو اپنے مفاد خصوصی کے تحت اس ساری لاقانونیت کے پس پشت ہیں، مشکل ہوگا۔ حالات انتہا ئی خراب تھے اور ان پر یہ سوچ کر خاموش نہیں رہا جاسکتا تھا کہ پہلے کبھی تو اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔چنانچہ ضرورت اس بات کی تھی کہ تیزی کے ساتھ فیصلہ کن طریقہ سے کار گر اقدامات کئے جائیں ،جس سے پوری یونیور سٹی میں تعلیمی ماحول بحال ہو ۔ جب تک تعلیمی ماحول بھرا پرا نہ ہو دیگر مقاصد کا حصول بھی ممکن نہیں، مثلاً طلبا کو اچھا شہری بنانا، ان کو علم ونسق کا پابند کرنا اور یونیورسٹی کی روایات ، اخلاق واطوار کا فروغ و تحفظ وغیرہ۔ یونیورسٹی میں سرگرم بعض غیر سماجی عناصر نے نئے وائس چانسلر کو بھی آتے دبوچ لینا چاہا ۔چنانچہ 11ستمبر 2007کو ان کے آفس پر حملہ ہوا ۔ وی سی کی سرکاری کار سمیت انتظامی دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس کے چند روز بعد 17ستمبر کو ایک اور طالب علم کا پر اسرار قتل ہوا، جس کے بعد وی سی لاج پروکنر آفس اور اسٹاف کلب میں توڑ پھوڑ کی گئی اور آگ لگادی گئی ۔ وی سی پر بھی جان لیوا حملہ ہوا جس کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردینا پڑا تھا۔ حالات کو معمول پر لانے کے لئے یونیورسٹی کے محترم اساتذہ اور انتظامیہ کے ارکان فطری طور سے فکر مند تھے۔ انہوں نے وی سی کی راست خطوط پر رہنمائی کی اور بھرپور تعاون دیا۔ نئے وی سی نے تدریسی اور غیر تدریسی شعبوں کے چھوٹے بڑے ذمہ داروں سے وسیع پیمانے پر صلاح ومشورے کے بعد جو اقدامات کئے اور موثر ثابت ہوئے۔ مزید مشوروں اوربعض مجوزہ اقدامات کی منظوری کے لئے 22ستمبر وی سی کی ایک خصوصی میٹنگ ہوئی جو پانچ گھنٹہ تک چلی۔ اس میں24ارکان نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں وی سی کے مجوزہ اقدامات  کو حتمی شکل دی گئی اور کیمپس میں حفاظتی انتظامات کو سخت کرنے کا اختیار وی سی کو دیا گیا ۔ ان انتظامات میں اہم عمارتوں پر سی سی کیمرے لگوانا ، کیمپس کو محفوظ کرنے کےلئے چار دیواری کو مستحکم کرنا اور گیٹ لگوانا نیز نگرانی کو چست درست رکھنے کے لئے پولس و نیم فوجی دستوں کی خدمات حاصل کرنا بھی شامل تھا۔

یونیورسٹی کے اقامتی بالوں کا جائزہ لیا گیا اور پتہ چلا کہ 12سو کے قریب طلبا غیر مجازی طور پر ہاسٹلز میں مقیم ہیں۔ ان میں بعض پر الزام ہے کہ وہی امن وقانون کو بگاڑ نے کے لئے ذمہ دار تھے۔ بعض کو پولس نے طلبا کے قتل کے الزام میں گرفتار بھی کیا ۔ ا س کے بعد یونیورسٹی مرحلہ وار کھلی فضا بالکل بدلی ہوئی تھی ۔ چند ہی روز میں تعلیم کا ماحول اور طلبا واسٹاف میں تحفظ کا احساس بحال ہوگیا ۔تعلیمی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ۔مجوز ہ پروگرام کے مطابق امتحانات بھی ہوئے اور داخلوں کا پیچیدہ اور طویل عمل بھی بخیر خوبی پورا ہوا ۔ اس دوران کنویکشن بھی منعقد ہوا اور شاید پہلی بار ایسا ہوا کہ جن اسکالر س کے مقالوں کو مارچ او ر اپریل میں منظوری دی گئی تھی، ان کو بھی 7جون کو منعقدہ کنوویکشن میں ڈگریاں تفویض کردی گئیں۔اس کنوویکشن میں راقم بھی شرکت کا موقع ملا اور یہ دیکھ کر دل خوش ہوا اسی شام سرسید ہاؤس میں منعقد ہ‘‘ گیٹ نوگیدر ’’میں چانسلر جسٹس ای احمدی اور وی سی پروفیسر پی کے عبدالعزیز مہمانوں کی طرح شریک نہیں ہوئے بلکہ ڈھائی گھنٹہ تک طلبا سے خوب گھلتے ملتے رہے اور قدم قدم پر طلبا اور طالبات کی فرمائش پر رک رک کر ان کے ساتھ فوٹوکھنچواتے رہے ۔ جس سے وی سی اور طلبا میں ایک خاص قربت کا تعلق پیدا ہوتا ہے۔

ایک بڑا اہم سوال طلبا یونین کی بحالی کا ہے۔ امید ہے کہ عنقریب حالات سازاگار ہوں گے اور اس کی بھی کوئی شکل نکلے گی۔ یونین کے دومقاصد اہم ہیں ۔ اول تو یہ کہ طلبا کی جمہوری ادارے چلانے کی تربیت ہو، دوسرے طلبا کے مسائل سے انتظامیہ کو آگاہی حاصل ہوتی رہے ۔ اس موخر مذکر مقصد کو حاصل کرنے کےلئے تمام اقامتی ہالوں اور شعبوں میں کمیٹیاں بنادی گئی ہیں اور سنا یہ ہے کہ وائس چانسلر صاحب ان کمیٹیوں سے رابطہ میں رہتے ہیں۔ اساتذہ اور شعبوں کے ذمہ داروں سے بھی ان کا رابطہ رہتا ہے ۔ مجموعی طور پر  جو بات کہی جاسکتی وہ یہ ہے یونیورسٹی نمایت اور پرسکون انداز میں چل رہی ہے۔دوسرا نیا تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے اور داخلوں کے فوراً بعد کلاسیں شروع ہوگئی ہیں۔ البتہ نئے نظام کے تحت ہاسٹلوں میں کمروں کے الاٹمنٹ میں ابھی کچھ خامیاں ہیں۔ مثلاً معلوم ہوا ہے کہ طالبات کو بھی داخلے کے فوراً بعد کمرے الاٹمنٹ نہیں ہوسکے جس سے بہت سی طالبات کو سخت پریشانی اٹھانی پڑا اور زیر بار الگ ہونا پڑا۔

اب جبکہ غیر سماجی عناصر غنڈہ گردی کی ذریعہ وی سی پر قابو نہیں پاسکے ہیں ،تو خبر آئی کہ کچھ ذمہ دار لوگ وی سی سے کے بعض اقدامات سے برہم ہیں اور انہوں نے صدر جمہوریہ کو جو یونیورسٹی کی وزیٹر بھی ہیں ، یونیورسٹی انتظامیہ اور وی سی کے طریقہ کار کے خلاف باضابطہ شکایت نامہ پیش کیا ہے۔ ہمیں حیرت اس وقت ہوئی جب یہ معلوم ہوا کہ ای سی کے جن آٹھ ارکان کی طرف سے داخل ضحنیم شکایت نامہ پر وزیٹر نے 20اپریل 2009کو یونیورسٹی کے نام ایک نوٹس اس ہدایت کے ساتھ جاری کیا تھا کہ ہو جملہ شکایات پر اپنا جواب ای سی سے منظور کراکر (15دن کے اندر) 5مئی تک داخل کرے، ان آٹھ شکایت کنندگان میں خود وزیٹرنامزد کردہ دونوں ممبران مسترد وسیم احمد اور ڈاکٹر منصو ر حسن اور چیف ریکٹر (گورنر یوپی) کے نامزد کردہ واحد رکن پروفیسر حبیب الرحمٰن بھی شامل ہیں۔سرکاری نامزد ممبران کا یہ رویہ اس لئے حیران کن ہے کہ ان کے سامنے تو ایک فورم وی سی کا موجود ہے، جس میں وہ دلائل کے ساتھ مسائل اٹھاسکتے ہیں اور ان کو وی سی پر اور یونیورسٹی کے دوسرے جمہوری اداروں پر کم از کم اتنا اعتماد تو رکھنا چاہئے کہ جو بات یونیورسٹی کے حق میں بہتر ہوتی ، ان اداروں کے معزز اراکین اسی کے حق میں فیصلہ صادر کریں گے ۔مگر ایک طرف تو انہوں نے بغیر کسی معقول عذر کے لگا تار کئی میٹنگوں کی نمائندگی کا اور اس اعتماد کا جو نامزدگی کی صورت میں ان  پر ظاہر کیا گیا تھا حق ادا نہیں کیا۔ دوسری طرف بحیثیت رکن مجلس عاملہ اپنے جمہوری حق کے استعمال سے غفلت برتی۔ دوسری طرف سرکار کے یہ نامزد نمائندگان ، چند ایسے افراد کے ساتھ مل کر ،جن میں بعض نام ہر گز اچھی شہرت کے حامل نہیں ہیں،یونیورسٹی اور اس کے وی سی کے خلاف رسوا کے مہم میں شریک ہوگئے ۔ ان کا وی سی پر اعتماد نہ ہونا تو ایک بات ہے، لیکن پوری ای سی ،یونیور سٹی کورٹ ،اکیڈمک کونسل اور یونیورسٹی کے جملہ اداروں اور یہی خواہوں پر عدم اعتماد کا اظہار ان کی کوئی مجبوری ہے یا کسی اور بات کی دلیل ہے؟ یہ ابھی واضح نہیں ۔

اس شکایت کے جواب میں یونیورسٹی کورٹ ،ای سی ، اکیڈمک کونسل اور اے ایم یو اسٹاف ایسوسی ایشن کے منتخت 18معزز ارکان نے 6اپریل کو ایک میمورنڈم دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ صدر جمہوریہ کو پیش کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ای سی کے کچھ ناراض (disgruntled) ممبران ،جن کے مختلف قسم کے ذاتی مفادات ہیں، یونیورسٹی کے امن وانتظام کو درہم برہم کردینا چاہتے ہیں۔ جو موجودہ وائس چانسلر کی سربراہی میں بحال ہوگیا ہے۔اس جوابی شکایت نامہ میں یہ زور بھی دیا گیا ہے کہ وائس چانسلر نے کیمپس میں تعلیم کے لئے ایک ساز گار فضا قائم کردی ہے۔ کلا سیس پر امن طریقہ سےچل رہی ہیں اور امتحان بھی مقرر ہ وقت پر ہوگئے ہیں ۔ اسی دوران ایک ڈولپمنٹ یہ ہوا کہ یونیورسٹی کی مختلف قانونی اداروں کے منتخب 23نمائندوں نے ان 8شکایت کندوگان کو نشانہ بناتے ہوئے صدر جمہوریہ سے یہ مطالبہ کرڈالا کہ یہ متعین کرنے کے لئے اصل خطا کار کون ہے،پچھلے بیس سال کے یونیورسٹی معاملات کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے۔

صدر جمہوریہ کے نوٹس پر یونیورسٹی نے تمام الزامات کا مفصل اور شق وار جواب ای سی سے 3مئی کو منظور کراکر صدر کو سونپ دیا ہے۔ ای سی کے 8شکایت کنندہ ممبران نے بھی 7مئی کو اس کا جواب الجواب داخل کردیا ہے۔ اس طرح صدر جمہوریہ کے سامنے شکایتوں کے وہ سیٹ آگئے۔ ایک یونیورسٹی انتظامیہ اور وی سی کے خلاف ای سی کے 8ممبران کی طرف سے داخل کردہ جس میں تین خود سرکار کے نامزد ممبران شامل ہیں ۔ اور دوسری طرف شکایت کنندگان کے خلاف اور یونیورسٹی انتظامیہ بشمول وی سی کی تائید میں کورٹ ، ای سی ،اکیڈمک کونسل سے لیکر کئی دیگر اداروں کے جمہوری طور پر منتبا 18اور 23ممبران یعنی 41ارکان کی طرف سے داخل کردہ شکایات ودستاویز ات ۔گویا ایک طرف تین نامزد اور 5منتخب اشخاص ہیں اور دوسری طرف ان کے مقابلے میں 41منتخب ارکان ہیں ۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے شکایت کنندگان کے مقابلے ان کے مخالفین کا پلڑا بھاری ہے، ان شکایتوں کو اور ان کے جوابات کا تجزیہ تو بہت معمولاتی ہے ۔مگر اجمالاً اتنا عرض کیا جاسکتا ہے کہ جو شکایات وائس چانسلر کے خلاف کی گئی ہیں وہ زیادہ تر تکنیکی نوعیت کی ہیں۔ مثلاً بغیر کورم میٹنگ کرلینے کا معاملہ۔ اس کے جواب یہ ضابطہ یاددلایا گیا ہے کورم کی کمی کی وجہ سے جو میٹنگ ایک مرتبہ ملتوی کردی جاتی ہے اور کسی دوسری تاریخ کو طلب کی جاتی ہے ،اس میں کورم کی قید نہیں ہوتی۔ دوسری بات یہ کہی گئی ہے کورم کی شکایت وہ لوگ کررہے ہیں جو خود مقررہ تاریخ پر علی گڑھ پہنچے ۔یونیورسٹی کے مہمان خانے میں ٹھہرے ۔اور عین میٹنگ کے ٹائم ،میٹنگ میں شرکت کے بجائے پریس کانفرنس کرتے رہے ۔گویا جان بوجھ کر ای سی کی میٹنگ کو ناکام کرنے کی کوشش کی گئی، چنانچہ ان کو اس شکایت کا کیا حق ہے؟

 بعض شکایت کنندگان کے خلاف جو الزام عائد کئے گئے ہیں، ان کی وزیٹر کو پیش کردہ جوابی وضاحت میں انتظامیہ نے توثیق کی ہے اور یہ اعتراض کیا ہے کہ شکایت کنندگان میں شامل شخص اور ارکان یا ان کےمتعلقین مختلف قسم کے ٹھیکوں کے ذریعہ یونیورسٹی سے ماوی فائدہ اٹھاتے چلے آرہے تھے۔ موجودہ ای سی نے ان کی یہ اجا وداری ختم کردی ہے اور تعمیراتی کاموں کے ٹھیکے پی ڈبلیو ڈی کو اور ملازمین کی ڈریسوں کا ٹھیکہ گاندھی آشرم کو دے دیا ہے۔ جس سے یہ لوگ ناراض ہیں۔

وی سی پر ایک بظاہر برا سنگین الزام یہ ہے کہ ان کا ذاتی انکم ٹیکس یونیورسٹی کے کھاتے سے ادا کیا گیا۔ انکم ٹیکس ضابطہ کے مطابق ملازم پیشہ افراد کے ٹیکس کا مطالبہ ادا کر نا دفتر کی ذمہ ہوتا ہے ،مگر یہ رقم عموماً پیشگی اور گاہے بعد میں تنخواہ میں سے کٹ جاتی ہے یا کسی اور دینداری بھی مجرا ہوجاتی ہے ۔ اس الزام کے جواب میں یونیورسٹی کاکہنا ہے تمام اکاؤنٹ ضابطہ کے مطابق سرکاری آڈیٹرس سے جانچ کرالئے گئے ہیں اور ان میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی ہے۔ یہ دلیل بھی دی گئی ہے کہ جو رقم انکم ٹیکس کی ادا کی گئی وہ بطور قرض دی گئی تھی۔

بہر حال صدر جمہوریہ کی ہدایت پر وزارت تعلیم نے یونیورسٹی ایکٹ کی دفعہ 13(2) کے تحت ایک حقائق معلوم کرنے کے لئے دورکنی کمیٹی (Committee Fact finding) مقرر کردی ہے ، جس کے چیئر مین مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس فخر الدین ہیں اور سابق سیکریٹری حکومت ہند جناب اے مینگ (اکاؤنٹس اینڈ آڈت سروسز آف انڈیا) رکن ہیں ۔ توقع ہے کہ یہ دونوں حضرات ان دستاویزات اور یونیورسٹی کے دیگر ریکارڈس کا مطالعہ کر کے حقائق کو آئینہ کردی گے۔ یہ کمیٹی عنقریب اپنا کام شروع کردے گی۔

کمیٹی کے قیام کی جو خبریں شائع ہوئی ہیں ، ان سے یہ گمان ہوتا ہے کہ جانچ صرف وائس چانسلر کے خلاف ہوگی۔ یہ قطعاً غلط ہے ۔سرکاری آرڈر مجربہ 28جولائی 2009کے ‘موضوع’ (Subject) میں ہی صاف کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی ان شکایتوں کی بھی جانچ کرے گی جو خود شکایت کنندگان کے خلا ف موصول ہوئی ہیں ۔ دوسرا تاثر یہ دینے کی کوشش کی گئی کہ گویا یہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے ، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ ڈاکٹر محمد ہاشم قدوائی کی اطلاع کے مطابق 26۔1925میں اس وقت کی چانسلر بیگم صاحبہ بھوپال (سلطان جہاں بیگم ) نے وی سی (صاحبزادہ آفتاب احمد خان ) کے خلاف شکایتوں کی جانچ کے لئے سررحمت اللہ کمیشن مقرر کیا تھا۔

ایک تاثر یہ دیا جارہا ہے گویا وائس چانسلر نے اقامتی بالوں سے 1200طلبا کو نکال کر بڑا ظلم کیا ہے۔ جبکہ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ صرف ان لڑکوں کو ہاسٹلوں سے نکالا گیا ہے، جو غیر قانونی طور سے مقیم تھے، ان میں کچھ تو ایسے بھی تھے جو یونیورسٹی سے فارغ ہوچکے تھے یا کسی کورس میں ان نام درج نہیں تھا ۔ چند ایسے لڑکوں کو یونیورسٹی سےبھی نکال دیا گیا جن کے خلاف قانون شکنی کا کوئی سنگین معاملہ درج ہے۔ قانوناً یہ اقدام درست ہے تاہم اچھا ہوتا کہ ان لڑکوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا اور یونیور سٹی بھی درگذر کی سابق روایات کے مطابق ان کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دیتی تاکہ ان کا تعلیمی کیریر بچ جاتا اور جس سے ان کی اصلاح کا زیادہ امکان ہے ۔بہر حال اس سے یہ تو پتہ چلتا ہے کہ 1100سے زیادہ طلبا ایسے تھے جن کو اقامت گاہوں کی قلت کے باعث جگہ نہیں مل سکی تھی ۔چنانچہ یونیورسٹی میں اور اس کے گردوپیش کفایتی شرحوں پر اقامتی سہولتوں میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ہاسٹلوں میں کمروں کی کمی ہے اور طلب گار طلبہ وطالبات کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ مجبوراً اس سال میں تین یا چار سیٹوں والے کمروں میں ایک ایک طالب علم کو اور ‘‘ایڈجسٹ’’ کیا گیا ہے۔ حالانکہ اضافی سیٹ کے لئے ضروری سہولتیں فراہم نہیں ہیں۔

بہر حال اطلاعات یہی ہیں کہ یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول بخوبی چل رہا ہے ۔اساتذہ، انتظامیہ اور دیگر اسٹاف پوری تند ہی کے ساتھ اپنے کاموں میں مشغول ہے۔اس سال امتحانات ،داخلہ ٹسٹ اور داخلوں کا عمل بخیروخوبی تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ عموماً لوگ اس خوشگوار تبدیلی کے لئے کریڈٹ پروفیسر عبدالعزیز کو دیتے ہیں ۔البتہ دبے لفظوں میں یہ شکایت بھی سنی گئی کہ میٹنگوں کے دوران سینئر اساتذہ اور دیگر ذمہ داروں سے بسا اوقات سخت لہجہ میں بات کی جاتی ہے اور ان کی عزت نفس کا خیال نہیں رکھا جاتا ۔ یہ طریقہ کا رمسلم یونیورسٹی کی شائستہ روایات کے منافی ہے۔ اسی ‘‘امرانہ رویہ’’ سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ حالانکہ یہ اس بات کی علامت بھی ہوسکتا ہے کہ وائس چانسلر صاحب زیادہ پر جوش ہوجاتے ہیں۔بہر حال احتیاط کی ضرورت ہے ۔ یونیورسٹی ملت کا ایک قیمتی اثاثہ ہے ۔ اس کو مفاد پرستوں کے بچانا ایک بڑا کام ہے، مگر ساتھ ہی حسب مراتب کی یونیورسٹی کی روایات کا تحفظ بھی کسی اثاثے کی حفاظت سے کم نہیں ۔ آخری بات یہ ہے کہ ایک مختصر عرصے میں یکے بعد چار وائس چانسلر وں پر حملے ، یونیورسٹی اثاثوں کی تباہی اور آگ زنی ،امتحانات میں خلل اندازی جیسے سنگین واقعات میں اور قتل کی وارداتوں میں کسی بھی درجہ ملوث یا شکوک عناصر یونیورسٹی کے بہی خواہ تو ہو نہیں سکتے اور نہ ہی ان کو اس بات سے کچھ غرض ہوسکتی ہے کہ یونیورسٹی میں مسلم شعار اور اخلاقیات کا بول بالا ہو۔ جو انتظامیہ اور ان کا سر براہ اس طرح کے عناصر سے نبرد آزما ہے، اس سے اگر کچھ فرد گذاشت بھی ہوتی ہے تو یونیورسٹی اور ملت کے وسیع تر مفاد کی خاطر اس کو انگیز کیا جانا چاہئے ۔ممکن ہے وی سی سے ضابطوں کی بجا آوری میں کچھ کو تاہی ہوئی ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے اکاؤنٹس میں کہیں کچھ بے قاعدگی ہوئی ہو ۔مگر یہ بھی خیال رہے کہ بحیثیت مجموعی یونیورسٹی ایک بحران سے نکل آئی ہے ۔ اگر اس وقت انتطامیہ اور ای سی کمزور پڑگئے یا ان کے پاؤں اکھڑ گئے تو اس کے نتائج بڑے ہی سنگین ہونگے ۔ چنانچہ وانائی اور دور اندیشی کا تقاضا یہی ہے کہ محض اصول پسندی اور ضابطہ پسندی کے نام پر یونیورسٹی کو کسی نئے بحران میں دھکیلنے سے گریز کیا جائے۔

(مضمون نگار ‘‘فورم فار سول رائٹس ،کے جنرل سیکریٹری ہیں)

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/aligarh-muslim-university-reality-behind/d/1700 

Loading..

Loading..