New Age Islam
Sat Oct 12 2024, 12:36 AM

Urdu Section ( 11 Jun 2013, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Make It Simple- Do’s and Don’ts in the Quran قرآن مجید کو آسان بنائیں

 

سید منظور عالم، نیو ایج اسلام

4 اپریل 2013

(انگریزی سے ترجمہ  نیو ایج اسلام)

"زندگی واقعی بہت آسان ہے، لیکن ہم اسے پیچیدہ بنانے پر مصر ہیں" - کنفیوشس

بالکل یہی حقیقت مذہب پر بھی صادق آتی ہے۔ اسلام واقعی ایک انتہائی  آسان مذہب  ہے، لیکن ہم اسے پیچیدہ بنانے پر مصر ہیں ۔ ہم اسے جتنا زیادہ پیچیدہ اور پر پیچ بنائیں گے، حقیقت سے اتنے ہی دور ہوتے چلے جائیں گے ۔ لیو ٹالسٹائی، مشہور روسی ناول نگار نے کہا ہے:

"۔۔۔ اگر کسی شخص کے سامنے  صرف دو راستوں کا انتخاب پیش کیا جائے : یا تو وہ  کٹر چرچ پر عمل کرے یا اسلام پر، کوئی بھی سمجھدار شخص اپنے انتخاب میں تردد کا شکار نہیں ہوگا،اور ہر شخص اپنی  شریعت میں ، تثلیث،  تلافی، شعیرہ ، سنتوں اور ان کی تصاویر  اور پیچیدہ خدمات جیسی پیچیدہ اور سمجھ سے باہر چیزوں کے بجائے، اسلام کو  اس کے ایک عقیدہ ، واحد خدا اور اس کے نبی کے اقرار  کے ساتھ، ترجیح دے گا " اور اس وجہ سے ۔۔۔ برائے مہربانی، مجھے  ایک اچھا  مسلمان سمجھیں ، اور سب ٹھیک رہے گا ۔

اوامر و نواہی کی ایک فہرست، عام قارئین کو، اسلام کی آسان لیکن مؤثر تعلیمات کے بارے میں مدد فراہم کرے گی ۔ ان اوامر و نواہی کی فہرست پیش کرنے  سے پہلے مجھے قارئین کو یہ یاد دلانے دیں ، کہ  ایک "امر" 10 کے برابرشمار کیا جائے گا، اور ایک ‘‘نہی’’ 1 شمار کی جائے گی ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ، ایک نیکی کا اجر دس گنا ہو گا، لیکن ایک گناہ کی سزا صرف ایک ہی ہو گی۔

اوامر:

سچے مومن اللہ کے لئے نماز قائم کرتے ہیں۔ (2:43, 5:55, 48-74:39، 77:48,)

والدین، رشتہ داروں، مسافروں ، محتاجوں اور یتیموں کے لئے مہربان بنو۔ (20 -89:17, 11 -93:9 ،3- 107:1)

یتیموں کا خیال رکھو۔ (4:3، 6:152)

لوگوں سےاچھی باتیں  کہو (4:5، 9- 4:8)

جنگی قیدیوں کے ساتھ  اچھا سلوک کرو۔ (2:85)

دوسروں کے گناہ معاف کرو۔ (24:22، 45:14)

باضابطہ نماز قائم کرو، اور زکوة (صدقہ) ادا کرتے رہو۔ (24:56, 31:4, 25- 70:22, 75:31)

جب تم  مسجد جاؤ تو اچھے کپڑے پہنو۔ (7:31)

ثبوت اور سچائی  پیش کرو۔ اگر تم  سچے ہو تو اپنی دلیل پیش کرو ۔ (2:111, 21:24, 27:64, 28:75)

ہر چیز کے لیے اللہ کا شکر ادا کرو ۔ (2:172)

اللہ کی محبت کے لئے قریبی رشتہ داروں ، اور ضرورت مندوں کی (مالی) مدد کرو ۔ (17:26, 17- 90:11)

غلاموں کو آزاد کرو (17-90:11)

جو تمہیں چوٹ پہنچائیں انہیں   برابر سزا دو۔ سزا دو جس طرح تمہیں تکلیف پہنچائی جائے ۔لیکن اگر  تم صبر کا مظاہرہ کرو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہوگا۔ اگر تم معاف کر دو تو یہ بہتر ہے، (6:126, 22:60, 43- 42:40)

امن کے ساتھ رہو(2:208، 8:61)

مومنوں کو نیکیوں کی یاد دہانی کراؤ۔ (11:114، 51:55)

اگر تم  غریب کو تنہائی  میں اپنا صدقہ دو تو یہ  بہتر ہے (2:271)

اچھی بات کرنا اور معاف کرنا  احسان کرنے سے بہتر ہے ، یا  اس کے ذریعہ  لوگوں کو تکلیف  پہنچانے یا برہم کرنے سے ۔ (265-2:263، 3:134)

بھلائی کرو اور کسی اجرکا مطالبہ نہ کرو۔ (38:86، 42:23)

اپنی قسموں اور وعدوں کو پوری کرو، اور تمام لوگوں کے لئے قابل اعتماد بنو۔ (2:270، 3:76،10- 76:7)

ایک سچے اور پکے  مومن بنو۔ (46:13)

اپنا قرض واپس کرو، اور تمہارے پاس  دوسروں کا جو بھی ہے ، اسے  واپس کر دو۔ (2:283)

صبر اور اپنا مکمل اعتماد اور یقین اللہ پر رکھوتمام انبیاء نے کیا  (38:17،44- 38:41، 74:7 )

اگر تم  بھول جاتے ہو، تو اللہ تعالی کے نام کا ذکر کرو۔ (18:24)

علم اور تعلیم حاصل کرو ،(39:9)

دھیمی  آواز میں بولو۔ (31:19)

شائستہ بنو (26:215)

جب تم قرآن کریم کی تلاوت کرو، تو  شیطان ملعون سے اللہ تعالی کے عظیم ناموں کے ذریعہ پناہ طلب کرو ۔ (16:98)

جاہلوں کو  "سلام" کہو۔ (43:89)

اپنی  ذمہ داریوں اور معاہدوں کو  نبھاؤ ۔(5:1)

جو دو  لوگوں کے درمیان مصالحت کرواتے ہیں ، ان پر اللہ کی رحمت ہے، (4:114)

اللہ کے نام کا ذکر اصل نماز سے زیادہ عظیم  ہے (4:103، 29:45)

نواہی:

بہت تیز، یا بہت دھیمی آواز میں ، نماز ادا نہ کرو ۔ (17:110)

سستی کی حالت میں  نماز کی طرف نہ جاؤ۔ (9:54)

اپنے رشتہ داروں سے تعلقات نہ توڑو۔ (47:22-23)

یتیموں کا مال چوری یا غصب نہ کرو۔(۔4:2، 4:10، 17:34،)

خراب اورردی  چیزوں کو قبول نہ کرو (4:2)

زمین، لوگوں اور مخلوق میں فساد پیدا نہ کرو(۔ 7:56، 7:85)

اپنے  مال بے عقلوں کے سپرد نہ کرو (4:5)

مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لئے مساجد استعمال نہ کرو۔ جو مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لئے مساجد کا استعمال کر تے ہیں،  ان  پر لعنت ہو۔ وہ جھوٹے ہیں۔ (110-9:107) (اے ائمہ، کیا آپ سن رہے ہیں؟)

ان مساجد میں مت جاؤ، جن کا  استعمال مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے ۔ (9:108)

اللہ تعالی کی آیتوں کو نہ چھپاؤ۔ (2:159، 2:174، 3:78)

رشوت نہ ہی دو اور نہ ہی لو۔ اس کے علاوہ، رشوت کا مال حرام ہے۔ (2:188)

پچھلےدروازے کی طرف سے گھروں میں مت آؤ، بلکہ سامنے اور مناسب دروازے سے آؤ۔ کب اور کس طرح کے گھروں میں داخل ہونے کے آداب (2:189،30 - 24:27)

مسلمانوں کو تقسیم نہ کرو۔ (9:56)

اپنے آپ کو ہلاکت  میں  مت ڈالو۔ (2:195)

اچھی باتوں سے بیوقوف نہ بنو۔ (2:204)

مغرور نہ بنو، یہ ایک گناہ ہے۔ (2:206)

اپنے احسان سےلوگوں کو کبھی چوٹ نہ پہنچاؤ ! (2:263)

کسی مال یا  کوئی اجر کے لئے ، عظیم  قرآن کی تعلیم مت دو۔ ۔ (12:104، 25:57، 42:23)

خود پر ، سکت سے زیادہ بوچھ نہ ڈالو۔ (2:286، 9:91، 23:62)

منقسم نہ بنو۔ (3:103، 3:105)

زمین میں فساد پیدا نہ کرو ۔ (5:33)

میزان پر دھوکہ مت کرو : (17:35، 21:47)

جو چیز تم نے نہیں کمایا  یا جس کے مستحق نہیں ہو ، اس کا سہرا اپنے سر مت لو۔ (3:188)

خواتین اور بیویوں کے  مال کو چوری، یا غصب نہ کرو، یا ان کو اپنا مال ترک کرنے پر مجبور نہ کرو۔ (20-4:19)

لوگوں سے عداوت نہ کرو! اور جو چیز لوگوں  کے پاس ہے  اس سے حسد نہ کرو۔ (113:5)

اللہ تعالی پر جھوٹ نہ باندھو۔ یہ سب سے بڑی نا انصافی ہے (39:32،6- 46:3، 60:12)

اللہ تعالی کے ساتھ شریک نہ کرو (4:116، 17:22، 25:2، 25:68) (یہ اسلام میں سب سے بڑا گناہ ہے)

جو تمہیں جان سے مارنے کی کوشش کرے اور ناکام ہو جائے، تو  اسے قتل مت کرو ۔ (31-5:27)

قاتل نہ بنو۔ (27:32, 17:33, اور  25:68)

اپنے مطالبات میں، خود غرض لالچی اور ظالم نہ بنو ۔ (9:58)

الزام اور بہتان تراشی نہ کرو۔ (60:12، 68:11)

اپنی باندیوں کو ، جنسی بے راہ روی اور قحبہ گری  پر مجبور نہ کرو ، اگر وہ پرہیز گاری اختیار کرنا چاہیں (34-24:30، 33:35)

ضدی  نہ بنو! (60:8)،

دوسروں کو تمہارا دین قبول کرنے پر مجبور نہ کرو (2:256)

(نوٹ 1 - یہ مضمون مندجہ ذیل مضمون سے متأثر ہو کر تیار کیا گیا  ہے:

http://www.newageislam.com/islam-and-spiritualism/qur-anic-guidance-for-day-to-day-living--a-quick,-crash-course-to-proper-behaviour/d/8123

نوٹ 2 - میں نے آیات کو عین مطابق نہیں نقل کیا ہے، بلکہ یوسف علی، شاکر، ایم اسد اور اے جےاربیری وغیرہ   کے  مختلف تراجم سے آیات کے بنیادی پہلوؤں کو ذکر کیا ہے، اور   Quran search software’ کا استعمال کیا ہے۔

URL for English article:

 https://newageislam.com/islam-spiritualism/make-simple-do’s-don’ts-quran/d/11008

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/make-simple-do’s-don’ts-quran/d/12012

 

Loading..

Loading..