سمت پال، نیو ایج اسلام
10 جون 2022
1. دست خزاں نے ہم کو وہیں
بڑھ کے چن لیا۔
2. جو پھول گر پڑا نگاہ عندلیب سے
3. اہل سکوں سے کھیل نہ
آئے موج انبساط
4. اک دن الجھ کے دیکھ کسی
بد نصیب سے
5. - شکیل بدایونی
----
Photo:
The Times of India
----
شکیل بدایونی کی مذکورہ
بالا رباعی موجودہ حالات کے عین مطابق ہے۔ یہاں، میں نوپور شرما یا جندل کی
'بدقسمتی' پر خوش نہیں ہوں۔ میں کبھی اپنے دشمنوں کی بھی بد قسمتی پر خوش نہیں
ہوتا، ان کی تو بات ہی جانے دیں جن کے ساتھ میرا کبھی کوئی سابقہ ہی نہیں پڑا۔
میرا مقصد کچھ اور ہے۔ اس پورے مضحکہ خیز واقعہ میں بہت سارے نکات ہیں اور اس میں
سب کے لیے ایک اخلاقی سبق ہے۔ کہ آپ کسی فرد یا برادری پر زیادہ دیر تک اپنا تسلط
برقرار نہیں رکھ سکتے۔ مشرقی کمانڈر اور 1971 کی جنگ میں پاکستان پر ہندوستان کو
زبردست فتح دلانے والے جنرل جگجیت سنگھ اروڑہ نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ مجھے
یقین ہے کہ مشرقی پاکستان (اب بنگلہ دیش) کے بنگالیوں کی حالت زار نظر انداز نہیں
کی جائے گی، اور پاکستانیوں نے بنگالیوں کے ساتھ جس انداز میں ایک لمبے عرصے تک
ناروا سلوک کیا ہے (اگرچہ وہ بھی مسلمان تھے لیکن بنگلہ بولتے تھے؛ نسلی نسبت اکثر
مذہبی تعلق سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے)، بالآخر اس کا خمیازہ انہیں ہی (پاکستانی فوج
کو، جن میں زیادہ تر پنجابی ہیں) بھگتنا
پڑے گا۔ نتیجتاً، مغرور لیفٹیننٹ جنرل اے اے کے نیازی (بعد میں ان کا عہدہ چھین
لیا گیا) نے بالآخر 93،000 پاکستانی فوجیوں کے ساتھ ہتھیار ڈال دیے اور بنگالیوں
نے اپنے لیے ایک الگ ملک بنگلہ دیش حاصل کر لیا۔
مختصر یہ کہ، (إِنَّ
اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ - اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ جلد یا بدیر وقت کا
پہیہ گھومتا ہے۔ ملٹن نے اپنی نظم 'On His Blindness' میں بھی یہی کہا
تھا، "وہ بھی کام کے ہیں جو صرف کھڑے ہو کر انتظار کرتے ہیں۔" ایک یدش
کہاوت ہے، "Belne’z Asi Ken Mizaaf" (انتظار کرو
اور دیکھو کہ ظالم آخر کس طرح زیر ہوتا ہے)۔
اس حقیقت سے انکار نہیں
کیا جا سکتا کہ مسلمان ایک طویل عرصے سے اپنے عروج پر تھے۔ وہ حالیہ دنوں میں رو
بہ زوال ہوئے ہیں۔ میرے ایک بے گناہ مسلم اخبار فروش کو، جو کہ میرے مکان سے 6
کلومیٹر کے فاصلے پر کیمپ ایریا سے آتا ہے، صرف اردو کا پرچہ پہنچانے کے لیے
سوسائٹی والوں نے روکا اور مارا پیٹا اور مجھ سے سوال بھی کیا: پڑھے لکھے آدمی
ہوکر بھی آپ اردو اخبار کیوں پڑھتے ہیں؟ گویا اردو ان پڑھ لوگوں کی زبان ہے!
People chant anti-India slogans
to condemn the derogatory references to Prophet Muhammad in Karachi, Pakistan,
Monday. (Photo | AP)
----
مسلمانوں کو کھلے عام تنگ
کیا جا رہا تھا۔ بہ الفاظ دیگر، ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف نہیں تھا،
بلکہ دشمنی تھی۔
فرانسیسی جنرل چارلس ڈی
گال کا کہنا ہے کہ جب ابتدائی مرحلے میں ظلم کو نہیں روکا جاتا ہے، تو یہ کھلے عام
نفرت میں بدل جاتا ہے۔ بالکل ایسا ہی ہوا، جب اس خاتون نے مسلمانوں کے نبی حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی تو یہ بالکل انتہاء ہو گئی۔
حالات اتنے خراب نہ ہوتے،
اگر اس طرح کی آوازیں بہت پہلے ہی بند کر دی جاتیں۔ اس انتظار کا کیا فائدہ کہ آتش
فشاں پہاڑ ویسوویئس کی طرح پھٹ جائے اور پوری قوم کو اسی طرح لپیٹ میں لے لے جس
طرح ویسوویئس نے 79 عیسوی میں پومپی اور ہرکولینیم کو نگل لیا تھا۔ ہندوستان بین
الاقوامی ردعمل سے بچ سکتا تھا اگر ان کرداروں کو پنجرے میں بند کر دیا جاتا اور
انہیں بے لگام نہ چھوڑا جاتا۔ ہم سب مشکل طریقے سے سیکھتے ہیں۔ فارسی کے صوفی شاعر
جامی نے اسے بہت اچھے طریقے سے بیان کیا، ’’کسی کو گالی دینے سے پہلے یاد رکھو کہ
تمھیں جوابی گالیوں کے ساتھ تھپڑ بھی مارا جا سکتا ہے۔‘‘ لہٰذا، جو کچھ بھی ہوتا
ہے، اس کی ایک وجہ ہوتی ہے۔
An
angry activist stomps on a poster of Bhartiya Janata Party (BJP) official in
Mumbai, India, on June 6, 2022, during a protest against her blasphemous
comments on Prophet Mohammed. (REUTERS/Francis Mascarenhas)
-----
اب وقت آگیا ہے کہ دونوں
برادریاں اپنا اپنا جائزہ لیں اور خوش اسلوبی سے زندگی گزاریں۔ آپ ہمیشہ دوسروں کو
گالی دیتے اور ذلیل کرتے ہوئے نہیں رہ سکتے۔ تنگ آمد، با جنگ آمد۔ یاد رکھیں، جگر
مرادآبادی نے کیا کہا تھا، "اُن کا جو فرض ہے و اہلِ سیاست جانیں/میرا پیغام
محبت ہے جہاں تک پہونچے" محبت بانٹو یہ کئی گنا زیادہ واپس ملے گی۔ ہم ان
ہندو مسلم جھگڑوں اور جھڑپوں کو بہت دیکھ چکے۔
English Article: The Moral Lessons to Be Learnt From Nupur Sharma
Episode
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism