New Age Islam
Sat Apr 11 2026, 03:22 AM

Urdu Section ( 20 Jul 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

How Easily Some Traditions Get Entrenched کچھ روایات کتنی آسانی سے جڑ پکڑ لیتی ہیں

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 18 جولائی 2022

 محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اس نقصان کا اندازہ لگاتے ہوئے جو ان کے نام پر کیا جا سکتا تھا، یہ فرما دیا کہ میری طرف منسوب کوئی بھی حدیث اگر الفرقان کی روح کے خلاف ہو تو اسے درست نہ مانا جائے۔

 اہم نکات:

1.      اسلام، کسی بھی حال میں سنگساری کی اجازت نہیں دیتا۔

2.      وہ حدیثیں جو یہ دعوی کرتی ہیں کہ محمد نے زناکار عورتوں کو سنگسار کرنے کی سزا سنائی تھی، سنجیدہ علماء نے ان سے انکار کیا ہے۔

3.      کچھ روایات کتنی آسانی سے جڑ پکڑ سکتی ہیں اور 'جواز' حاصل ہو جانے کے بعد انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔

 -----

 فی الحال، میں ایک بہت ہی دلچسپ اور بے حد قابل مطالعہ کتاب، "The Comic Teachings of Mulla Nasruddin and Other Treasures" کا مطالعہ کر رہا ہوں، جو امام جمال رحمٰن نے لکھی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے بڑی خوبصورتی سے بتانے کی کوشش کی ہے کہ کچھ روایات کتنی آسانی سے جڑ پکڑ سکتی ہیں اور 'جواز' حاصل ہو جانے کے بعد انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔

 سنگساری کا انتہائی وحشیانہ عمل یا زناکار عورتوں کو سنگسار کیا جانا اس کی ایک بہترین مثال ہے حالانکہ قرآن میں ایسی کوئی آیت نہیں ہے جو اس وحشیانہ عمل کی توثیق کرتی ہو۔ کچھ مسلمانوں کے لیے سب اتنا کہہ دینا ہی کافی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اجازت دی ہے، اور وہ اس جھوٹ کو دل سے مان لیتے ہیں۔ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اس نقصان کا اندازہ لگاتے ہوئے جو ان کے نام پر کیا جا سکتا تھا، یہ فرما دیا کہ میری طرف منسوب کوئی بھی حدیث اگر الفرقان کی روح کے خلاف ہو تو اسے درست نہ مانا جائے۔

 وہ حدیثیں جو یہ دعوی کرتی ہیں کہ محمد نے زناکار عورتوں کو سنگسار کرنے کی سزا سنائی تھی، سنجیدہ علماء نے ان سے انکار کیا ہے، لیکن کچھ ائمہ احادیث نے سنن ابن ماجہ کی  ایک دل کو ہلا دینے والی روایت کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس خیالی کہانی کے مطابق، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سنگساری پر ایک آیت عطا کی گئی جسے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اپنی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ کے سپرد کر دیا، اور انہوں نے وہ کاغذ اپنے تکیے کے نیچے رکھ لیا جس پر یہ آیت لکھی ہوئی تھی۔ کاغذ کیوں نہیں حاصل کی گئی اور شائع نہیں ہوئی؟ کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے، اور اس کے بعد پیش آنے والی افراتفری میں، ایک بکری کمرے میں داخل ہوئی اور کاغذ کو کھا گئی!

اس کے باوجود، طالبان اور داعش ایک نظیر (عربی میں عبرت) قائم کرنے کے لیے سنگسار کرتے ہیں اور میں نے مسلمان علماء (سنی فرقے سے تعلق رکھنے والے) کو سنگساری (سنگ بمعنی پتھر عربی میں حجر کو کہتے ہیں) کا جواز پیش کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ابن عربی کے ماہر ولیم چٹک نے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ یہ ثابت کیا ہے کہ اسلام نے کبھی بھی سنگسار کرنے کی اجازت نہیں دی۔ یہ ایک ماقبل سامی قبائلی رواج تھا جو ابتدائی یہودیت اور جزیرہ نما عرب کے ماقبل اسلام قبائل میں موجود تھا۔

 درحقیقت، تلمود کے مطابق، نوزائیدہ یہودیت میں سزا کے دو طریقے تھے: سنگسار کرنا (الزاف / ایلز: یدیش زبان میں پتھر پھینکنے کے فعل کی شکل) اور صلیب پر چڑھانا۔ یسوع کو مصلوب کیا گیا تھا، حالانکہ اسلام اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ ایسا کبھی ہوا ہے۔ چونکہ اسلام نے یہودیت سے بہت سے طریقوں کو مستعار لیا تھا اور اس کا ایک قبائلی ماضی بھی رہا تھا، اس لیے بہت سے غیر اسلامی طرز عمل اسلام کے اندر داخل ہو گئے، یہاں تک کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات (حدیث) کے کم از کم تین 'قابل احترام' مرتبین  نے 'سنگساری' والی حدیثوں کو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے منسوب کر دیا۔

 اصل بات یہ ہے کہ جب اس قسم کی تحریفات اور مشکوک حدیثوں کی بھرمار لگی ہوئی ہے تو روئے زمین پر مسلمان ان پر یقین کیوں کرتے ہیں؟ یہاں تک کہ اسلام میں ایک انتہائی متشدد فرقہ بھی ہے۔ اسے اہلحدیث کہتے ہیں! آپ اس اسلامی فرقے کے پیروکاروں کی ذہنیت کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔ بخاری، جنہیں حدیثوں کا سب سے اعلی اور سب سے زیادہ مستند دار مرتب سمجھا جاتا ہے، آپ نے محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی کم از کم 1000 احادیث جمع کیں جو مغربی ایشیا کی بولیوں میں پہلے سے رائج سادہ محاورے اور کہاوتیں تھیں۔ سر ہیملٹن گِب کی 'Ancient Arab Wisdom' پڑھیں۔ چنانچہ یا تو محمد لوگوں کو بیوقوف بنا رہے تھے یا بخاری نے اس غلط فہمی کے تحت محنت کی کہ یہ اقوال محمد کے ہیں۔ نوپور شرما نے بخاری کا حوالہ دیا اور پوری اسلامی دنیا نے ان کے خلاف فتوے جاری کیے تھے۔ لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم علماء اپنے مذہبی اور صحیفائی لٹریچر کو ان بے ضابطگیوں اور خرابیوں سے پاک کریں۔

English Article: How Easily Some Traditions Get Entrenched

 URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/traditions-hadees-stoning/d/127520

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..