New Age Islam
Fri Mar 13 2026, 07:20 AM

Urdu Section ( 13 Sept 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Hacked To Death For Chewing Tobacco Near The Golden Temple! !گولڈن ٹیمپل کے قریب تمباکو چبانے پر قتل

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 10 ستمبر 2022

 گولڈن ٹیمپل کے قریب 2 نہنگ سکھوں نے تمباکو چبانے پر ایک شخص کو قتل کر ڈالا

 "کہراکشی کو گناہ قرار دیا۔۔۔

 میکشی کو لیکن زندگی میں شمار کیا

 مذب نے اپنی مرضی سے کبھی

 کسی کو اپنایا، کسی کو دھتکار دیا"

 -شیو بٹالوی (یہ مصرع اصل میں پنجابی میں ہے، جس کا اردو میں امیر جالندھری نے ترجمہ کیا ہے)

 "لوگ ہمیشہ اسلام اور اس کے پیروکاروں کی جنونیت کی مذمت کرتے ہیں۔ کیا دوسرے مذاہب کے ماننے والے بھی اتنے ہی بے حس نہیں ہیں؟ "

 - ارشاد مانجی

Photo: Rediff.com

----

مجھے یہ چونکا دینے والی خبر پڑھ کر بہت دکھ ہوا کہ دو نہنگوں (نیلے لباس والے سکھ) نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب تمباکو چبانے پر ایک 22 سالہ شخص ہرمن جیت سنگھ کو مار ڈالا۔ شاید عام لوگوں کو معلوم نہ ہو سکھ مذہب میں کسی بھی شکل میں تمباکو کا استعمال ممنوع ہے۔

 یوں لگتا ہے کہ تمام مذاہب کے پیروکاروں میں کچھ نہ کچھ غلط ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ تمام نادان پیروکاروں نے پسماندگی میں جانے اور ہر طرح کی توہم پرستی میں ملوث ہونے کا عہد کر لیا ہے۔ میں نے اس سے پہلے ذکر کیا ہے کہ ایک بار جب میں ناندیڑ کے ایک گرودوارے کے قریب سگریٹ نوشی کر رہا تھا تو سکھ نوجوانوں کے ایک گروپ نے بدسلوکی کی اور مجھ سے دور جا کر سگریٹ پینے کو کہا۔ ٹھیک ہے، تمباکو چبانا یا تمباکو نوشی یقیناً اچھی عادت نہیں ہے، لیکن زمین پر آپ اسے کسی مذہب سے کیوں جوڑ کر دیکھتے ہیں؟ اگر آپ یا کوئی اور سگریٹ پیتا ہے تو کیا آپ کے 10 گرووں میں سے کوئی ناراض ہوگا؟ کیا آپ کے گرو کے پاس سگریٹ نوشی کرنے والوں کو سزا دینے سے بہتر کام نہیں ہے؟

 سماجی و مذہبی مطالعات میں ہمیں ہر مذہب کے اندر کچھ منتخب ممنوعات کی مثالیں ملتی ہیں۔ تمباکو کے استعمال کے خلاف فتویٰ ایک مذہبی مسئلہ بن گیا کیونکہ لوگوں کو تمباکو نوشی اور تمباکو چبانے سے روکنے کا یہی واحد طریقہ تھا۔

 مذہب کا خوف اور ایک خیالی خدا ہمیشہ کار آمد ہوتا ہے کیونکہ انسانی ذہن مذہبی خرافات کو بہت جلد قبول کر لیتا ہے۔ سکھ اتنے متشدد نہیں تھے۔ افسوس وہ بھی اتنے سرکش ہو گئے ہیں۔ یہ بے دماغ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ اگر سکھ مذہب میں تمباکو کو مذہبی طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے تو شراب پر بھی پابندی ہونی چاہیے کیونکہ یہ بھی اتنا ہی نقصان دہ ہے۔ لیکن، بہت سے 'عقیدت مند' سکھ اپنے مشروبات سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ تو شراب میں ہی ڈوبے رہتے ہیں۔ شاید، ان کے گرووں نے شراب پینے سے منع نہیں کیا! وہ کچھ چیزوں کی ممانعت میں احتیاط سے کام لے رہے تھے۔ لہذا، شراب نوشی کی اجازت تھی، لیکن سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی گئی تھی! کیا حماقت ہے!

 مسلمان حلال گوشت کھاتے ہیں۔ لہذا، ہم سب جھٹکا ہی کھائیں گے کیونکہ اسلام اور سکھ مت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ متصادم رہے ہیں کیونکہ دو سکھ گرو، گرو ارجن سنگھ اور گرو تیغ بہادر کو مغل بادشاہوں نے پھانسی دی تھی۔ یہ حلال و جھٹکا تصادم بھی اتنا ہی احمقانہ اور قدیم معلوم ہوتا ہے۔ قارئین جانتے ہیں کہ پنجاب میں منشیات کا استعمال بالکل عام ہے۔ آج پنجاب منشیات کا گڑھ ہے۔ لیکن ان نہنگوں کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ان کے گرو اپنے دور میں کوکین، ہیروئن، چرس کے استعمال اور نقصانات سے واقف نہیں تھے۔

میری باتیں کڑوی معلوم ہو سکتی ہیں لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہو کہ بعض اوقات مجھے واقعی پسماندہ اور مذہبی طور پر غیر معقول انسانوں کے ساتھ گھٹن محسوس ہوتی ہے جو کبھی اپنے دماغ سے کام نہیں لیتے (اگر واقعی ان کے پاس دماغ ہو تو!)۔ یہاں میں عبدالحمید آدم کا شعر نقل کرنا چاہتا ہو، "جسنے اس دور کے انسان کیے ہوں پیدا/وہی میرا بھی خدا ہو مجھے منظور نہیں"۔ خوش قسمتی سے، میرا کوئی معبود نہیں ہے لیکن اگر کوئی ہوتا، تو یقیناً میں ان تمام احمقوں کے خدا سے مختلف ہوتا۔

English Article: Hacked To Death For Chewing Tobacco Near The Golden Temple!

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/hacked-chewing-tobacco-golden-temple/d/127937

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..