سلطان شاہین ،ایڈیٹر نیو ایج
اسلام
انگریزی سے ترجمہ ،مصباح الہدیٰ،نیو
ایج اسلام
پیارے عامر مغل صاحب ،
درست طریقے سےقرآن کی تفسیر
جان لینا جہاد کےبارے میں قرآن کی آیتوں سے
متعلق ہماری مشکلات کے حل کیلئے کافی نہیں ہے ۔ان قرآنی آیات اور ہدایات کا نزول ایک
خاص تناظرمیں ہوا ہے ۔بلا شبہ ان میں سے کچھ کی نوعیت آفاقی ہے ۔لیکن اس سیاق و سباق
میں ان احکا ما ت کا اجرا ء نہ تو آج ہو سکتا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ۔ہم نہ ہی چھٹھی
صدی کے عرب میں رہ رہےہیں اور نہ ہی ان جنگوں کو دوبارہ لڑنا ہے ۔ان صورتوں کا استعمال
کر کےداخلی اور خارجی سطح پر اسلام کے دشمن
یہ پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسلام دہشت گردی کو جنم دیتا ہے یا اسکی حمایت کرتا ہے۔
در حقیقت ایک نیا مذہب وقوع
پذیر ہوا ہے جسے ہم جہادازم کا نام دے رہے ہیں۔ لیکن یہ خود کو اسلام ہونے کا دعویٰ
کرتا اور قرآن کی ان آیتوں کے ذریعےاپنے دلائل کو
تقویت فراہم کرتے ہیں ۔اور اس پر عمل
پیرا لوگ بھی صرف بظاہر مسلم ہیں لیکن وہ سچا
مسلمان ہو نے کا دعویٰ کرتے ہیں۔اور یہ خیال کرتے ہیں کہ جنّتی مسلم صرف وہی ہیں۔جہادازم
نے بلا شبہ جہاد فی سبیل اللہ کے خوبصورت تصور کو مسخ کردیا ہے ۔
مرکزی دھارے میں شامل مسلمانوں
نے پر زور انداز میں عالمگیر سطح پر اسکا رد
نہیں کیا ۔اس طرز عمل نے لازمی طور پر ہمارے پڑوسیوں کے ذہن و دماغ میں شکوک و شبہات
پیدا کر دیا ہے،خاص کروہ لوگ جن کا تعلق دیگر
مذاہب سے ہے ،جو قرآنی آیات کے حالات اور اس کی نوعیت کو نہیں سمجھتے وہ یہ کہتے ہیں
کہ قرآن کا ہر حرف ،فل اسٹاپ اور کومہ نا قابل تغیر ہے اور ایک عالمگیر اہمیت کا حامل
ہے ۔اس سے جہادیوں کا کام اور بھی آسان ہو جاتا ہے ؛وہ آسانی کے ساتھ ہمارے نو جوانوں
کی منفی ذہن سازی کر سکتے ہیں، یہا ں تک کہ جو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ذی عقل ہیں ان کی بھی۔اگر آپ دہشت گردی کے مرکز
پاکستان میں ہوتے تو غالب احتمال ہے کہ آپ پر امن معاشرے میں بسنے والے مسلمانوں کے
بر خلاف قتال کے زیادہ خوگر ہو تے ۔مقالہ ‘‘مسلمانوں کو اسلامی قانون میں جنگ کے متعلق
آیتوں کی تردید کرنی چاہئے ’’ایک ایسے انڈونیشیائی مسلمان کی مایوسی کی آواز تھی جو
اپنے پر امن ملک کو تدریجاًجہادیوں کے جہنم میں تبدیل ہوتا ہوا دیکھ رہا ہے ۔
اسی طرح میں نے ہندوستانی
علماء سے ایک درخواست کی ہے کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر ضرور اس بات کی وضاحت کریں کہ
جہاد سے متعلق آیتیں اب منسوخ ہو چکیں ہی ۔کچھ دنوں قبل ہی ہندوستانی وزیر اعظم نے
اس با ت پر فخر ظاہر کیا کہ در حقیقت اس ملک کا ایک بھی مسلمان بین الاقوامی تنظیم
القائدہ کا حصہ ہو تے ہوئے نہیں پکڑا گیا ۔ہم ایسا زیادہ دنوں تک نہیں کر سکتے
اور جہادازم یہاں اپنی جڑیں بھی مضبوط کر رہا ہے ۔مرکزی دھارے میں شامل مسلمانوں کو ان جہادیوں کی للکار کا جواب ضرور دینا
چاہئے جنکی بنیادیں قرآن کی ایسی آیتوں پر ہیں جنہیں زیادہ دنوں تک نافذ نہیں
کیا جا سکتا۔لہٰذاآیئے ہم سب مل کر پوری وضا حت کے ساتھ اس بات کا اعلان کریں
URL
for English article: https://newageislam.com/islam,terrorism-and-jihad/jihadism-gets-sustenance-from-verses-of-war-in-the-quran--/d/960
URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/jihadism-gets-sustenance-verses-war/d/9309