New Age Islam
Tue Sep 26 2023, 12:52 AM

Urdu Section ( 14 Feb 2011, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Rebooting Islam: Let us at least resolve the issue - Who is a Muslim نئے سال کا اہم کام: پہلے ہم یہ طے کرلیں کہ مسلمان کون ہے


Sultan Shahin, Editor, NewAgeIslam.com

Islam is of course, a universal Deen, for all people in every corner of the world and for all times to come; but in order to fulfil its destiny it has to keep reinventing itself in every new age; it has to be rethought and reinterpreted in the light of the orthodox Islamic principles of Ijtihad, the gates of which were opened for us by Allah and the Prophet (Peace be upon him) and no Muslim has the right to close them down.

To read the full text of the article please click on the link below:

URL: http://www.newageislam.com/ijtihad,-rethinking-islam/rebooting-islam--let-us-at-least-resolve-the-issue---who-is-a-muslim?/d/1085



نئے سال کا اہم کام: پہلے ہم یہ طے کرلیں کہ مسلمان کون ہے

سلطان شاہین، ایڈیٹر نیو ایج اسلام

اس نئے سال میں ہم اکیسویں صدی کے لئے مسلمانوں کی فلاح کے لیے اسلام کا ایجنڈا طے کریں، جس کا م کا بیڑا نیو ایج اسلام نے اٹھایا ہے۔

بیشک اسلام آفاقی مذہب ہے جو دنیا کہ ہر گوشے میں بسنے والے لوگوں کے لئے اور آنے والے تمام زمانوں کے لئے ہے۔ لیکن اپنے نصب العین کوپانے کیلئے اسے ہر نئے دور میں اپنی تجدید کرنی پڑتی ہے۔ اجتہاد جس کے دروازے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے کھول رکھے ہیں، کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں نئے طرز وفکر پر اس کی نئی تشریح و تعبیر ضروری ہے اور کسی مسلم کو انہیں بند کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ تبدیلی کی رفتار گزشتہ دہائیوں میں اتنی تیز رہی ہے کہ ہمارا طرز زندگی ماضی قریب سے بھی مختلف ہوگیا ہے، نئے دور کے تقاضوں کو اسلامی طرز حیات کس طرح پورا کرسکتا ہے یہ مسئلہ ہم مسلمانوں کے لئے بہت ہی اہم ہے، وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب کہ دنیا کہ تمام خطوں میں نہ صرف مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے بلکہ ان کے سماجی رسم و رواج بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور اسلام کی بے شمار مختلف تشریحات کے نتیجے میں ان میں مسلکی اختلافات بھی ہیں۔۔ اگرچہ اس استحصالی سماج میں اسلام کے دشمنوں کی نظر میں تو اسلام ایک مذہب ہے اور پوری دنیا کے مسلمان ایک مذہبی فرقہ ہیں، مگر خود مسلمانوں میں اسلام کی بے شمار قسمیں اور مسلمانوں کے بے شمار طبقے ہیں جو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔ لہٰذا‘ ہمیں ظاہری طور پر اسلام کو (کمپیوٹر کی اصطلاح میں) Reboot کرنے کی ضرورت ہے۔

لہٰذا‘ اس نئے سال میں ہم کم از کم یہ طے کرلیں کہ مسلمان ہونے کے لئے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کون سی خصوصیات لازمی ہیں کیونکہ یہ سوال جو کہ بہت آسان ہوناچاہئے تھا بہت پیچیدہ ہوگیا ہے کہ مسلمان کون ہے؟ نئے سال میں ہم ان تمام کافر اور مشرک بنانے والی فیکٹریوں کو بھی بند کردیں جو ہمارے درمیان تعداد میں پھل پھول رہی ہیں۔ کرنے کے بہت سارے کام ہیں مگر ہم یہ پہلا اور آسان قدم طے کر لیں۔

URL: http://www.newageislam.com/urdu-section/rebooting-islam--let-us-at-least-resolve-the-issue---who-is-a-muslim?/d/4118

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

Loading..

Loading..