New Age Islam
Tue Mar 21 2023, 06:37 PM

Urdu Section ( 20 May 2011, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Is this the killing of a terrorist or the martyrdom of a mujahid? یہ کسی دہشت گرد کا قتل یا مجاہد کی شہادت؟

By Suhail Anjum

 Translated from Urdu by Md. Sadique Hussain, NewAgeIslam.com

The murder of Osama bin Laden, the founder and head of Al-Qaeda, by the American military operation has created a storm. It has raised innumerable questions, but their answers have neither been given nor are they expected in future. This has also raised questions related to US-Pakistan relations. The more they are trying to come out of this difficulty the more they are getting entangled.

This event has encouraged and inspired India too. It is thinking of conducting safe surgical operations against the planners and mastermind of Mumbai attacks. This will be a great mistake. India is not America; nor does it possess helicopters fitted with the latest technology of the kind that the Pakistan radars will not be able to detect.

Moreover, America is practically bearing the cost of subsistence of Pakistan. So, it has the moral right to come to the house and courtyard of its “dependent and subordinate’’ and conduct a military operation whenever it wants.

Also, Pakistan does not have the military capability to fight America. But it can fight India for years. The historical rivalry may even compel Pakistan into waging a nuclear war against India. This is the reason why when some voices of this kind were raised here, Pakistan threatened to retort. And it is not even befitting that India or any other country would infiltrate into any other country by violating its border’s integrity and sovereignty. The issue between America and Pakistan is completely different. America is not “unpermitted” rather “permitted “for Pakistan‘but it does not mean that any other country too can think of launching such an operation.

Anyhow, along with the passage of time, various layers of secrets are opening; various facts are being exposed. A variety of lies has been told and is being told in connection with an explanation of this event. Now it so appears to us that deceit has taken the form of truth. This is the reason why hte story of Osama’s murder has changed umpteen times between the time it took place and now. Various analysts including Mirza  Aslam Baig, the former Pakistani general, are calling the entire event a drama.

If any country is the most shocked by this news being flashed, it is Pakistan. This is why a tame statement was issued by Pakistan hours after the killing of Osama. In this statement, it was mentioned that Pakistan was not involved in this operation, and that America has carried out this operation according to its own policies. And, thereafter, a series of controversial and contradictory statements started coming up. When the question began to be raised that if Pakistan was not involved in this operation, how such a dangerous operation was carried out secretly, then some other statements of this kind were released which indicate that Pakistan also had taken part in this operation, and through its very co-operation this American campaign succeeded.

On the other hand America has asked clarification from Pakistan as to how Osama was living in the neighbourhood of its military academy. Later on it was stated by it that Pakistan also had co-operated with America in killing him.  America has said that Osama had a support-system in Pakistan. If it were not so, how would he have lived there for so many years. Now, America is to decide whether to stop billions of dollars of aid it gives to Pakistan.

Anyway, now both Pakistan and America are facing various questions. The presence of Osama in Pakistan has been a great mystery for Pakistan. It cannot deny the fact of Osama’s living in its country. If it says that it was aware of his living in its country, the question would arise as to why it did not inform America about it, or, why it did not take any initiative to kill him. If it says that it was unaware of his presence in its country, no one will accept it, because the mansion he was living in, had been built with the cost of one million American dollars, and is at the distance of 60 kilometres from Islamabad and near the military academy in Abbotabad. It was natural for such a bizarre mansion to catch the eyes of authorities. How it is possible that the most wanted person in the world had been dwelling there and the authorities did not to know or did not even try to know anything about him.

Whatever Islamabad says Pakistan’s integrity, commitment to war on terror and competence come under question. This event has exposed and injured its image. Two trends are visible in Pakistani society: both happiness and grief. The scholars, the columnists and the leader of the human rights have been divided into two groups. One camp is considering Osama bin Laden to be the Islamic warrior and martyr, and the second is categorizing him as a global terrorist. The funeral prayer for Osama is also being performed in absentia.  Prayers of gratitude are also being said by another group on his death. Some people are opening the American campaign to be the ultimate sign of insult and humiliation for Pakistan, some other groups are designating it to be an unavoidable operation. With passage of time, a series of voices in favour of Osama are rising. In several countries, his funeral prayers have been performed in absentia. Even in the city of Chennai, in India, also, the funeral prayers have been offered in absentia. Now, a big group of the likeminded people is emerging, which is portraying Osama as an Islamic warrior. The group is against his style, but it is presenting him as a very great religious fighter against anti-Islam forces. Supplications and benedictions are being made in his favour, and sympathy is being shown and solidarity is being expressed towards his family members.

The manner, in which the American army has sunk his dead body in the sea so hastily, is also being condemned strongly. According to Islamic scholars the world over, it was a non-Islamic method undertaken by America. The person who has died on land is buried into the land only. Of course, if someone has died in a sea, and it would require such a long time to bring the corpse to the land that it might putrefy, then the corpse is allowed to be handed over to the sea. And, here, the matter was that he was killed on the land and was “thrown” into the sea. As a reaction, protest is being made by groups of the Muslims in the whole world.

I conclude with an excerpt from a column by Irfan Siddiqi: “Whatever he (Osama) was, now his fate is with Allah. A great number of the masses of Pakistan are in grief. Not because these simple, innocent people have links with terrorism and love terrorists. And not even because Osama bin Laden was their beloved and popular among them, but because from the very beginning the nature of human beings hates the God-forgetting autocrats. Whoever hates those autocrats and rebels against them is lionised. Osama has been criticised, and, in future also, he will be censured. But his soul has gone very far off from the worldly concerns of benefit and loss. Very far off from the access to America, the NATO, the European Union, the United Nations and now, the business of Sheikh Osama is with Allah. He (Allah) sees the apparent deed of every human being as well as knows their intentions. Osama does not need any badge of “martyrdom” from us, the shameless, coward, feeble and glutton dwarfs. If he (Osama) under weighs in the balance of Allah, he will be punished. If his deeds are accepted in the court of Allah, the Most High, it does not matter at all whether the fish of the Ocean or the beasts of the forest would eat his corpse; he would be sitting on a golden throne in the company of martyrs. If the World Emperor does not mind, and our rulers prostrating before it do not get angry, come, let us raise our hands in prayer for Osama. May God forgive his mistakes and failings, favour him with his endless pardon and mercy, and bestow upon him the status of his special slaves.”

Source; Roznama Sahafat, Delhi

URL: https://newageislam.com/urdu-section/is-this-killing-terrorist-martyrdom/d/4680

سہیل انجم

القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کی امریکی فوجی کارروائی میں ہلاکت نے اس وقت پوری دنیا کو طوفان خیز حالات سے دوچار کردیا ہے۔دنیا کی تمام خبریں اس ایک دیو پیکر خبر کے نیچے جب کر اپنا وجود کو بیٹھی ہیں اس وقت اخبارات ورسائل اور ٹی وی چینلوں کا محبوب ومرغوب موضوع اگر کوئی ہے تو وہ اسامہ بن لادن کا قتل ہے ۔ خبروں اور مباحثوں کا ا یک طوفان آیا ہوا ہے جس کی شدت کسی طور پر کم نہیں ہورہی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ حالات کافی دنوں تک قائم رہیں گے اورا سامہ مرکر بھی دنیا کے ذہن ودماغ پر مدتوں چھائے رہیں گے۔ اسامہ کی ہلاکت نے جانے کتنے سوالات کھڑے کردیئے ہیں لیکن ان کے جواب نہ ابھی تک سامنے آئے ہیں اور نہ آگے آنے کی کوئی توقع ہے۔ گویا اسامہ کے اس طوفان کے ساتھ ساتھ سوالوں کا ایک بگولہ بھی اٹھا ہے جو امریکہ اور پاکستان کے گرد بڑی شدت سے منڈلا رہا ہے اور دونوں اس سے باہر نکلنے کی جتنی سعی کررہے ہیں اس میں اتنے ہی پھنستے جارہے ہیں۔نہ امریکہ کوئی واضح صفائی دینے میں کامیاب ہوپارہا ہے نہ پاکستان کے دامن پر جمی بد اعتمادی کے گردوغبار کی ابیز تہہ ہی ختم ہورہی ہے ۔ اس پورے معاملے میں دوسرے متعدد ملکوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان بھی ایک تماشائی کی مانندموجود ہے اور اس واقعہ سےلطف وانبساط حاصل کررہا ہے ۔ اس واقعہ نے اس کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں اور اس کے ذہن کے گوشے میں یہ بات سراٹھا رہی ہے کہ وہ بھی ممبئی حملوں کے منصوبہ سازوں کے خلاف ایسا ہی سرجیکل آپریشن کرسکتا ہے ۔حالانکہ یہ اس کی ایک عظیم بھول  ہوگی ۔ہندوستان امریکہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کے پاس اس قسم کی جدید ترین ٹکنالوجی ہے کہ اس کے ہیلی کاپٹروں کو پاکستانی راز دار نہ پکڑسکیں ۔ دوسرے یہ کہ امریکہ تو پاکستان کا ‘‘نان ونفقہ’’ چلاتا ہے ، اسے یہ اخلاقی حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ‘‘دست ٹکر’’ کے گھر آنگن میں جب چاہے آئے جائے اور جب چاہئے فوجی کارروائی کرے۔ پاکستان امریکہ سے ٹکرانے کی فوجی قوت بھی نہیں رکھتا لیکن وہ ہندوستان کے ساتھ تو برسوں تک لڑسکتا ہے۔ دونوں ملکوں کی تاریخی رقابت ورنجش پاکستان کو مجبور کرسکتی ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف ایٹمی جنگ چھیڑ دے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کسی گوشے سے اس نوعیت کی ہلکی سی آواز اٹھی تھی کہ پاکستان نے غرّاتے ہوئے ممکن جواب دینے کی دھمکی دے دی۔ یور یہ بات مناسب بھی نہیں ہے کہ ہندوستان یا کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کی سرحدی خود مختاری اور علاقائی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کو روندتے ہوئے اس طرح گھس جائے اور وہاں فوجی کارروائی انجام دے دے۔ امریکہ اور پاکستان کا معاملہ بالکل الگ ہے۔ امریکہ پاکستان کے لیے ‘‘نامحرم ’’ نہیں ‘‘محرم’’ ہے ۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی دوسرا ملک بھی اس قسم کی مہم جوئی کے بارے میں سوچے ۔

بہر حال وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت سی پرتیں کھل رہی ہیں، بہت سے حقائق بے نقاب ہورہے ہیں اور بہت سے حقائق جھوٹ اور مکر وفریب کی گرد آلود آندھی میں چھپے جارہے ہیں تو بہت سی بے بنیاد ، غلط اور گمراہ کن باتوں نے حقائق اور سچائیوں کا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔اس واقعہ کی وضاحت کے سلسلے میں جانے کتنے جھوٹ بولے گئے ہیں اور بولے جارہے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ اب جھوٹ اور مکر وفریب نے سچائیوں کا چولا پہن لیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی کچھ کہا جاتا ہے تو کبھی کچھ ۔ نہ فریق اول کے بیانات میں یکسانیت ہے اور نہیں فریق ثانی کے بیانات میں ۔ شاید اب وہ زمانہ آگیا ہے کہ جو جتنا زیادہ جھوٹ بول سکے وہ اتنا ہی بڑا ڈپلومیٹ ،زمانہ ساز ہے ۔ جو اس فن میں کورا ہے وہ دنیا کا سب سے احمق اور بیوقوف انسان ہے ۔ اگر اس عالم مکروفریب میں اپنا وجود برقرار رکھنا ہے تو سچائیوں کو دریا برد کرنا ہوگا اور دراغ گوئی کو معیار کردار بنانا ہوگا۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے لےکر اب تک کے بیانوں کا جائزہ لیا جائے تو عجیب وغریب صورت حال سامنے آتی ہے ۔ ایک ایسی صورت حال جس میں سچائی کی تلاش عبث اور بیکارہے۔ بہت سے باخبر افراد جن میں پاکستان کے سابق فوجی سربراہ جنرل مرزا بیگ بھی ہیں اور اس پورے واقعہ کو ہی ایک ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔بہر حال اس خبر کے منظر عام پر آنے سے  سب سے زیادہ پریشانی اگر کسی ملک کو ہوئی ہے تو وہ پاکستان ہےیہی وجہ ہے کہ ہلاکت کے گیارہ گھنٹے کے بعد پاکستان کی جانب سے ایک لولا لنگڑا بیان جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اس کارروائی میں پاکستان شامل نہیں تھا اور یہ کہ امریکہ نے اپنی پالیسیوں کے مطابق یہ کارروائی کی ہے۔ اس کے بعد متضاد بیانات کا سلسلہ چل پڑا ۔

 جب یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ اگر پاکستان اس میں شامل نہیں تھا تو ایسی خطرناک کارروائی خفیہ انداز میں کیسے انجام پاگئی تو اس قسم کے بیانات آئے کہ پاکستان نے بھی اس آپریشن میں حصہ لیا تھا اور اس کے تعاون کی وجہ سے ہی یہ مہم سرکی جاسکی ہے ۔ جبکہ اس سے قبل ایسے بیانات آئے تھے جن سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ پاکستان کو اس واقعے کی خبر تک نہیں ہوسکی تھی۔ ادھر امریکہ نے پاکستان سے جواب مانگا ہے کہ وہ بتائے کہ اسامہ اس کی ملٹری اکیڈمی کے ہمسائے میں کیسے رہ رہا تھا ۔بعد میں اس کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے بھی اس کو ہلاک کرنے میں تعاون دیا تھا۔ امریکہ نے کہا ہےکہ اسامہ کو پاکستان میں سپورٹ سسٹم حاصل تھا۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ اتنے دنوں سے وہاں کیسے رہ رہا تھا ۔اب امریکہ یہ فیصلہ کرنے والا ہے کہ وہ پاکستان کو جو اربوں ڈالر کی سالانہ امداد دیتا ہے اس کو بند کردے۔بہر کیف اس وقت پاکستان بھی بہت سے سوالوں کے گھیرے میں ہے اور امریکہ بھی ۔

اسامہ کی پاکستان میں موجودگی تو اس کےلئے سالب کےمنہ کی چھچھوند بن گیا ہے، وہ انکار کر نہیں سکتا کہ اسامہ اس کے ملک میں نہیں تھا کیونکہ ایبٹ آباد پاکستان ہی میں ہے ۔ وہ اگر یہ کہتا ہے کہ اسے معلوم تھا کہ وہ وہاں رہ رہا ہے تو سوال اٹھے گا کہ اس نے اس کی اطلاع امریکہ کو کیو ں نہیں دی یا اسے ختم کرنے کی کو شش کیوں نہیں کی ۔ اگر و ہ یہ کہتا ہے کہ اسے اس کی موجودگی کا علم نہیں تھا تو یہ بات کسی کے گلے نہیں اترے گی، کیونکہ جس حویلی میں وہ رہ رہا تھا وہ دس لاکھ امریکی ڈالر سے تیار کی گئی تھی اور ملٹری اکیڈمی کے نزدیک اور راولپنڈی میں فوجی ہیڈ کواٹر سےمحض ساٹھ کلو میرٹ دور ہے۔جس قسم کا دومکان تھا اس پر نظریں اٹھنا فطری امر تھا ۔ اور پھر اس علاقے میں ہر شخص کی آمد ورفت پر نظر رکھی جاتی  تھی۔ایسا کیسے ہوسکتا تھا کہ عالمی سطح پر مطلوب ترین شخص وہاں قیام پذیر ہو اور حکام نے اس کے بارے میں کچھ جاننے کی کوشش نہ کی ہو۔ اگر وہ کہتا ہےکہ اسے علم تھا تو اس کامطلب یہ بھی ہوگا کہ وہ دہشت گردی مخالف جنگ میں محض دکھاوے کی خاطر شریک ہے اور امریکہ اور پوری دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے ۔امریکی کارروائی کے بارے میں اگر وہ یہ کہتا ہے کہ اسے اس کا علم نہیں تھا تو سوال یہ پیدا ہوگا کہ اگر اتنی بڑی کارروائی کاعلم اسے نہیں ہوسکا جو کہ اس کےفوجی ہیڈکواٹر کے قریب ہوئی ہے تو پھر وہ کتنا نااہل ہے ۔ اس کاسیکورٹی نظام کتنا ناخستہ ہے ،اپنے تحفظ کی اس کی صلاحیت کتنی کمزور ہے۔ اس واقعہ نے اس کی امیج کے بخئے ادھیڑ دیئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی پاکستانی معاشرے میں خوشی اور ماتم دونوں کا عالم ہے۔ وہاں کے دانشور ،کالم نگار اور انسانی حقو ق کے علمبردار دوخیموں میں بٹ گئے ہیں ۔ ایک خیمہ اسامہ کو مجاہد اسلام اور شہید تو دوسرا انہیں عالمی دہشت گرد قرار دے رہا ہے ۔اسامہ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جارہی ہے اور ا ن کی موت پر ایک حلقے میں سجدہ شکر بھی ادا کیے جارہے ہیں ۔ بعض حلقے امریکی کارروائی کو پاکستانی قوم کے لیے نشان عبرت اور ذلت اخواری کی انتہا بتارہے ہیں تو بعض طبقات اسے ایک ناگزیر کا رروائی کہہ رہے ہیں ۔ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ اسامہ کے حق میں آواز بلند ہونے کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے ۔ کئی ملکوں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ ہندوستان کے شہر چنئی میں بھی نماز جنازہ پڑھی گئی ہے۔ اب ایسے لوگوں کا ایک بہت بڑا طبقہ سامنے آرہا ہے جو اسامہ کو مجاہد اسلام قرار دے رہا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ طبقہ ان کے طرز واسلوب کا مخاطب ہے لیکن انہیں اسلام دشمن قوتوں کے سامنے ایک بہت بڑے مجاہد کے طور پر پیش کررہا ہے ۔ ان کے حق میں دعا ئیں ہورہی ہیں اور ان کےاہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جارہا ہے۔ امریکی افواج نے جس طرح انہیں انتہائی عجلت میں دریا برد کیا ہے اس کی بھی پرزور انداز میں مذمت کی جارہی ہے ۔ عالمی اسلامی علما اور اسکالر وں کا خیال ہے کہ یہ غیر اسلامی طریقہ تھا ۔ اس شخص کی موت خشکی پر ہوئی ہو اس کو زمین پر ہی دفن کیا جاتا ہے ۔ البتہ اگر کسی کی موت سمندر میں ہوئی ہے اور خشکی تک جانے میں اتنا وقت لگے کہ لاش کے خراب ہونے کا اندیشہ ہوتب اس لاش کو سپرد آب کرنے کا حکم ہے،یہاں تو معاملہ یہ رہا کہ زمین پر قتل کرکے سمندر میں ‘‘دفن’’ کیا گیا۔ اس پر پوری دنیا میں مسلمانوں کے ایک طبقے کی جانب سے احتجاج ہورہا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کے صاحب طرز ادیب وکالم نگار عرفان صدیقی کے ایک اقتباس پر میں اپنی بات ختم کرتا ہوں ‘‘وہ جو کوئی بھی تھا اب اس کا معاملہ اللہ کے ہاتھ ہے۔ پاکستان کی بہت بڑی تعداد ایک سوگ کی کیفیت میں ہے۔ اس لیے نہیں کہ یہ سادہ اور معصوم لوگ دہشت گردی سے ناطہ رکھتے اور دہشت گردوں سے محبت کرتے ہیں۔ اس لیے بھی نہیں کہ اسامہ بن لادن ان کا محبوب تھا۔ بلکہ اس لیے کہ ازال سے انسانوں کی فطرت خدا فراموش فرعونوں سے نفرت کرتی اور ان فرعونوں سے نفرت کرنے والوں کو اپنا سا سمجھتی ہے ۔فرعونوں کا معتوب جوکوئی بھی ہو ،جیسا بھی ہوا نسانوں کا محبوب بن جاتا ہے .........اسامہ پر پہلے بھی سنگ زنی ہوتی رہی، آئندہ بھی نشتر زنی ہوتی رہے گی لیکن اس کی روح اب  دوڑیاں کے دینوی پیمانوں سے بہت دور جاچکی ہے۔امریکہ ، نیٹو، یورپی یونین ، اقوام متحدہ اور شکم پرست ہر اول دستوں کی دسترس سے کوسوں آگے......اب شیخ اسامہ کا معاملہ اپنے اللہ کے ساتھ ہے۔ جو ہر انسان کے ظاہری عمل کو بھی دیکھتا ہے اور نیتوں کا حال بھی جانتا ہے ۔ اسے ہم جیسے خود فروشو ں ، برمولوں ،کمزوروں اور شکم پرست یولوں کی طرف سے ‘‘شہادت’’ کے کسی تمغے کی حاجت نہیں ۔ اگر وہ اللہ کی میزان میں کم وزن نکلا تو سزا پائے گا۔اگر اس کے اعمال بارگاہ عالی میں مقبول ٹھہرے تو اس کی لاش سمندر کی مچھلیاں کھائیں یا جنگل کے درندے ،وہ شہیدوں کے جلو میں کسی سنہری مسند پر بیٹھا ہوگا۔ اگر شہنشاہ عالم برانہ مانیں اور اس کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہمارے حکمراں خفا نہ ہوں تو آیئے اس کے لئے دست دعا بلند کریں ۔اللہ اس کی لفزشوں اور کوتاہیوں سے درگز فرمائیے اسے اپنے بے پایاں عضووکرم سے نوازے اور اسے اپنے بندگان خاص کے مقام سے سرفراز کرے’’۔

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/is-this-killing-terrorist-martyrdom/d/4680

 

Loading..

Loading..