New Age Islam
Sat Apr 26 2025, 08:27 PM

Urdu Section ( 26 Dec 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Condescending Spiritual Snobbery of Muslims and Christians مسلمانوں اور عیسائیوں کی خودپسندی اور روحانی غرور

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 22 دسمبر 2022

 "تمہارے پاس توبہ کرنے اور اصلاح کرنے کے لیے محدود وقت رہ گیا ہے۔ اس کا صحیح استعمال کرو یا جو کرتے رہے ہو وہی کرتے رہو اس صورت میں تم اپنے آپ پر ظلم کرو گے نہ کہ اللہ تم پر ظلم کرے گا۔ اللہ نے مجھ نامعلوم، فیض اور چملیجا کو تمہاری اصلاح اور تمہیں دلیل دکھانے کے لیے بھیجا ہے۔ اوپر بیان کیے گئے لوگوں کی طرح نہ بنیں۔"

 (ایک مسلمان غیرت مند جناب غلام محی الدین کو نصیحت کرتے ہوئے)

 اسے ہی میں ایک لا اداریہ، اگناسٹک یا ایک صریح ملحد کے تئیں ایک مومن کی بے شرمی اور بے حیائی کا نام دیتا ہوں۔ یہ سراسر روحانی گھٹیا پن ہے جو میں نے صرف عیسائیوں میں اور خاص طور پر ان مشنری عیسائیوں، اور مسلمان میں پایا ہے جو دوسروں کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 تبلیغی جماعت کے مبلغین بھی آپ کو اسی نفرت انگیز انداز میں بات کرتے اور ڈراتے ہیں۔ یہ سراسر پریشان کن ہے اور اسے اس انگریز نسل پرست سر روڈیارڈ کپلنگ کے طنزیہ جملے، 'ایک سفید فام آدمی کا بوجھ' کے مذہبی مساوی کہا جا سکتا ہے۔

 صرف وہی لوگ جو لبرل سوچ کے بالکل خلاف ہیں اور اس کی پر زور مخالفت کرتے ہیں اور جو سمجھتے ہیں کہ ان کا راستہ ہی سب سے سچا طریقہ ہے، دوسروں کو اس طرح کی دھمکی دے سکتے ہیں۔ یہ تصور کہ ہدایت ان لوگوں کو عطا کی جاتی ہے جنہیں اللہ برگزیدہ بناتا ہے، تمام سامی مذاہب کا لازمی جزو ہے۔ ایک شخص کو شک کرنے والا یا رد کرنے والا رہنے دو۔ کیا آپ کا اللہ بھی آپ اور آپ کے ساتھیوں کی طرح چڑچڑا اور ڈھیٹ ہے؟

 ایران میں میری ایک شیعہ گرل فرینڈ یہی زبان بولتی اور مجھے اپنے الحاد سے باز رکھنے کی کوشش کرتی حتی کہ اس نے اسلام اور تمام مذاہب کو چھوڑ دیا اور اسے اپنی غلطی کا احساس ہو گیا۔ ایک بار جب وہ میری طرح مکمل کافر اور بالکل بے دین ہو گئی تو میں نے اس سے پوچھا کہ جب تم ایک باعمل مسلمان تھی تو تمہیں مذہبی طور پر متکبر کس چیز نے بنایا تھا؟ اس کا جواب اب بھی مجھے یاد ہے، "میری احمقانہ اسلامی مذہبی پرورش اور فضول کی قرآنی نصیحتیں"۔ جو لوگ مسلمان ہیں یا عیسائی ہیں وہ آپ کو راستہ دکھاتے ہیں۔ یہ ان کی قسمت ہے۔ اس سے مجھے الجھن ہوتی ہے۔

 اپنی زندگی کے آخری ایام میں، عظیم فارسی صوفی انوری نے اسلام کے بہت سے اصولوں اور چند قرآنی آیات کی صداقت پر شک کرنا شروع کر دیا تھا۔ کسی نے اسے بتایا کہ تمہیں بہت سی آیات کی افادیت پر شک کرنے اور سوال کرنے کی جسارت کرنے پر جہنم کی آگ میں جلایا جائے گا۔ خاموش انوری نے آہستگی سے کہا، ’’اگر کسی منکر کا انجام جہنم اور ابدی عذاب ہے تو میں اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے لیے زیادہ بے چین ہوں، تاکہ میں اسے ادنیٰ انسانوں کے درجے تک پہنچا سکوں اور یہ ثابت کر سکوں کہ وہ مجھ سے بہتر نہیں ہے۔ اور اگر اللہ صرف محبت کا نام ہے تو وہ میری خطاؤں کو مسکرا کر ٹال دے گا۔

English Article: The Condescending Spiritual Snobbery of Muslims and Christians

URL: https://newageislam.com/urdu-section/spiritual-snobbery-muslims-christians/d/128717

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..