New Age Islam
Tue Mar 18 2025, 10:21 PM

Urdu Section ( 10 Oct 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

A Smile Is Always Contagious ایک مسکراہٹ ہمیشہ دوسروں کو بھی متاثرکرتی ہے

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 6 اکتوبر 2022

 اتنا مہنگا ہو گیا ہے تبسم آج کل/گویا ریگزار میں پانی بچاتا ہو کوئی

- نشتر نیشاپوری

 مجھے ایک معصوم مسکراہٹ کیوں پسند ہے؟

 کیونکہ، یہ ظاہر کرتا ہے، دل فریب سے پاک ہے۔

- رومی

 ایک تبسم پہ منتظر ہے حیات ساری

 پھر وہ ذوق نظر کی ہو یا ہو بھکاری کی

 - فیضان نعمانی

 جب میں صبح انسٹی ٹیوٹ جاتا ہوں تو بچوں کو کھیلتے دیکھتا ہوں اور وہ مجھے دیکھ کر ہمیشہ مسکراتے ہیں۔ میں بھی مسکراتا ہوں اور اندر سے اچھا محسوس کرتا ہوں۔

 مسکراہٹ کی ایک عالمگیر زبان ہے، جو سب کو سمجھ آتی ہے۔ موسیقی کی طرح، مسکراہٹ میں کوئی زبان اور سرحد کی رکاوٹیں نہیں ہوتیں۔ پھر بھی، مجھے بے انتہا تکلیف ہوتی ہے جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ آج کل لوگ بمشکل ہی مسکرا پاتے ہیں۔ مسکراتے ہوئے سے زیادہ پیارا چہرہ کبھی نہیں ہوتا۔ اب یہ کہہ کر اس بات کو نہیں ٹالا جا سکتا کہ اس دور کے لوگوں کو پچھلے ادوار کے لوگوں سے زیادہ مسائل درپیش ہیں۔ اسی لیے وہ مسکرانا اور ہنسنا بھول چکے ہیں۔

 انسانوں کو ہر دور میں ہمیشہ سخت پریشانیوں اور الجھنوں کا سامنا رہا ہے، پھر بھی کچھ لوگ مسکرانا نہیں بھولتے۔ 'ہجومِ غم میری فطرت بدل نہیں سکتا/ میں کیا کروں، میری عادت ہے مسکرانے کی'۔ جب آپ مسکراتے ہیں، تو آپ کے تمام عمر اور رنج و الم دور ہو جاتے ہیں اور جب کوئی آپ کے مسکراتے ہوئے چہرے کو دیکھتا ہے، تو اس کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ بھی اپنے اندر خوشی کی لہروں کو محسوس کرتا ہے۔

 ایک مسکراہٹ کورونا سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے، اگرچہ مثبت انداز میں! انسان کی مسکراہٹ، صرف ایک مسکراہٹ نہیں ہوتی، بلکہ یہ اس کے کردار اور شخصیت کا آئینہ ہوتی ہے۔ کیا آپ نے کبھی عظیم گلوکار محمد رفیع کے چہرے پر غور کیا ہے؟ ان کی خوبصورت مسکراہٹ ان کی فرشتہ صفت شخصیت اور ان کے دل کی معصومیت کی تصدیق کرتی ہے۔ عظیم نیلسن منڈیلا کا ہمیشہ مسکراتا چہرہ بھی ذہن میں آتا ہے۔

 یاد رکھیں، ایک مسکراہٹ آپ کو ترقی کے منازل سے ہم کنار کر دیتی ہے۔ صرف وہی لوگ، جو فطری طور پر اچھے ہیں، ہمیشہ مسکراتے ہیں اور چاروں طرف خوشی اور مسرت پھیلاتے ہیں۔ جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے جاتے ہیں، ہم آہستہ آہستہ اپنی اصل اور جبلی فطرت دور ہوتے جاتے ہیں، اور یہ خوش رہنے کی عادت ہے۔ ہم سب نے دیکھا ہے کہ ایک بچہ کتنی آسانی اور بے ساختگی مسکراتا اور ہنستا ہے۔ لیکن بڑوں کو اکثر مسکرانے کے لیے جد وجہد کرنا پڑتی ہے اور جب وہ مسکراتے ہیں تو ان کی مسکراہٹ کا ہلکا پن ان کے چہروں سے عیاں ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ مجبوری میں مسکرا رہے ہیں۔ آپ کی مسکراہٹ میں اتنی طاقت ہونی چاہیے کہ اسے دیکھ کر دوسرے بھی بت ساختہ مسکرا پڑیں، کیونکہ تمام مسکراہٹیں کسی ایک کی مسکراہٹ سے شروع ہوتی ہیں۔

 محبت کا پھول، دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے، جو کہ مسکراہٹوں کی شاخوں پر کھلتا ہے۔ ایک لڑکی کی بے تکلف مسکراہٹ نہ صرف اس کے عاشق کو خوش کرتی ہے، بلکہ دیکھنے والوں کی روحوں کو بھی خوش کرتی ہے۔ ایک چہرہ جو مسکرانا بھول جاتا ہے اکثر احساسات اور جذبات سے عاری ہوتا ہے۔ ہر تصویر ساز ہمیشہ مسکراتے چہروں کے ساتھ فرشتوں اور آسمانی مخلوقات کو کیوں اپنی طرف کھینچتا ہے؟ کیونکہ ان کی مسکراہٹ ایک پیغام اور استعارہ ہے کہ صرف مسکراہٹ کے ذریعے ہی ہم اپنی زندگی اس بدحواس اور بے دل دنیا میں گزار سکتے ہیں۔

English Article: A Smile Is Always Contagious

URL: https://newageislam.com/urdu-section/smile-contagious/d/128144

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..