سہیل ارشد، نیو ایج اسلام
20 مئی 2023
انسانی زندگی۔میں خوابوں کی بہت اہمیت ہے۔ خوابوں
کی حیثیت پراسرار ہے اور سائنسی طور پر اس کی تاویل نہیں کی جاسکتی۔۔اسلام میں خوابوں
کی حقیقت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ خواب اللہ کی طرف سے بھی ہوتے ہیں اور شیطان کی طرف
سے بھی۔ اس سلسلے میں ایک حدیث یوں ہے۔
"ابو قتادہ رضی اللہ سے روایت ہے کہ آپ ﷽ نے
فرمایا کہ اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے۔۔"(صحیح
بخاری کتاب التعبیر 1874)۔
اچھے خواب اللہ کی طرف سے بشارت اور خوش خبری
کی شکل میں ہوتے ہیں جبکہ برے اور خوف ناک خواب شیطان کی طرف سے وسوسوں کی شکل میں
ہوتے ہیں۔ شیطان خوابوں کے ذریعہ انسانوں کو یاتو ڈراتا ہے یا برے کام کے لئے ورغلاتا
ہے۔
اسلام۔میں سچے خواب کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ
کہا جاتا ہے۔ کئئ حدیثوں میں خواب کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ کہا گیا ہے۔صحیح بخاری
کی حدیث ہے۔
۔"حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے روایت
کی کہ آپﷺ نے فرمایا کہ نیک بخت شخص کا اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔"۔(صحیح
بخاری کتاب التعبیر 1873)۔۔
لہذا اچھا اور سچا خواب نیک اور پرہیزگار لوگوں
کو ہی آتا ہے اور یہ اللہ کی طرف سے بندے کوبشارتیں دینے کا ایک ذریعہ ہے۔ قرآن میں
پیغمبر اسلام۔﷽ اور دوسرے کئی انبیاء کے خوابوں کا ذکر ہوا ہے۔ حضرت ابراہیم۔علیہ السلام
نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے کی قربانی دے رہے ہیں۔ حضرت یوسف علیہ السلام۔ نے
بچپن میں خواب میں دیکھا کہ گیارہ ستارے ، سورج اور چاند ان کو سجدہ کررہے ہیں۔ حضرت
محمد ﷽ نے بھی خواب میں دیکھا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے آپ ﷽ کا نکاح ہوگا۔ حضورپاک
﷽ نے اور بھی کئی خواب دیکھے جن کی تعبیر بھی آپ نے بیان فرمائی۔
ان خوابوں کے علاوہ قرآن میں دیگر افراد کے
خوابوں کا بیان بھی آیا ہے۔ جب حضرت یوسف علیہ السلام مصر میں قید میں تھے تو ان کے
دو,قیدی ساتھیوں نے بھی ان سے اپنا خواب بیان کیا اور عزیز مصر نے بھی ایک خواب دیکھا
جس کی تعبیر درباری نہیں بتا پائے۔حضرت یوسف علیہ السلام نے اس کے خواب کی تعبیر بتادی۔آپ
علیہ السلام کو اللہ نے خوابوں کی تعبیر کا علم دیا تھا۔
جس طرح اچھے خواطب کی تعبیر ظاہر ہوتی ہے اسی
طرح برے خواب کی بھی تعبیر ظاہر ہوتی ہے۔ حضور ﷽ نے برے خواب کے نقصان سے بچنے کا طریقہ
بھی بتایا ہے اس سلسلے میں ایک حدیث یوں ہے۔
۔"ابو قتادہ سے روایت ہے کہ آپ ﷽ نے فرمایا
کہ نیک خواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے۔ پھر جو کوئی برا خواب
دیکھے اس کو چاہئے کہ بائیں کروٹ لیکر تین بار تھو تھو کرے اور شیطان سے پناہ مانگے
(اعوز باللہ من الشیطن الرجیم کہے ) یہ برا خواب اس کو کچھ نقصان نہیں پہنچانے کا۔
اور شیطان میری صورت میں اپنے تئیں نہیں دکھاسکتا۔۔("صحیح بخاری کتاب التعبیر
1885۔)۔۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
آپ ﷽ فرماتے تھے کہ جب کوئی تم میں سے اچھا خواب دیکھے جس کو وہ پسند کرتا ہو تو سمجھ
لے کہ وہ۔اللہ کی طرف سے ہے اور جب کوئی برا خواب دیکھے جس کووہ ناپسند کرتا ہو تو
سمجھ لے کہ وہ شیطان کی طرف سے ہے۔اس کے شر سے اللہ کی پناہ۔مانگے اور کسی سے بیان
نہ کرے۔ اس کو کچھ نقصان نہ ہوگا۔"(صحیح بخاری کتاب التعبیر 1875)۔۔
نیک خوابوں یعنی رویائے صالحہ کی اسی فضیلت
کی بنا پر خواب میں حضور پاک ﷽ کے دیدار کوبھی حقیقی دیدار کا درجہ دیا گیا ہے۔جو بھی
شخص خواب میں حضور﷽ کو دیکھتا ہے گویا وہ حقیقتاً آپ ﷽ کو دیکھتا ہے کیونکہ شیطان حضور
پاک ﷽ کی شبہیہ میں خواب میں نہیں آسکتا۔ایک حدیث میں ہے۔
"ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ﷽ فرماتے
تھے کہ جو کوئی خواب میں مجھکو دیکھے وہ عنقریب مجھ کو بیداری میں دیکھے گا اور شیطان۔میری
صورت نہیں بنا سکتا۔۔"(کتاب التعبیر 1883)
مندرجہ بالا قرآنی روایتوں اور احادیث سے اسلام۔میں
خوابوں کی اہمیت مسلم ہے۔ خواب اللہ تعالی کا بندوں سے رابطے کا ایک وسیلہ ہے ۔ اب
جبکہ نبوت کا باب بند ہوچکا ہے اللہ کی طرف سے انسانوں کو بشارتوں کا وسیلہ خوابوں
کی شکل میں باقی ہے۔ اس سلسلے میں صحیح بخاری کی ایک حدیث ہے۔
"ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷽
فرماتے تھے کہ نبوت میں سے (میری وات کے بعد ) کچھ باقی نہ بچے گا۔ مگر مبشرات (خوش
خبریاں) رہ جائینگی۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷽مبشرات کیا ہیں، آپ ﷽ نے فرمایا
اچھے خواب۔۔"(کتاب التعبیر1880 )۔۔
بہرحال ، خوابوں کی حیثیت مبشرات تک ہی محدود
ہے۔ علماء کی رائے ہے کہ خوابوں کی بنیاد پر دین میں کوئی نئی بات شامل نہیں کی جاسکتی۔
کیونکہ دین حضورپاک ﷽ پر مکمل ہو چکا ہے۔
URL: https://newageislam.com/urdu-section/significance-dreams/d/129816
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism