New Age Islam
Sat Mar 25 2023, 01:21 PM

Urdu Section ( 26 Dec 2010, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Pakistan Terrorists' New Weapon: Target Killing پاکستان میں ٹارگٹ دہشت پسندوں کا نیا حربہ

By Shakeel Shamsi

(Translated from Urdu by Arman Neyazi, NewAgeIslam.com)

 

The situation in Pakistan these days is similar to that of a burning inferno. All the while it seems as if an explosion is ready to occur any time somewhere or the other.  Earlier it used to be human bombs now it has been replaced by target killing. This new form of terrorism seems to have two advantages for the terrorists. First and foremost it saves their own lives and secondly they succeed in creating communal and sectarian hatred.

Terrorists modus operandi was that they used to reach a locality riding on a bike kill any known personality there and speed away. After that it used to come to light that the slain person was either a member of MQM, PPP activist, a Shiiite or a Hanfi Muslim. Most interesting was that in response to this some other person in some other locality used to be killed as revenge. These heinous crimes used to be committed with such foolproof plans that police was not able to take any action.

Target killing in Pakistan is not a new thing during the 80s in General Zia’s regime, people of a particular community used to be killed. Well known Doctors and Ulema of Karachi had been targeted and killed in a big number. Another objective of such kind of target killing was to create hatred between Shias and Sunnis.  Even then anti-Pakistan forces did not succeed in creating a civil war. Hundreds of people were killed and then started counter attacks of target killing by the Sunnis even then it did not turn into a civil war.

Various leaders of Sipah-e-Sahaba and Lashkar- e-Jhangwi fell prey to this target killing. So much so that even General Zia ul Haque was blown away in an airplane due to this. People of Pakistan believe that Gen. Zia was killed to avenge killing of well known religious leader Aarif ul Hussain Hussaini. One of the crew members blew Gen. Haque in the plane. Although it is said that the bomb was planted in a basket of mangoes but these things never came to light or proved because the investigating team was never able to reach to any conclusion. It is not learnt till to day as to who blew Gen Haque’s plane. Not only Gen Haque but American ambassador Arnold Raefel and Horbert M Wasim who used to look after American army posted in Pakistan were also among those killed.

People of Pakistan were very annoyed of General’s high handedness. Pakistanis used to say that General is working for the benefit of America in the name of Nizam-e- Mustafa. He had given full control of Internal and External policies of Pakistan in the hands of America.

At the end of 1980s, attention of all the warrior groups of Pakistan moved towards Afghanistan hence people of Pakistan got some days of relief.

9/11 happened in the very first year of 21st century and Muslims were blamed for this and on this point America blackmailed all the Muslim countries. Whichever country refused to align with its terror tactics against the fight against terrorism was labeled a supporter of terrorism. As far as the government of Pakistan is concerned its rulers have always been its supporters hence they could not have been against attacks on Afghanistan. They had to support America.  They did it with all their might they ordered Americans to attack the Taliban living on its border. This action of the Pakistan government created a terrorist group of the people who were against the Americans.  The community who used to kill people in the name of community got so mad that they started killing people without any reason or cause whatsoever. The whole of Pakistan went in a state of shock because of these human bombs killings. Targeting mosques, Hospitals, schools, Imam Baras and graveyards became a daily routine.

Now the terrorists have stopped killing in the name of particular communities.  Everyone is being killed without any particular motive. Pakistan army had to take stern action against them, after this. The terror organizations that were organizing crime in the towns and cities had now to fight the army of their own country. Pakistan’s majority took a sigh of relief after the terrorists organizations started fighting against the army as they were paying all their attention towards the army. After getting defeated the terror organisations started human bomb attacks but now they have stopped bothering who is being killed. When Pakistan government alerted its security with the help of people they started target killing.

Now the situation is that the terrorists kill anybody anywhere and escape. Last couple of days back they indiscriminately fired on the journalists who used to write against terrorism at Hyderabad Press Club. Pakistan government is fully unsuccessful in controlling these kinds of target killings. The government has forbidden pillion riders on bikes but this too has not brought any result. There is not a single day when a journalist, a social worker, a religious or political activist is not killed. The situation in the cities of Pakistan is so tense and bad that one cannot organize a Tebleegh congregation, Mehfil-e-Milaad or any other such occasion without police permission. People visiting a mosque are to go through a routine check so discussing them here is useless. International Jashn-e-Murtazwee which used to be organized every year was not possible this time because of the prevailing situation in Pakistan. Many poets from India used to grace this occasion but they could not get a Visa this year.

According to reliable sources we have been made to understand that as per new policy of Pakistan government now ulema, speakers, poets etc will have to first of all, submit the C D of their speeches, poetry and lectures. Only then visas will be issued after getting their nod.

When poets from India visit Pakistan for attending any family function they get the visa easily but when they return to India, the immigration personnel there ask so many questions that they prefer taking visa for literary functions which the Pakistan government does not issue easily. Indian government has not issued any such commandments for issuing visas to the Pakistani litterateurs. Pakistan government says that Indian literary society goes to Pakistan and delivers such speeches which create community tension. There are rules in Pakistan according to which Pakistan government can send back any one from its country without giving any explanation whatsoever.  It means it does not wish to make the reason of not issuing Visa public.

May be, perhaps it thinks that Indian litterateurs and celebrities can be targeted for killing and it does not wish to make target killing an international issue.

 

پاکستان میں ٹارگٹ دہشت پسندوں کا نیا حربہ

 شکیل شمسی

ان دنوں پاکستان کے حالات اس قدر خراب ہیں کہ پورا ملک جیسے ایک ایسے آتش فشا ں کے دہانے پر بیٹھا ہو، جہاں بس دھماکہ ہونے وہی والا ہے ۔ پاکستان میں دہشت گردوں نے خود کش حملوں کی جگہ اب ٹارگٹ کلنگ پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کو اس نئی دہشت پسندانہ حکمت عملی کے دو فائدے ہیں۔ اوّل تو یہ کہ اس طرح کے حملوں میں دہشت پسندوں کو جانی نقصان نہیں ہوتا اور دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس طرح کی کلنگ کے ذریعہ کبھی بھی مسلکی فسادات بھڑکائے جاسکتے ہیں۔ دہشت پسندوں کا طریق کاریہ ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کسی محلّہ میں پہنچتے ہیں اور وہاں کی کسی مقتدر اور معروف شخصیت کو گولی مار کر فرار ہوجاتے ہیں ۔ اس کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ مرنے والا ایم کیوں ایم کا ممبر ، پاکستان پیپلز پارٹی کا سرگرم کارکن، کوئی شیعہ سماجی کارکن یا پھر کوئی حنفی مسلم تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قتل کے کچھ دیر بعد کسی اور محلّہ میں جوابی کارروائی میں مختلف گروہ کا آدمی ماردیا جاتا ہے۔ اس طرح کے قتل کو اتنی مہارت کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے کہ پولس لکیر پیٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کرپاتی ہے۔ پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کوئی نئی چیز نہیں ہے، 80کے دہائی میں جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں ایک خاص فرقہ کے لوگوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا تھا ۔ خاص طور پر کراچی کے معروف ڈاکٹرس او رعلما کو ہدف بنا کر اس طرح کا منظم کلنگ بہت بڑے پیمانے پر کی گئی تھیں۔ اس طرح کی کلنگ کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ کراچی میں شیعہ سنی فرقوں کے درمیان مسلکی اختلافات کو ہوا دی جاسکے ، لیکن اس وقت بھی پاکستان کے دشمنوں کو فساد کروانے میں کامیابی نہیں ملی، سیکڑوں لوگ مارے گئے پھر سنیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا جوابی سلسلہ شروع ہوا ، لیکن فساد تب بھی نہیں ہوا۔ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے بہت سے لیڈر بھی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ،یہاں تک کہ جنرل ضیا الحق کو بھی اسی تنازع کی وجہ سے ایک ہوائی جہاز میں اڑا دیا گیا۔ پاکستان کے لوگوں کا ماننا ہے کہ مشہور مذہبی رہنما عارف الحسین حسینی کو قتل کئے جانے کی پاداش میں ہی ضیا الحق کے ہوائی جہاز میں موجود عملہ کے ایک رکن نے بم سے اڑا دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ بم آم کی پیٹی میں چھپا کر رکھا گیا تھا، لیکن یہ سب باتیں کبھی درست ثابت نہیں ہوسکیں ،کیوں کہ تفتیشی ٹیم ان معاملے میں کسی نتیجے پر پہنچ نہیں سکی اور آج تک یہ بات طے نہیں ہوسکی کہ جنرل ضیا الحق کے طیارے کو بم سے کس نے اڑایا تھا۔ اس حادثہ میں صرف جنرل ضیال الحق کی جان ہی نہیں گئی ، بلکہ پاکستان میں متعین امریکی سفیر آرنا لڈرافل اور پاکستان میں امریکہ کے فوجی مفادات دیکھنے کے ذمہ دار ہار برڈ ایم و اسم بھی ہلاک شدگان میں شامل تھے۔ پاکستان کے عوام جنرل ضیا الحق کی چپرہ دستیوں سے بہت تنگ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل ضیا الحق پاکستان میں نظام مصطفیٰ کی آڑ میں امریکی مفادات کی آبیاری کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی اندرونی اور خارجہ پالیسیوں کو پوری طرح امریکہ کے ہاتھوں میں سونپ رکھا تھا۔ 80کی دہائی کے خاتمے کے بعد پاکستان کے جنگجوؤں کی تمام تر توجہ افغانستان کی طرف مرکو ز ہوگئی، اس لئے پاکستان کے عوام کو کچھ دن سکون کے مل گئے ۔ اکیسویں صدی کے پہلے ہی سال میں نائن الیون کا واقعہ ہوگیا، اس کا الزام مسلمانوں کے سر تھوپا گیا اور اسی الزام کے ذریعہ امریکہ نے تمام مسلمان ممالک کو بلیک میل کیا، جس نے بھی اس کی دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں اس کا ہاتھ کا مہرہ بننے سے انکار کیا، امریکہ نے اس کو دہشت گرد وں کا حامی بتادیا۔ پاکستان کے حاکم تو خیر ہمیشہ سے امریکہ کے دوست رہے ہیں۔ وہ تو افغانستان پر امریکی حملے سے الگ رہ ہی نہیں سکتے تھے اور ان کو امریکہ کا ساتھ دینا ہی تھا۔پاکستانی حکومت نے خوب جم کر امریکہ کا ساتھ دیا ،یہاں تک کہ اپنی سرحدوں کے بسنے والے طالبان پر حملے کرنے کی اجازت بھی امریکیوں کو پاکستانیوں نے دے دی ،جس کے بعد پاکستانی مسلمانوں کے وہ گروہ جو امریکہ کے خلاف تھے ،ان میں سے ایک گروہ دہشت پسندی کی گود میں چلا گیا ۔ پاکستان میں جو عناصر اب تک مسلک کے نام پر مسلمانوں کا قتل کررہے تھے ، وہ امریکہ کی دشمنی میں اتنے اندھے ہوگئے کہ بغیر اختلاف مسلک ومکتبہ فکر لوگوں کو قتل کرنے لگے۔ جگہ جگہ بم دھماکے ہونے لگے۔ خود کش حملوں سے پورا پاکستان لرز  گیا ۔ مسجدوں، اسپتالوں ،اسکولوں ،قبرستانوں اور مام باڑوں کو نشانہ بنایا جانا روز کی بات ہوگئی۔

دہشت پسندوں نے اب فرقوں اور مسلکوں کے نام پر قتل کرنے کا سلسلہ ختم کردیا اور سب ہی مسالک کے لوگوں پر بغیر کسی امتیاز کے نشانہ بنایا، جس کے بعد پاکستانی فوج کو ان عناصر کے خلاف شدید کا رروائی کرنا پڑی ۔ وہ جنگجو تنظیمیں جو اب تک شہروں میں فساد کروانے کی فکر کررہی تھیں، ان کی کو اپنے ہی ملک کی فوج سے ٹکر انا پڑا ۔ پاکستانی فوج اور جنگجو عناصر کے درمیان جنگ چھڑ جانے کے بعد پاکستان کی اقلیتوں نے راحت کی سانس لی، کیو نکہ اب دہشت پسندوں کی توجہ پاکستانی فوجیوں کی طرف مرکوز ہوچکی تھی۔ اس جنگ میں شکست کھانے کے بعد جنگجو عناصر نے خود کش حملوں کا سلسلہ شروع کردیا اور جو جگہ مناسب لگی اس کو نشانہ بناتے وقت یہ نہیں سوچا کہ اس میں موجود لوگ کس فرقہ کے ہیں۔ بعد میں عوام کی مدد سے پاکستانی حکومت نے سیکورٹی کو چاق وچوبند کیا اور خود کش حملہ کرنے والوں کے عزائم کس کسی حد تک ناکام کیا تو پاکستان کے دہشت پسندوں نے ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ کر دیا۔ اب حال یہ ہے کہ کسی کو کہیں بھی مار کردہشت گرد آسانی سے نکل جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے حیدر آباد کے پریس کلب کو بھی نشانہ بنایا اور ان صحافیو ں پر گولیوں کی بوچھار کر کے نکل گئے ، جو دہشت پسندی کے خلاف قلم اٹھا تے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اس طرح کی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہے گوکہ حکومت نے موٹر سائیکل پر 2لوگوں کے سوار ہونے پر پابندی عائد کردی ہے، لیکن اس کا بھی کوئی اثر نظر نہیں آرہا ہے اور کوئی دن ایسا نہیں جاتا ، جب کسی نے کسی پولیٹیکل یا مذہبی رہنما یا سماجی کارکن اور صحافی کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا نہ پڑتا ہو۔

پاکستان کے شہروں کے حالات اتنے خراب ہیں کہ وہاں پولس کی اجازت کے بغیر محفل میلاد ،تبلیغی اجتماع یا مجلس کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے، مسجدوں میں تو پہلے ہی لوگ تلاشی کے بعد جاتے ہیں، اس لئے ان کا ذکر کرنے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ۔ دہشت گردی کے اثرات کا یہ عالم ہے کہ کراچی میں ہر سال ہونے والا جشن مرتضوی بھی اس بار نہیں ہوسکا اور اس کو ملتوی کردیا گیا۔ اس جشن میں ہندوستان سے بھی کئی شعرا شریک ہوتے تھے ، لیکن اس بار ہندوستان کے کسی شاعر کو اس جشن میں شرکت کے لئے ویزا نہیں مل سکا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اب نئی پالیسی بنائی ہے اور یہ ہے کہ ہندوستان سے پاکستان جانے والے مقررین ،مبلغین ،علما، خطبا او رشعرا کے کلام کی سی ڈی پہلے پاکستان بھیجی جائے گی اور پھر جب وہا ں سے منظوری مل جائے گی ،تب ہی ان کو ویزا ملے گا۔ رجب اور شعبان کے مہینوں میں پاکستان میں ہونے والی دوسری محافل میں جانے والے شعرا کے ساتھ ایسے ہی سلوک کا امکان ہے۔ بہت سے شعرا یہاں سے تو یوں چلے جاتے ہیں کہ وہ اپنے عزیز وں سے ملنے کے لئے جارہے، کیوں کہ عزیزوں اور رشتے دارو ں سے ملنے کے لئے ویزا آسانی سے مل جاتا ہے لیکن جب پاکستان سے یہ شعرا ہندوستان واپس آتے ہیں تو یہاں کے امیگریشن حکام اس سے طرح طرح کے سوال کرتے ہیں، اس لئے وہ عزیزوں سے ملنے کا ویزا لینے کی بجائے مشاعرہ میں شرکت کا ویزا لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان سے پاکستان جانے والے سکھ زائرین کو بغیر کسی روک ٹوک کے ویزے دیئے جاتے ہیں، لیکن ہندوستان سے جانے والے مسلمانوں کے ساتھ نئی نئی شرائط لگائی جارہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں فلموں سے وابستہ لوگ اور گانے بجانے والے لوگوں کو بھی پاکستانی حکام کی طرف سے ویزا دینے میں اسطرح کی شرائط نہیں رکھی جاتیں ، جیسی کہ مذہبی تقاریب میں جانے والوں کے سامنے رکھی جارہی ہیں۔

اسی وجہ سے پاکستان میں منعقد ہونے والی اسلامی تقاریب میں ہندوستانی شعرا، مقررین ،خطبا ، مبلغین کا شرکت کرنا اور وہاں اپنے خیالات کا اظہار کرنا مشکل ہوگیا ہے، جبکہ ہندوستان کی جانب سے ایسی کوئی شرط پاکستانی شعرا یا علما کے سلسلے میں عائد نہیں کی گئی ہے کہ جب وہ اپنی سی ڈی نئی دہلی سے منظور کروالیں گے، تب ان کو انڈیا کا ویزا دیا جائے گا۔ پاکستان کی حکومت کی جانب سے ایسی غیر اسلامی شرط لگائے جانے کے پیچھے منطق یہ بیان کی جارہی ہے کہ ہندوستانی شعرا اور خطیب پاکستان جاکر متنازع باتیں کہتے ہیں، جس سے وہاں مسلکی اختلافات کو بڑھا وا مل سکتا ہے ، لیکن پاکستانی حکومت کی یہ دلیل کسی کے گلے سے نہیں اتر ے گی،کیوں کہ اگر کوئی ہندوستانی مقرر، مبلغ یا شاعر پاکستان جاکر کچھ الٹی سیدھی باتیں کرے تو اس کو پاکستان کی حکومت ایک منٹ میں ملک سے باہر کرسکتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ویزا نہ دیئے جانے کے پیچھے کوئی ایسی وجہ ہے ، جس کو حکومت پاکستان بتانا نہیں چاہتی ۔شاید وہ یہ سمجھتی ہے کہ ہندوستانی شعرا وخطبا کو ٹارگٹ کلنگ کا شکار بنایا جاسکتا ہے ؟ اور وہ ٹارگٹ کلنگ کو ایک بین الاقوامی مسئلہ کے روپ میں نہیں دیکھنا چاہتی ، اس لئے وہ نہیں چاہتی کہ ہندوستان سے کوئی اس کے ملک میں تقریر کرنے یا شعر خوانی کے لئے آئے۔(23؍جون 2010)

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/pakistan-terrorists-new-weapon-target/d/3839

 

Loading..

Loading..