New Age Islam
Wed Mar 22 2023, 02:50 AM

Urdu Section ( 6 Sept 2016, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Mystic Mantra: Learn To Forgive صوفی تعلیمات: معاف کرنا سیکھیں

 سعدیہ دہلوی

13جولائی 2016

انسانیت کی تخلیق مقدس نقش و نگار پر ہوئی ہے، اور جیسا کہ ہم سبب جانتے ہیں کہ خدا  کی ذات سراپاعلم اور رحمت و ہمدردی سے عبارت ہے۔ اللہ کے  معلوم 99  اسمائے  میں بنیادی طور پر دو نام رحمٰن اور رحیم مشہور ہیں جن کا معنیٰ  رحم کرنے والا اور انتہائی مہربان ہے۔ ایک سورۃ کو چھوڑ کر قرآن مجید کی باقی تمام 113 سورتوں کی شروعات بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ساتھ ہوتی ہے جس میں ان دونوں اسماء کا ذکر ہے۔یہ خدا کی رحمت ہی ہے کہ ہماری زندگی کا سفر برقرار ہے۔ قرآن کا فرمان ہے کہ "خواہ صبح کا وقت ہو خواہو خواہ رات، نہ تو آپ کے رب نے آپ کو بھولایا ہے اور  نہ ہی آپ کو چھوڑا ہے۔"

رحمٰن اور رحیم دونوں عربی الفاظ ہیں جن کا مادہ ’رحم‘ ہے جس کا معنیٰ بطن ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اکثر فرمایا کرتے تھے کہ خدا کی رحمت و محبت اور درد مندی اپنے بندوں سے ایسی ہی جیسی ایک ماں کو اپنے بچے  سے ہوتی ہے۔ اللہ نے خواتین کو رحمت کے اپنے بنیادی وصف کے ساتھ متصف کیا ہے۔

جیسے خدا کی رحمت پر ایمان لانا ضروری ہے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ انسانی تعلقات کی بنیادبخشش ورحمت پر رکھی جائے۔ہم اس وقت تک اللہ سے بخشش کی امید نہیں کر سکتےجب تک کہ ہم ان لوگوں کو معاف نہیں کرتے جنہوں نے ہمارے ساتھ کچھ غلط کیا ہے۔ ایک دوسرے کو اور یہاں تک کہ دشمنوں کو بھی معاف کرنا اسلامی تعلیمات کی بنیاد ہے۔

ایک دعا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  کہ [اللہم انک عفو تحب العفو فاعفو عنی یا  کریم]، "اے اللہ،  تو بڑا بخشنے والا  ہے، اور بخشش کو پسند فرمانے والا ہے ، پس مجھے بخش دے۔" ہمیں ہمیشہ خدا کی محبت، رحمت اور مغفرت طلب کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک مرتبہ حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ سے عرض کیا کہ  "اے میرے رب! ؟ تیرےنزدیک تیرے بندوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہے "اللہ رب العزت نےفرمایا: ’’میرے بندوں میں میرے نزدیک سب سے زیادہ معزز وہ بندہ ہے جو قدرت رکھتے ہوئے لوگوں کو معاف کر دیتا ہے‘‘۔مسلسل خدا کی رحمت اور شفقت طلب کرنے سے خدا کی معرفت حاصل ہوتی ہےاور نیک راہ پر قائم رہنے میں مدد ملتی ہے۔

محبت، شفقت اور مہربانی خوش دلی کی  صفات میں سے ہیں، جس سے خدا کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار اپنےدل کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا:"استرداد یہاں ہے، اللہ کی محبت اور خوف یہاں ہے اور اخلاص یہاں ہے۔" جب دل، خالص، پرسکون اور صحت مند ہو جاتا ہے تویہ خدا،انبیاءاور صوفیاءکی پکارسننے کے قابل ہو جاتا ہے۔ ایک صحت مند دل نرمی اور   شفقت و رحمت سے پُر ہوتا ہے، دنیاوی خواہشات سے پاک ہوتا ہے اور خدا کی مرضی کے مطابق عمل کرتا ہے۔ "

جن کے دل میں  رحم نہیں ہوتا ہے اور جن کی آنکھیں کبھی نم نہیں ہوتی ہیں ان کا دل سخت ہے، اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ خدا کے ساتھ ان کا تعلق منقطع ہو چکا ہے۔ ایک شخص نے دل کی سختی کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: "کسی یتیم کے سر پرہاتھ پھیرو اور اسے کھانے کے لیے کچھ دو۔" دل کی نرمی کے لیے ہمیں ہمارے  خاندان، رشتہ داروں، پڑوسیوں اور معاشرے کے تئیں اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔

ماخذ:

asianage.com/mystic-mantra/learn-forgive-267

URL for English article: https://newageislam.com/islam-spiritualism/mystic-mantra-learn-forgive/d/107952

URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/mystic-mantra-learn-forgive-/d/108485

New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Womens in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Womens In Arab, Islamphobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism,

 

Loading..

Loading..