سہیل ارشد، نیو ایج اسلام
20 دسمبر 2021
اسلام مین توبہ و استغفار
کی اہمیت و فضیلیت قرآن و حدیث سے ثابت ہے ۔ گناہوں سے توبہ کرنے اور اللہ سے
معافی مانگنے سے اللہ خوش ہوتاہے اور اللہ بندوں کے گناہوں کو بخش دیتاہےاور اس پر
اپنی رحمتوں کی بارش کرتاہے ۔ قرآن میں کئی مقامات پر بندوں کو استغفار کرنے اور
توبہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ خدا بندوں سے کہتاہے کہ اپنے گناہوں کے لئے مجھ سے
سچے دل سے معافی مانگ لو تو میں معاف کردوں گا۔قرآن میں انبیائ کرام نے اپنی قوم
سے توبہ و استغفار کی تلقین کی ۔
حضرت ھود علیہ السلام نے
اپنی قوم سے فرمایا
’’اور اے قوم گناہ بخشواؤاپنے رب سے اور توبہ کرو اس کی طرف۔‘‘
(ھود: ۵۳)
حضرت صالح علیہ السلام نے
بھی اپنی قوم ثمود سے فرمایا۔
’’سو گناہ بخشواؤ اور توبہ کرو اس کی طرف۔‘‘(ھود: ۶۱)
حضرت شعیب علیہ السلام نے
بھی اپنی قوم مدین والو ں سے فرمایا۔
’’اور استغفار کرو اورتوبہ کرو۔‘‘(ھود: ۹)
لہذا، ان آیتوں سے ویہ
واضح ہوتاہے کہ تمام انبیانے اپنی اپنی قوم کو شرک کفر اور دیگر برائیوں سے توبہ
کرنے اور استغفار کرنے کی تلقین کی اور خدا کی طرف لوٹ آنے پر نیک انجام کی خوش
خبری سنائی ۔
خدا قرآن میں یہ بھی
کہتاہے کہ جو قوم ہمیشہ توبہ استغفار کرتی ہے اس پر خدا عذاب نازل نہیں کرےگا۔
توبہ استغفار کی یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ خدا توبہ استغفار کرنے والی قوم پر عذاب
نازل نہین کرے گا۔ اس کی سب سے روشن مثال حضرت یونس علیہ السللام کی قوم ہے جس نے
حضرت یونس کی تعلیمات پر عمل نہین کیا اور گناہوں پر اڑے رہے ۔ ان کی سرکشی اور
نافرمانی کی وجہ سے حضرت یونس نے ان کے لئے اللہ سے عذاب کی بددعا کردی اور ان سے
کہہ دیا کہ اگر ان لوگوں نے تین دن میں توبہ استٖفار نہیں کیا تو ان پر اللہ کا
عذاب نازل ہوگا۔
ان کی قوم نے ان کی بد
دعا پر توجہ نہیں کی۔ تین دن کے بعد جب آسمان پر رذاب کے آثار نمودار ہوتے تو
انہوں نے سچے دل سے گناہوں اور شرک و کفر سے توبہ کرلی۔ خدا نے ان کی توبہ قبول
کرلی اور ان پر سے عذاب ٹال دیا۔
خدا کہتاہے کہ جب بندہ
توبتہ النصوح کرتاہے یعنی سچے دل سے گناہوں سے توبہ کرتاہے تو خدا اس کے گناہوں کو
بخش دیتاہے ۔ اگرچہ خدا یہ بھی کہتاہے کہ توبہ کی توفیق بھی وہی دیتاہے اورتوبہ
استغفاربھی خداکی رحمت کا اشارہ ہے۔
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia
in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism