New Age Islam
Thu May 19 2022, 09:48 AM

Urdu Section ( 29 Apr 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Significance of the Night of Glory لیلة القدر: ہزار مہینے سے افضل رات

سہیل ارشد، نیو ایج اسلام

30 اپریل، 2022

اسلام میں راتوں کی تاریخی اور مذہبی اہمیت ہے۔ اگر ہم قرآن مقدس کا مطالعہ کریں اور اسلامی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہم پائیں گے کہ راتوں کو اسلام میں اللہ کے قرب اور روحانی فیوض حاصل کرنے کا خاص وقت قرار دیا گیا ہے۔ رسول اسلام ﷺ کو معراج رات کو ہی عطا ہوئی اور انہیں معراج کی رات کو ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی گئی اور انہیں عرش پر اللہ سے ملاقات کا شرف عطا کیا گیا۔

رات کو اللہ نے انسانوں کے آرام کے لئے خلق کیا ہے تاکہ وہ دن بھر سماجی و معاشی ضروریات کی تکمیل کے بعد رات آرام کر سکے اور اگلے دن کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہو سکے۔. سورہ غافر کی آیت نمبر 61 ملاحظہ ہو۔

۔" اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم آرام پا سکو اور دن کو بصارت کے قابل۔"۔

اگرچہ عام لوگوں کے لئے رات آرام کا موقع فراہم کرتی ہے , جو لوگ خدا کا قرب اور روحانی فیض حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے رات بہترین وقت ہے ۔رات کو جب مومن خدا کی عبادت, اس کی حمد وثنا اور اس کے کلام کی تلاوت کرتا ہے تو خدا کو اس کا یہ عمل بہت پسند آتا ہے اور وہ اس پر اپنی رحمتوں کی بارش کردیتا ہے , اس کی دعائیں قبول کرتا ہے اور آخرت میں اس کے لئے بلند مقام طئے کردیتا ہئے۔

قرآن مجید میں کئی مقام پر شبانہ عبادت کی اہمیت جتائی گئی ہے۔ اگرچہ شبانہ عبادت کو انسانوں کو مشقت سے بچانے کیلئے فرض نہیں کیا گیا , شبانہ عبادت کو اللہ کے قرب کا اور اس کی رحمتوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا بہترین وسیلہ قرار دیا گیا ہے۔قرآن کی سورہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر79 میں اللہ نبی پاک سے اور ان کے وسیلے سے مسلمانوں سے کہتاہے

۔"اور رات کے کچ حصوں میں جاگتا رہ یہ تیرے لئے زیادہ قریب ہے کہ تیرا رب تجھے مقام محمود پر سرفراز کرے۔"

اس آیت میں لفظ فتہجد سے تہجد کی نماز کا اشارہ ملتا ہے ۔

سورہ مزمل میں بھی راتوں کو اٹھنے اور تلاوت قرآن , نماز اور ذکر کی تلقین رسول پاک اور مسلمانوں کو کی گئی ہے ۔ س سورہ کی چند آیات کا ترجمہ پیش ہے ۔

۔" اے کپڑوں میں لپٹنے والے۔ رات کو کھڑا رہ تھوڑا ہی سہی, یا نصف رات یا اس سے کم یا اس سے زیادہ اور قرآن کو ترتیل سے تلاوت کر کہ ہم عنقریب تجھ پر ایک وزن دار بات ڈالنے والے ہیں۔۔بے شک رات کے وقت کے وقت اٹھنا سخت روندتا ہئے اور سیدھی نکلتی ہے بات ۔ بے شک دن میں تجھ کو بہت دوڑ دھوپ رہتی ہے ۔ "۔

جب عام راتوں کی اتنی اہمیت ہے تو پھر رمضان کی راتوں کی اہمیت اور فضیلت میں کوئی شک نہیں رہ جاتا۔ رمضان کی راتوں کی فضیلت اس لئے بڑھ جاتی ہئے کہ اس ماہ تمام نیک اعمال کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہئے۔ دوسری فضیلت یہ ہے کہ اس ماہ کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں کوئی ایک رات لیلة القدر ہوتی ہے جس میں کی گئی عبادت ہزاروں راتوں کی عبادت سے افضل ہوتی ہے ۔ اسی رات کو اللہ نے قرآن نازل کیا۔ سورہ القدر میں یہ ساری باتیں اللہ نے بیان کردی ہیں۔

۔" ہم نے ہی اس کو لیلةالقدر میں اتارا۔اور تو کیا سمجھا لیلةالقدر کیا ہئے۔ لیلةالقدر ہزار مہینے سے افضل ہئے۔ اس رات فرشتے اور روح اپنے رب کے حکم سے ہر امر کے لئے اترتے ہیں۔ ۔ امان ہئے وہ رات صبح کے

طلوع ہونے تک ۔ "

رات کی عبادت کی اہمیت پچھلی قوموں میں بھی تھی۔ عیسائیوں میں بھی شبانہ عبادت کی روایت ہئے۔ ان کے یہاں شبانہ عبادت کا مخصوص وقت رات کے دوبجے سے طلوع فجر تک ہے ۔

شبانہ عبادتوں کی اسی فضیلت کے پیش نظر اولیا اور صوفیہ راتوں کو زیادہ عبادت کرتے ہیں اور روحانی فیوض و برکات سے مالامال ہوتے ہیں۔

لہذا رمضامن کی راتوں کی فضیلت بے پایاں ہئے اور اس پر لیلةالقدر کی اہمیت تو قرآن میں واضح طور پر بیان کردی گئی ہے۔

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/significance-night-glory/d/126903

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..