New Age Islam
Tue Dec 03 2024, 02:18 AM

Urdu Section ( 1 Nov 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Holy Quran Grants the People of the Book Religious Rights قرآن پاک اہل کتاب کو مذہبی حقوق دیتا ہے اور مسلمانوں سے مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ مکالمہ کرنے کا حکم دیتا ہے

سہیل ارشد، نیو ایج اسلام

 28 اکتوبر 2021

قرآن نہ صرف پہلے کی آسمانی کتابوں کے پیغامات کی تصدیق کرتا ہے بلکہ انہیں اپڈیٹ بھی کرتا ہے

اہم نکات:

1. قرآن اجتماعی طور پر اہل کتاب سے دشمنی کی فکر پیش نہیں کرتا

2. قرآن اہل کتاب کو اپنی زندگی ان کے اپنے صحیفوں کے مطابق گزارنے کی اجازت دیتا ہے

3. مسلمانوں کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ اہل کتاب سے مکالمہ کریں

4. قرآن ایک ایسے معاشرے کا تصور پیش کرتا ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ امن کے ساتھ رہیں

5. روئے زمین پر کوئی امت یا قوم ایسی نہیں جس کو نبی نہ ملا ہو اور کوئی نبی ایسا نہیں جسے کتاب نہ ملی ہو

 -----

قرآن پاک خدا کی طرف سے انبیاء پر نازل کردہ آسمانی کتابوں میں سے آخری کتاب ہے۔ زبور، تورات، بائبل اور قرآن ایسی دیگر چار مشہور مقدس کتابیں ہیں جنہیں خدا نے نازل کیا ہے، جو دنیا بھر کی بہت سی دوسری ایسی کتابوں کے علاوہ ہیں جنہیں مسلمان نہ تو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں جانتے ہیں۔ قرآن مجید آخری آسمانی کتاب ہے جو اس سے ماقبل کی کتابوں کے الہی پیغامات کا ذکر ہے۔ قرآن کے مطابق روئے زمین پر کوئی قوم یا امت ایسی نہیں جس کو نبی نہ ملا ہو اور کوئی نبی ایسا نہیں جسے کتاب نہ ملی ہو۔ ایک حدیث کے مطابق کرۂ ارض کے کونے کونے میں ایک لاکھ 24 ہزار پیغمبر بھیجے گئے ہیں۔ اسی لیے قرآن کو ذکر (ذکر) بھی کہا جاتا ہے۔ قرآن نہ صرف اس سے پہلے کی آسمانی کتابوں کے پیغامات کی تصدیق کرتا ہے بلکہ اہل کتاب کے عقائد میں پیدا ہونے والے فسادات کی اصلاح بھی کرتا ہے۔

قرآن اہل کتاب کو توحیدی مذاہب کے ایک ہی خاندان کا ایک فرد سمجھتا ہے اور اسی طرح اہل کتاب کے ذکر اور ان کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے ایک عملی نقطہ نظر رکھتا ہے۔

قرآن اجتماعی طور پر اہل کتاب سے دشمنی کا تصور نہیں پیش کرتا بلکہ اہل کتاب میں سے صرف ان لوگوں کو ڈراتا ہے جو گمراہ ہو گئے اور راہ راست سے ہٹ گئے۔ یہ اہل کتاب کے ان ارکان کی تعریف کرتا ہے جو راست باز ہیں اور خدا اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، نیکی کرتے ہیں اور برائی سے بچتے ہیں، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔

قرآنی آیات سے ایک بار پھر یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک تکثیری معاشرے میں اہل کتاب کے حقوق بیان کرتا ہے۔ عیسائی اور یہودی اپنے پرسنل قوانین کے ساتھ اس وقت تک امن سے رہ سکتے ہیں جب تک کہ وہ فساد برپا نہ کریں۔

’’تم فرمادو، اے کتابیو! تم کچھ بھی نہیں ہو جب تک نہ قائم کرو توریت اور انجیل اور جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا اور بیشک اے محبوب! وہ جو تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا اس میں بہتوں کو شرارت اور کفر کی اور ترقی ہوگی تو تم کافروں کا کچھ غم نہ کھاؤ‘‘ (المائدہ: 68)

قرآن میں یہودیوں کے غلط کاموں اور گناہوں کا ذکر ہے لیکن ساتھ ہی یہ اس حقیقت کو بھی تسلیم کرتا ہے کہ تمام یہودی گنہگار یا ظالم نہیں ہیں۔ ان میں سے ایک طبقہ نیک اور ایمان والا بھی ہے۔

’’تو یہودیوں کے بڑے ظلم کے سبب ہم نے وہ بعض ستھری چیزیں کہ ان کے لئے حلال تھیں ان پر حرام فرمادیں اور اس لئے کہ انہوں نے بہتوں کو اللہ کی راہ سے روکا، اور اس لئے کہ وہ سود لیتے حالانکہ وہ اس سے منع کیے گئے تھے اور لوگوں کا مال ناحق کھا جاتے اور ان میں جو کافر ہوئے ہم نے ان کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے، ہاں جو اُن میں علم کے پکے اور ایمان والے ہیں وہ ایمان لاتے ہیں اس پر جو اے محبوب تمہاری طرف اُترا اور جو تم سے پہلے اُترا اور نماز قائم رکھنے والے اور زکوٰة دینے والے اور اللہ اور قیامت پر ایمان لانے والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے ۔" (النساء: 160-162)۔

مذکورہ بالا آیات سے واضح ہوتا ہے کہ قرآن یہودیوں یا کسی دوسرے مذہبی گروہ کو کافر نہیں مانتا۔ بلکہ ان میں سے صرف کافروں کے لئے ہی دردناک عذاب ہے۔ لیکن ان میں سے جو ایمان دار زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں اور خدا کی وحدانیت اور یوم آخرت پر پختہ یقین رکھتے ہیں انہیں آخرت میں اجر ملے گا۔

قرآن کی دوسری آیات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ تمام یہودی باغی نہیں ہیں۔ بلکہ ان میں سے ایک طبقہ خدا کی نظر میں وفادار بھی ہے۔

’’اور اگر کتابی ایمان لاتے تو ان کا بھلا تھا، ان میں کچھ مسلمان ہیں اور زیادہ کافر۔" (آل عمران: 110)

"سب ایک سے نہیں کتابیوں میں کچھ وہ ہیں کہ حق پر قائم ہیں اللہ کی آیتیں پڑھتے ہیں رات کی گھڑیوں میں اور سجدہ کرتے ہیں، اللہ اور پچھلے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں پر دوڑتے ہیں، اور یہ لوگ لائق ہیں۔‘‘ (آل عمران: 113-114)

قرآن واضح طور پر یہ بتاتا ہے کہ تمام اہل کتاب ایک جیسے نہیں ہیں اور ان میں سے ایک طبقہ نیک بھی ہے۔ پس اہل کتاب کی پوری جماعت کو کافر قرار دینا قرآن کے اصول کے مطابق نہیں ہے۔

’’اور بیشک کچھ کتابیں ایسے ہیں کہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر جو تمہاری طرف اترا اور جو ان کی طرف اترا‘‘ (آل عمران: 199)۔

قرآن تثلیث کے نظریے کو رد کرتا ہے جس پر عیسائیوں کا ایک طبقہ بھی یقین رکھتا ہے اور یہ نظریہ قرون وسطیٰ میں عیسائیوں کے درمیان اختلاف و انتشار کا سبب بنا جس سے عیسائی برادری میں کافی خونریزی بھی ہوئی۔ قرآن کہتا ہے کہ بہت سے مسیحی خدا کی وحدانیت پر یقین رکھتے ہیں، نمازیں ادا کرتے ہیں اور قیامت کے دن پر یقین رکھتے ہیں۔

"اے اہل کتاب! اپنے عقیدے کے بارے میں حد سے تجاوز نہ کرو۔ اللہ کے بارے میں سچ کے سوا کچھ نہ کہو۔ 1 مسیح، عیسیٰ ابن مریم، اللہ کے رسول اور مریم کے ذریعے اس کے کلام کی تکمیل اور اس کے ایک حکم سے پیدا ہونے والی روح کے سوا کچھ نہیں تھے۔ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھو اور "تثلیث" سے باز آ جاؤ۔ اس میں تمہاری ہی بھلائی ہے۔ صرف اللہ ہی ایک معبود حقیقی ہے۔ وہ پاک ہے! وہ کسی کا بیٹا نہیں! جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور اللہ ہی کارساز کائنات ہے۔

لہٰذا قرآن مسلمانوں کو نصیحت کرتا ہے کہ کسی اختلافی مسئلہ پر عیسائیوں اور یہودیوں سے تصادم نہ کریں اور انہیں نصیحت کرتا ہے کہ اختلاف کے نکات کو نظر انداز کرتے ہوئے اہل کتاب کے ساتھ مکالمہ میں اتفاق کے نکات پر اکتفا کریں۔

’’اور اے مسلمانو! کتابیوں سے نہ جھگڑو مگر بہتر طریقہ پر مگر وہ جنہوں نے ان میں سے ظلم کیا اور کہو ہم ایمان لائے اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو تمہاری طرف اترا اور ہمارا تمہارا ایک معبود ہے اور ہم اس کے حضور گردن رکھتے ہیں۔‘‘ (العنکبوت: 46)

 مندرجہ بالا آیات سے واضح ہوتا ہے کہ قرآن اہل کتاب کے بارے میں رواداری کا رویہ رکھتا ہے، ان کے مذہبی انحرافات کی اصلاح کرتا ہے اور مسلمانوں کو نصیحت کرتا ہے کہ وہ اہل کتاب کو ان کے مذہبی حقوق اپنی اس ریاست میں فراہم کریں جہاں اہل کتاب اقلیت میں ہوں۔ مسلمانوں کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ اہل کتاب کے ساتھ امن سے پیش آئیں۔ پوری برادری کو کافر نہ سمجھا جائے کیونکہ ایک برادری کے تمام افراد غلط نہیں ہوتے۔ کیونکہ مسلم کمیونٹی کے بھی بہت سے افراد منحرف طرز عمل رکھتے ہیں۔

لہٰذا قرآن ایک ایسے معاشرے کا تصور پیش کرتا ہے جہاں قرآن کے ماننے والے اور تورات، انجیل اور دیگر صحیفوں کے ماننے والے پرامن زندگی گزاریں گے، جہاں ہر مذہب کو ان کے مذہبی حقوق حاصل ہوں اور انہیں اپنی اجتماعی زندگی اپنے صحیفے کے مطابق گزارنے کی اجازت ہوگی۔

English Article: The Holy Quran Grants the People of the Book Religious Rights and Asks Muslims to Engage With Them in a Dialogue to Resolve Issues

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/religious-rights-muslims-dialogue-quran-book/d/125687

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..