سہیل ارشد ، نیو ایج اسلام
02
فروری ، 2021
اسلام ایک جدید مذہب ہے اور اس نے اپنے پیروکاروں میں
سائنسی طرز فکر کو فروغ دیا ہے ۔ اس نے زمانہ جاہلیت کے دقیانوسی طرز فکر اور غیر
عقلی اور غیر سائنسی عقیدوں کی نفی کی ہے ۔ قرآن نے کئی سائنسی حقائق پر سے پردہ
اٹھایا جن کی تائید جدید سائنسی دریافتوں نے کی ۔
زمانہ قدیم سے عربوں میں کچھ دقیانوسی عقائد چلے
آرہے تھے ۔ دنیا کے دیگر خطوں میں بھی غیر عقلی اور غیر سائنسی عقائد پھیلے ہوئے
تھے ۔ اسلام نے ان عقائد کا رد کیا۔ ان عقائد میں چھواچھوت ، مہینوں اور
ایام کی نحوست اور بد شگونی پر عقیدہ عام تھا۔ اسلام نے صاف طور پر
کہہ دیا کہ یہ عقائد بے بنیاد ہیں ۔
مسلمانوں ہی میں نہیں بلکہ دیگر اقوام
میں بھی چھواچھوت میں عقیدہ عام ہے ۔ کچھ بیماریوں کو چھوت والی بیماریاں
سمجھاجاتاہے ۔ جیسے طاعون وغیرہ ۔ چھوت چھات کی بنا پر کچھ معاشروں میں نچلے درجے
کے لوگوں کے ہاتھ کا کھانا پینا معیوب سمجھاجاتاہے ۔ چھواچھوت پر عقیدے نے انسانوں
میں تفریق پیداکی ہے اور چھوٹے بڑے کا امتیاز پیداکیاہے ۔ حدیثوں میں
چھواچھوت کی نفی کی گئی ہے اور اسے بے بنیاد بتایاگیاہے۔
مسلمانوں کے ایک طبقے میں یہ عقیدہ بھی عام ہے
کہ صفر کا مہینہ نحوست لئے ہوتاہے ۔ مسلمانوں میں الّو کو بھی منحوس
مانا جاتاہے اور کسی گھر پر اس کے بیٹھنے کو اس گھر کے لئے نقصاندہ سمجھاجاتاہے ۔
اسی طرح بلی کے راستہ کاٹنے کو بھی براشگون سمجھاجاتاہے ۔ان تمام عقائد کو اسلام
غیر عقلی ، اور بے بیناد قراردیتاہے ۔ قرآن ان عقائد کی تائید نہیںکرتا۔ کئی
حدیثوں میں ان عقائد کو رد کیاگیاہے۔
یہاں چند حدیثیں پیش کی جاتی ہیں :
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ
نے فرمایا کہ بدشگونی کوئی چیز نہیں ہے اور فال نیک ہے۔ لوگوں نے کہایا رسول اللہ
فال نیک کیاہے۔ آپﷺ نے فرمایا،اچھی بات جو تم میں سے کوئی سنے ۔
ایک دوسری روایت میں ہے کہ ’’ ہم سے مسلم بن ابراہیم
نے بیان کیا کہا ـ’’ہم سے ہشام دستیائی نے انہوں نے وقتادہ سے انہوں نے انس سے
انہوں نے آنحضرت ﷺ سے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ، چھوت لگ جانا (عدوہ ) بدشگونی
کوئی چیز نہیں ہے اور فال نیک مجھکو اچھی لگتی ہے ۔ وہ کیاہے اچھی بات
۔‘‘۰کتاب الفال 435 صحیح بخاری )
الّو کی نحوست اور صفر کی نحوست پر بھی ایک
حدیث یوں ہے
:
’’ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا چھوت لگ جانا بدشگونی یا الّو یا صفر کی نحوست یہ کچھ چیز
نہیں ہے ۔‘‘(صحیح بخاری 436)
مندرجہ بالا احادیث واضح طور پر بدشگونی اور دقیانوسی
عقیدوں کی رد کرتی ہیں اور مسلمانوں کو ان عقائد سے بچنے کی تلقین کرتی ہیں۔
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism