سہیل ارشد، نیو ایج اسلام
22 جنوری 2022
اسلام نے توحید پر یقین
رکھنے اور نماز پر قائم رہنے کے ساتھ حقوق العباد پر بھی بہت زیادہ زور دیا ہے۔
خدا یہ نہیں چاہتا کہ بندہ صرف اس کی وحدانیت پر ایمان رکھے اور صرف اس کی عبادت
کرے اور بندوں کا کوئی خیال نہ رکھے ۔ بلکہ خدا نے بندوں کے حقوق ادا کرنے کو بھی
ایمان کا جز بنایاہے۔ اگر کوئی شخص تمام دن روزہ رکھے اور تمام رات نماز یں پڑھے
مگر بندوں کے حقوق ادا نہ کرے اور ان کی پریشانیوں کا کوئی خیال نہ کرے تو اس کی
عبادتیں اور روزے اس کے کسی کام کی نہیں ۔ اس لئے خدا نماز قائم رکھنے کے ساتھ
صاحب نصاب مسلمانوں پر زکوۃ کو بھی فرض کیا ہے۔ زکوۃ صرف ان مسلمانوں پر فرض ہے جو
صاحب نصاب ہیں مگر صاحب نصاب لوگوں کے لئے زکوۃ اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ ہر بالغ
مسلمان پر نماز پڑھنا ۔ زکوۃ کی اہمیت اور فضیلت اسلام میں اتنی ہے کہ قرآن میں
بہت سے مقامات پر نماز اور زکوۃ کا حکم ساتھ ساتھ آیاہے۔
’’اور قائم رکھو نماز اور دیا کرو زکوۃ اور جھکو نماز میں جھکنے
والو ں کے ساتھ۔(البقرہ:۲۳)
’’اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوۃاور جو کچھ آگے بھیجدوگے
اپنے واسطےبھلائی پاؤگے اس کو اللہ کے پاس ۔۔ بے شک اللہ کو کچھ تم کرتے ہو سب
دیکھتاہے۔‘‘(البقرہَ:۱۱۰)
’’جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے اور قائم رکھا نماز کو اور
دیتے رہے زکوۃ ان کے لئے ثواب ہے ان کا اپنے رب کے پاس اور نہ ان کو خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے
۔‘‘(البقرہ: ۲۷۷)
’’تمہارا رفیق تو وہی اللہ ہے اور اس کا رسول اور جو ایمان والے
ہیں جو کہ قائم ہیں نماز پر اور دیتے ہیں
زکوۃ اور وہ عاجزی کرنے والے ہیں۔‘‘(المائدہ : ۳۵)
’’وہ لوگ جو کہ قائم رکھتے ہیں نماز کو اور ہم نے ان جو روزی دی ہے
اس میں سےخرچ کرتے ہیں۔‘‘(الانفال:۳)
’’وہی آباد کرتا ہے مسجدیں اللہ کی جو یقین لایا اللہ پر اور آخرت
کے دن پر اور قائم کیا نماز کو اور
دیتارہا زکوۃ اور نہ ڈرا سوائے اللہ کے کسی سے سو امیدوار ہیں وہ لوگ کہ ہوویں
ہدایت والوں میں ۔‘‘(التوبہ:۱۸)
’’اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایدک دوسرے کی مددگار ہیں سب سکھلاتے ہیں نیک بات اور منع کرتے ہیں بری
بات سے اور قائم رکھتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوۃ اور حکم پر چلتے
ہیں اللہ کے اور اس کے رسول کے وہی لوگ جن
پر رحم کرےگا اللہ۔ بے شک اللہ زبردست ہے حکمت والا۔‘‘(التوبہ:۷۱)
’’اور وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا خوشی کو اپنے رب کی اور قائم رکھی
نماز اور خرچ کیا ہمارے دیئے ہوئے میں سے
پوشیدہ اور ظاہر طور پر اور کرتے ہیں برائی کے مقابلہ میں بھلائی ان لوگوں کے لئے
ہے آخڑت کا گھر۔‘‘(الرعد:۲۲)
’’کہہ دے میرے بندوں کو جو ایمان لائے ہین قائم رکھیں نماز اور خرچ کریں ہماری دی ہوئی روزی میٰں سے
پوشیدہ اور ظاہر پہلے اس سے کہ آئے وہ دن جس میں نہ سوداہے نہ دوستی ۔‘‘(ابراہیم:۳۱)
’’سو قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوۃ اور مضبوط پکڑلو اللہ کو وہ
تمہارا مالک ہے خوب مالک ہے اور خوب مددگار۔‘‘(الحج:۷۸)
’’اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوۃاور حکم پر چلو رسول کے
تاکہ تم پر رحم ہو۔‘‘(النور:۵۶)
زکوۃ صرف مسلمانوں کے لئے
فرض نہیں ہوا ہے بلکہ یہ دین ابراہیم کا ایک لازمی جز ہے۔ اسلام سے پہلے اہل کتاب
کو بھی نماز اور زکوۃ دینے کا حکم ہوا۔ ہر دور میٰں اللہ نے اپنے نیک بندوں پر یہ
فرض کیا کہ وہ سماج کے محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مالی مدد بھی کریں ۔ صرف عبادت
اور تلاوت خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کافی نہیں۔
’’یہ آیتیں ہیں پکی کتاب کی ہدایت ہے اور مہربانی نیکی کرنے والوں
کیلئے جو کہ قائم رکھتے ہیں نماز اور دیتے
ہیں زکوۃ اور وہ ہیں جو آخرت پر ان کو ییقین ہے ۔‘‘(لقمن:۲۔۳۔۴)
’’اور ان کو یہی حکم ہوا کہ بندگی کریں اللہ کی خالص کرکے اس کے
واسطے بندگی حنفا کی راہ پر اور قائم رکھیں نماز اور دیتے رہیں زکوۃ اور یہ ہے راہ
مضبوط لوگون کی۔‘‘(البینہ:۵)
’’(اے یبغمبر کی بیویوں) اور نماز پڑھتی رہو اور زکوۃ دیتی رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتی رہو۔‘‘(۳۳)
زکوۃ کا نظام اسلام میں
معاشی ترقی اور معاشی مساوات کے لئے قائم کیاگیاہے۔ ایک ذمہ دار مسلمان ہمیشہ
معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہتاہے۔زکوۃ کا نظام مسلمانوں
کا اجتماعی نظام ہے جس کی مدد سے معاشرے میں معاشی مساوات لایا جاسکتاہے ۔
زکوۃ ہر زمانے میں لازم
رہاہے۔ اور توحید کے ساتھ ساتھ زکوۃ کی ادائیگی پر بھی دین ابراہیمی میں زور
دیاگیا ہے کیونکہ زکوۃ ایک انسان کے اندر سماجی ذمہ داری کا احساس بھی جگاتاہے اور
سماجی فلاح میں فرد کی شمولیت کو یقینی بناتاہےجسکے بغیر ایک مربوط سماج کی تشکیل
کا تصور نہین کیاجاسکتا۔
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism