راشد سمناکے، نیو ایج
اسلام
29 اگست 2022
مغرب کی بہت سی چیزیں ہیں
جنہیں مسلمانوں کو اپنے لیے اختیار کرنا چاہیے لیکن یہ کہنا کہ مغرب بالکل صاف
ستھرا ہے اس کی بہت سی خرابیوں سے نظریں پھیر لینا ہے۔
اہم نکات:
1. زندگی گزارنے کے لیے جن معاشرتی آفاقی اخلاقی
ضابطہ کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے ان کے لیے مذہبی اصولوں کی کوئی ضرورت نہیں۔
2. اسے اپنے معاشرے کو
تعلیم دینے اور اس میں روشن خیالی پیدا کرنے اور معتدل راستے پر گامزن کرنے کی
کوشش کرنا چاہیے۔
3. ہر بات میں عالم
مغرب کی اقتدا کرنا ضروری نہیں کہ صحیح راستہ ہو۔
4. مقدس شہر مکہ کی
مذہبی سیاحت سعودی عرب کے شہزادوں کی کئی نسلوں کے لیے یقینی ہے۔
-----
حال ہی میں سائبر دنیا میں
ایک کلپ گردش کر رہا تھا جس میں حرم کے امام کا خطبہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اس نے جو کچھ کہا اور اس
کی وجہ سے امام کو بظاہر دس سال قید کی سزا سنائی گئی!
کلپ اس بات شروع ہوتا ہے:
"سعودی عرب نے حرم کے امام کی بریت کو مسترد کرتے ہوئے اسے دس سال قید کی سزا
سنائی"۔
کیونکہ امام کا کہنا یہ
تھا کہ "ان سنیمائی مزاحیہ کنسرٹس سے آگاہ رہیں۔ اگر وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ
محض تفریح ہے، تو وہ جان لیں کہ مغربی تہذیب کے سوا کچھ نہیں ہیں۔‘‘
اس نے حکومت کو تنقید کا
نشانہ بنایا، جو درحقیقت، مغربی تمدن کی اندھی پیروی اور اس کی غیر اخلاقی قدروں
کو عام کر رہی ہے؛ اور اس کے لیے حکومت اس پر پیسے خرچ کر رہی ہے اور عربی اخلاقی
اقدار کو ترک کر رہی ہے، اور مردوں اور عورتوں کے آزادانہ اختلاط کو فروغ دے کر
تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ حکام (یعنی سعودی حکومت) کی اس غلط روی کی مزاحمت کی
جائے گی اور آخر کار قرآن کی رہنمائی کے ساتھ "ان کا منصوبہ" ناکام ہو
جائے گا۔
جیسا کہ مندرجہ بالا عبارت
سے ظاہر ہے، اگر اس کے ظاہری الفاظ پر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس میں ایسی
کوئی بات نہیں ہے اتھارٹی کے پاؤں تلے زمین نکل جائے، اور اس طرح امام کو بہت سے
لوگوں کو عام ترقی پسند معاشرے سے 'ہٹ کر' مانتے۔
لیکن مملکت کے حالیہ ماضی
کے بارے میں جاننے والے اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ محمد بن سلمان-ایم بی ایس کے
اصلاحاتی دور سے قبل، وہ معاشرہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا تھا اور
بین الاقوامی اصولوں اور حتیٰ کہ قرآنی ضابطوں کے مقابلے میں بھی صنفی تفریق کو
ناقابل قبول سطح پر پروان چڑھا رہا تھا۔
اس لیے کی بات کو ظاہر پر
محمول نہیں کیا جا سکتا۔
اس لیے اب حکومت کا مغربی
تمدن کی کھلے عام یا اندھی پیروی کی طرف رجوع کرنا، اور وہ بھی لوگوں اور ان کی
صدیوں کی روایت اور مذہب کے لیے، بلاشبہ مستقبل کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔
مغرب کی بہت سی چیزیں ہیں
جنہیں مسلمانوں کو اپنے لیے اختیار کرنا چاہیے لیکن یہ کہنا کہ مغرب کو بالکل صاف
ستھرا ہے اس کی بہت سی خرابیوں سے نظریں پھیر لینا ہے۔
یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے یہ
کہا جائے کہ نام نہاد مختلف اسلام کے نام پر عمل کرنے والے مسلمانوں کی ہر چیز
مقدس اور خالص ہے!
زندگی گزارنے کے لیے جن
معاشرتی آفاقی اخلاقی ضابطہ کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے ان کے لیے مذہبی اصولوں کی کوئی
ضرورت نہیں۔ جیسا کہ اکثر الگ الگ ظاہر ہوتے ہیں۔
سماجی اصلاحات کی باگ ڈور
اپنے ہاتھ میں لینے والی سعودی مملکت کو مذہب کے درمیان فرق کرنا سیکھنا چاہیے،
جسے وہ ترک کرنے کی جلدی میں ہے، لیکن اپنے معاشرے کو آگ میں جھونکنے جا رہی ہے۔
اسے اپنے معاشرے کو تعلیم
دینے اور اس میں روشن خیالی پیدا کرنے اور معتدل راستے پر گامزن کرنے کی کوشش کرنا
چاہیے۔
ہر بات میں عالم مغرب کی
اقتدا کرنا ضروری نہیں کہ صحیح راستہ ہو، خواہ یہ مغرب کی اقتصادیات اور سیاحوں کی
آمد سے ہی متاثر کیوں نہ ہو۔
مقدس شہر مکہ کی مذہبی
سیاحت سعودی عرب کے شہزادوں کی کئی نسلوں کے لیے یقینی ہے۔
اس موقع پر شاعر اقبال کی
نصیحت یاد کرنا بجا معلوم ہوتا ہے:
جلال پادشاہی ہو یا جمھوری
تماشا ہو
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ
جاتی ہے چنگیزی۔
English
Article: Saudi Arabia's Blind Following of the Western Ways Is
Courting Trouble for Its Tradition and Religion
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism