By
Raja Muzaffar (Translated from Urdu by New Age Islam Edit Desk)
The
holy Prophet (PBUH) was born on a Monday in 571 AD (12 Rabiul Awwal). He was a
blessing for all the human beings in the world. The Holy Prophet (PBUH)
preached fraternity, peace and humanity at every step. What is 12 Rabiul Awwal?
All the days, months and years stand with folded hands in respect of this day.
This is a day for the demonstration of gladness and gratitude to God. The
assemblies of Darood and salam are held, processions are taken out and naats
are recited. Muslims in the whole world
including America organize processions and assemblies in accordance with the
local laws. Many big and small ceremonies were held in Dallas, Texas but the biggest
ceremony was held in the Music Hall in Fair Park, Dallas on February 19 in
which more than 700 people participated.
The
ceremony held by the Texas Maulid Celebration 2011 was grand this year.
According to Dr Mansoor it is worth mentioning that this year the management of
the Maulid celebration was with the Ismaili Shia Community of DFW and its
leaders like Mahboob Dosa and Maryam Azani played an active role in making the
celebration a success. Sami Qureshi has been appointed the co-ordinator for the
next year’s celebrations. Asif Afandi of IILM and his companions and Qazi Mujib
Khalil, Nadim Iqbal, Sami Qureshi, Dr Minaz, Rizwana Qurashi, Ashfaq Mughal,
Chaudhry Ashraf and Md Amir’s coordination played a central role in making the
programme a success. According to information provided by Mr Sami Qureshi, the
local, social and business organisations that sponsored the celebrations this
year are
AKDN
Agha Khan Development Network
American
Muslim Alliance
APEX
Clinic of Texas
Barkatul
Quran Centre, Irving Texas
Council
of American Islamic Relation (CAIR)
Institute
of Islamic learning in Metroplex (IILM)
Islamic
Centre of IQA
Minhaul
Quran International North America
Muslim
Community Centre for Human Services
Muslim
Council of USA
Muslim
Democratic Caucus of Texas
The
Citizens Foundation
Sami
Qureshi further said that the representatives of local Christian and Jew
community also attended the celebrations. A Jew whose son was bedridden for a
long time also participated in the ceremony to pray for his son’s health. He
had heard that the collective prayers made in the Maulid ceremonies are granted
soon.
The
entry for the participants in the spacious Music hall was free. A large number
of women and children participated in the programme that started at 6 PM and
continued till late in the night. Stalls had also been put up in the hall and
the participants were served dinner as well. The arrangements in the ceremony
were satisfactory and praiseworthy in every aspect. A large number of
volunteers was seen serving and helping the guests. When I alongwith my family,
brother Qazi Latif and Nur Mohammad Gujral entered the Music Hall, an
enthralling atmosphere greeted us. The hosts were busy in their work at the
stage. Background music was making the atmosphere all the more spiritual. The
popular Naat singer, Gold Medallist Mr Noor Mohammad Gujral and Milad Raza
Qadri from the UK spellbound the audience with their naat recitation.
Personalities from all walks of life spoke to the audience. The speakers said
that Islam was the last divine message for the humanity, Hadhrat Muhammad
(PBUH) was the last prophet and no holy book will be revealed after the Quran.
All
the non-Muslim intellectuals and scholars accept the fact that Hadhrat Muhammad
(PBUH) worked for all the human beings irrespective of their religion, colour,
caste or creed and region and left such teachings that if they are followed
even remaining within the fold of our religions, there will not be hatred, and
an atmosphere of fraternity and harmony will pervade. Michael Hart has authored
a book on a hundred important personalities of the world and has kept Hadhrat
Muhammad (PBUH) on No. 1. No human being is greater than Hadhrat Muhammad
(PBUH) in the world.
URL: http://www.newageislam.com/urdu-section/texas-maulid-celebration-2011/d/4242
ٹیکساس مولد
سیلیبریشن2011
آپ کی پیدائش کے وقت دنیا
کے حالات بہت خراب تھے، یہ وہ دورتھا جب یورپ میں جہالت تھی۔
ڈیلاس ٹیکساس(تحریر:راجہ
مظفر جمعہ 4 مارچ 2011ء)
نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم بروز پیر s571ء یعنی 12ربیع الاوّل کو پیدا ہوئے۔ وہ اس دنیا میں بسنے والے
سب انسانوں کے لیے رحمت تھے۔ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھائی چارے امن
اورانسانیت کا قدم قدم پر درس دیا۔12 ربیع الاوّل کیا دن ہے؟ کتنے ہی دن مہینے اور
سال کے سامنے احتراماً دست بستہ کھڑ ے ہیں۔یہ وہ دن بلاشبہ مسرت کے ساتھ ساتھ
خداوندقدوس کے حضور اظہار تشکر کا دن بھی ہے۔ اس دن درود وسلام کی محفلیں برپا کی
جاتی ہیں، چراغاں ہوتاہے،بڑے بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں، نعت خوانی کی جاتی ہیں۔ امریکہ
سمیت دنیا بھر میں جہاں کہیں مسلمان آباد ہیں مقامی قوانین او رحالات کے مطابق
جلسے جلوس اور تقریبات منعقد کرتے ہیں، ڈیلاس ٹیکساس او راس کے مضافاتی شہروں میں
چھوٹے بڑی درجنوں تقریبات منعقد ہویں، مگر سب سے بڑی مرکزی اور تاریخی تقریب
19فروری کو ڈیلاس فیر پارک کے میوزک ہال میں منعقد ہوئی جس میں منتظمین کے مطابق
سات سو سے زائد افراد شرکت کی۔
Texas Mawlid Celebration 2011. کے زیر انتظام ہونے
والی اس سال کی تقریب بھی بڑی ہی پر وقار تھی۔ ڈاکٹر منصور کے مطابق اس بات کی
تذکرہ کرناضروری ہے کہ امسال مولد سیلیبریشن کی سربراہی DFW کی اسماعیلی شیعہ
مسلم کمیونٹی کے پاس تھی او ران کے متحرک رہنماؤں محبوب دوسہ،مریم عذانی نے تقریب
کو کامیاب بنانے میں بنیادی اور فعال کردار ادا کیا،آئندہ سال کی تقریبات کے لئے
سمیع قریشی کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ IILM کے آصف آفندی اور ان
کے ساتھیوں نے بحیثیت تنظیم او رمنہاج القرآن یو ایس اے کے قاضی مجیب خلیل، ندیم
اقبال، سمیع قریشی، ڈاکٹر میناز،رضوانہ قریشی، اشفاق مغل، چوہدری اشرف او رمحمد
عامر کی شبانہ روزمحنت او رمربوط رابطہ کاری نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں بنیادی
کردار ادا کیا۔ سمیع قریشی صاحب کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق جن مقامی سماجی،
مذہبی، کاروباری تنظیموں نے اس سال کے تقریب کو سپانسر کیا ان کے ناموں کی تفصیل
کچھ اس طرح سے ہے۔
AKDN Agha Khan Development
Network
American Muslim Alliance
APEX Clinic of Texas
Barkatul Quran Centre, Irving
Texas
Council of American Islamic
Relation (CAIR)
Institute of Islamic learning in
Metroplex (IILM)
Islamic Centre of IQA
Minhaul Quran International
North America
Muslim Community Centre for
Human Services
Muslim Council of USA
Muslim Democratic Caucus of
Texas(MDC of Texas)
The Citizens Foundation
فن ایشیا نے تقریب کی تشہیر
اورذرائع ابلاغ کے ذریعہ عام لوگوں تک معلومات کی رسائی کے فرائض انجام دیئے۔سمیع
قریشی نے مزید بتایا کہ اس تقریب میں مقامی عیسائی ویہودی کمیونٹی کے نمائندوں نے
بھی شرکت کی اورایک یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والا طویل مدت سے صاحب فراش بیمار بیٹے
کی جلد صحت یابی کی دعا کے لئے شریک ہوا، اس نے سن رکھا تھا کہ میلاد کی محفل میں
مانگی جانے والی اجتماعی دعا جلد قبول ہوتی ہے۔
وسیع او رعریض میوزک ہال
میں شرکاء کے لئے داخلہ مفت تھا۔6بجے شام سے شروع ہوکر رات گئے تک جاری رہنے والی
تقریب میں خواتین وبچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہال میں اسٹالز بھی لگائے گئے
تھے اور شرکاء کوڈنر بھی کرایا گیا۔تقریب کے انتظامات ہر لحاظ سے معیاری اور تسلی
بخش تھے، رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد مہمانوں کی رہنمائی کرتے نظر آئی۔ جب میں
برادر قاضی لطیف،جناب نور محمد جرال اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ میوزک ہال میں
داخل ہوا تو ایک عجیب مسحور کن سما دیکھا،منتظمین اسٹیج پرنہایت اطمینان کے ساتھ
اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے اوربیگ گراونڈ میں نعتیہ میوزک نے مغربی طرز کے میوزک
ہال کا ماحول ایسا بنا دیا تھا کہ لگتاتھا کلیاں کھل رہی ہیں شگوفے پھوٹ رہے ہیں،
بے اختیار زبانوں سے نکل رہا تھا خوشیاں مناو”کملی والا آگیا“ میلاد کی اس پر وقار
تقریب میں ممتاز نعت خوان،گولڈ میڈلسٹ جناب نور محمد جرال، اور برطانیہ سے خصوصی
طور اس تقریب میں شرکت کی غرض سے آنے والے نوجوان میلاد رضا قادری نے اپنی نعتیہ
کلام پیش کر کے پوری محفل میں ایک ایسا سماں باندھ دیا جسے میرے لیے الفاظ میں بیان
کرنا ممکن نہیں۔ تقریب میں شریک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی علمی و
ادبی شخصیات او رمتعد مقامی علما اور دانشور حضرات نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا
کہ اسلام کیونکہ انسانوں کے لئے اللہ کا آخری پیغام ہے نہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد کوئی نبی یا رسول آئے گا او رنہ قرآن کے بعد کوئی کتاب میرے آقاصلی اللہ علیہ
وسلم کے نعلین پاک کے مبارک تلووں کو چھونے والے ذروں کی خیرات کا صدقہ ہے۔
میرے آقا صلی اللہ علیہ
وسلم کے نعلین پاک کے مبارک تلووں کو چھونے والے ذروں کی خیرات کا صدقہ ہے۔
کشمیری قلندر ڈاکٹر محمد
اقبال نے فرمایا تھا کہ
ذکر وفکر وعلم و عرفانم
توئی
کشتی و دریا وطوفانم توئی
دنیا کے تمام غیر مسلم
مدبریں اوراہل علم و دانش حضرات بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت محمد صلی
اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سب ہی انسانوں کے لئے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب
فرقہ، رنگ ونسل اور علاقے سے کیوں نہ ہو بہت کام کیا او رایسی تعلیمات چھوڑی ہیں
کہ اگر ان پر اپنے اپنے مذاہب کے اندر رہتے ہوئے بھی عمل کیا جائے تو اس دنیا میں
نفرت نام کی کوئی چیز نہ رہے گی، بھائی چارے کی ایسی فضا پیدا ہوگی کہ جس کی کوئی
مثال نہیں ملتی۔ مایکل ایچ ہاٹ نے دنیا کے ایک سو عظیم ترین انسانوں کے بارے میں
کتاب لکھی ہے جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے پہلے نمبر پر رکھا گیا
ہے۔ پوری کائنات میں حضور سے بڑا کوئی انسان نہیں۔
URL: https://newageislam.com/urdu-section/texas-maulid-celebration-2011-/d/4242