New Age Islam
Sun Jun 22 2025, 10:25 AM

Urdu Section ( 29 Nov 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Quranic Signs that lead to the Truth نشانیاں جو حقیقت تک رہنمائی کرتی ہیں

سہیل ارشد ، نیو ایج اسلام

29 نومبر 2022

قرآن میں متعدد مقامات پر لفظ آیت آیا ہے۔ اس کا ترجمہ مترجمین نے نشانی کیا ہے۔ آیت سے مراد وہ مظاہر یا اوامر ہیں جن سے خدا کی قدرت اور حکمت کا اندازہ ہوتا ہے۔ طبعی و کیمیاوی عوامل کو بھی آیت کہا گیا ہے۔ سائنسی حقائق اور ماورائے عقل واقعات کو بھی آیت کہا گیا ہے۔ غرض اس کائنات میں ہونے والی تبدیلیوں اور معمول کے مطابق ہونے والے واقعات سب آیت کے زمرے میں آتے ہیں اور ان پر غور و فکر کرنا انسان کے لئے ضروری ہے کیونکہ ان آیتوں یا نشانیوں میں خدا کی حکمت چھپ ہوئی ہے۔ ان پر غور کرکے انسان اپنی زندگی کو اور اس دنیا کو بہتر بنا سکتا ہے اور حقیقت کا عرفان حاصل کرسکتا ہے۔ خدا قرآن میں کہتا ہے۔۔

۔"۔ بے شک آسمان میں اور زمین میں بہت نشانیاں ہیں ماننے والوں کے واسطے۔ اور تمہارے بنانے میں اور جس قدر پھیلا رکھے ہیں جانور نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو یقین رکھتے ہیں ۔اور بدلنے میں رات اور دن کے اور جو اتاری اللہ نے آسمان سے روزی پھر زندہ کردیا اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد اور بدلنے میں ہواؤں کے۔ نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو سمجھ سے کام۔لیتے ہیں۔۔"۔ ۔( الجاثیہ : 3 -5)۔۔

خدا نے جو کچھ بھی اس زمین پر پیدا کیا ہے چاہے وہ نباتات ہوں، یا جاندار ہوں یا پھر خود انسان ان سب کی تخلیق میں حکمت چھپی ہوئی ہے۔ اسی طرح دن اور رات کا بدلنا بھی خدا کی حکمت کا مظاہرہ ہے۔ ہواؤں کا پورب سے پچھم اور پچھم سے پورب کی طرف چلنا اور ان سے بادل بننا اور ان سے بارش ہونا ان سب میں ریسرچ کا,سامان ہے جو خدا کی قدرت اور اس کی حکمت کا نمونہ ہے۔ ان سب میں انسان کے لئے غور و فکر کا سامان ہے۔

اسی طرح خدا سمندروں میں بھاری بھرکم جہازوں کے چلنے کو بھی آیت کہتا ہے ۔ اس میں بھی انسان کے لئے غور و فکر کا سامان ہے۔

۔" تو۔ نے نہ دیکھا کہ جہاز چلتے ہیں سمندر میں اللہ کی نعمت کو لیکر تاکہ دکھلائے تم کو کچھ اپنی قدرتیں۔البتہ اس میں نشانیاں ییں ہر ایک تحمل کرنے والے احسان ماننے والے کے واسطے ۔"۔۔( لقمن : 31)۔۔

ایک آیت میں حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کو بھی خدا کی نشانی کہا گیا ہے جسے ترکی کے ایک پہاڑ کی چوٹی پر گذشتہ پانچ ہزار برسوں سے محفوظ رکھا گیا ہے۔یہ کشتی حکمت اور کاریگری کا نمونہ ہے جو,اس زمانے میں بنائی گئی تھی جب اتنی بڑی کشتی بنانے کے لئے تکنالوجی نہیں تھی اور نہ ہی وسائل تھےلہذا ایک تو خود یہ کشتی خدا کی ایک آیت ہے کیونکہ اس کو دیکھ کر خدا کی قدرت اور حکمت پر ایمان پختہ ہو ھجاتا ہے اور دوسری یہ کہ یہ کشتی پانچ ہزار سال تک برفیلے پہاڑ کی چوٹی پر محفوظ تھی اور گذشتہ صدی میں سائنسدانوں نے اسے دریافت کیا۔

۔۔",اور رکھا ہم نے اس کو نشانی جہان والوں کے واسطے۔۔"۔۔(العنکبوت :15)..

۔"کیا ۔وہ زمین کو نہیں ریکھتے کہ ہم نے اس میں کتنی ہر ایک قسم کی خاص چیزیں اگائیں اس میں نشانی ہے اور ان میں بہت لوگ نہیں ماننے والے ۔۔"۔۔۔(الشعرا: 8)۔۔

زمین میں پائی جانے والی نباتات ، پیڑ پودے، پھل اور پھول اور ان سے حاصل ہونے والی دیگر کار آمد چیزیں جیسے تیل، ربر، گوند ، شہد ، خوشبو، وغیرہ بھی خدا کی قدرت اور عظمت کا احساس کراتی ہیں۔ ۔

قرآن میں انبیاء اور رسولوں سے ظاہر ہونے والے معجزات کو بھی آیت یعنی نشانیاں کہا گیا ہے۔۔

۔۔" پھر ۔ ہم نے بھیجا موسی اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں دیکر اور کھلی سند فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس پھر لگے بڑائی کرنے اور وہ لوگ زور پر چڑھ رہے تھے ۔"۔۔۔(المومنون: 46)۔۔

۔اور ہم نے فرعون کو دکھلادیں اپنی سب نشانیاں پھر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا۔( طہ:53)۔۔

نشانیوں کے تعلق سے قرآن نے اپنے اسلوب میں کچھ اور باتیں کہی ہیں۔ اس میں خدا کی قدرت کے نمونوں کو متوازیت کے اسلوب میں بیان کیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:

اور ایک نشانی ہے اس کے واسطے زمین مردہ کہ اس کو ہم نے زندہ کردیا اور نکالا اس میں سے اناج سو اسی میں سے کھاتے ہیں۔( یس : 33)۔۔

اور ایک نشانی ہے ان کے واطے رات کھینچ لیتے ہیں ہم۔اس پر سے دن پھر تبھی یہ رہ جاتے ہیں اندھیرے میں اقر سورج چلا جاتا ہے اپنے ٹھہرے ہو ئے رستہ پر ۔یہ سادھا ہے اس زبردست با خبر نے اور چاند کو ہم نے بانٹ دی ہیں منزلیں یہاں تک کہ ہھر آرہا جیسے ٹہنی پرانی۔ نہ سورج سے ہو کہ پکڑلے چاند کو اور نہ رات آگے بڑھے دن سے اور ہر کوئی ایک چکر میں پھرتا ہے۔۔(یس : 40).۔۔

اور ایک نشانی ہے ان کے واسطے کہ ہم نے اٹھا لیا ان کی نسل کو اس بھری ہوئی کشتی میں اور بنا دیا ہم نے ان کے واسطے کشتی جیسی چیزوں کو جس پر سوار ہوتے ہیں۔( یس : 41-42)۔۔

اور ایک نشانی اس کی یہ ہے کہ کہ تو دیکھتا ہے زمین کو دبی پڑی پھر جب اتارا ہم نے اس پر پانی تازہ ہوئی اور ابھری۔بے شک جس نے زندہ کیا اس کو وہ زندہ کرے گا مردوں کو۔ وہ ہر بات پر قادر ہے۔ ( حم السجدہ : 39 )۔۔

ایک اس کی نشانی ہے بنانا,آسمانوں اور زمین کا اور جس قدر بکھیرے ہیں ان میں جانور اور وہ جب چاہے ان سب کو اکٹھا کرسکتا ہے۔ ۔۔۔(الشوری : 29)۔۔

اور ایک اس کی نشانی ہے کہ جہاز چلتے ہیں دریا میں جیسے پہاڑ اگر چاہے تھام دے یواؤں کو پھر رہیں سارے دن ٹھہرے ہوئے اس کی پیٹھ پر۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں ہر صبار اور شکور کے لئے۔۔( الشوری : 33۔۔)۔۔

مندرجہ بالا تمام آیات میں خدا کی قدرت کے نمونوں کو ایک خاص اسلوب میں بیان کیا گیا ہے ۔ اس طرح خدا کی نشانیوں کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ انسان خدا کی تخلیق میں چھپی ہوئی حکمت اور حسن اور ترتیب کا ادراک حاصل کرے اور خدا کی قدرت حکمت اور صناعی پر ایمان لائے۔ انسان جب کائنات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور وقوع پذیف ہونے والے مظاہر پر غور و فکر اور ریسرچ کرے گا تو وہ خدا کی وحدانیت اور قدرت پر ایمان لے آئیگا اور جو,ایمان والے ہیں ان کا خدا کی قدرت اور وحدانیت پر ایمان اور پختہ ہو جائیگا۔

URL: https://newageislam.com/urdu-section/quranic-signs-lead-truth/d/128517

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..