سمت پال،
نیو ایج اسلام
12 اکتوبر 2022
"انقلاب درستگی کی طرف
لے جاتا ہے اور درستگی اصلاح کی راہ ہموار کرتی ہے۔"
----
اب وقت آگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے
ساتھ ساتھ حکومتی ادارے تمام مذاہب کے مذہبی مسائل میں مداخلت کریں اور انسانی وقار
کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں، اور مذہبی تقدس اور کسی بھی مذہب کی بالادستی کی پرواہ
نہ کریں، چاہے وہ ہندومت ہو، اسلام ہو، عیسائیت یا زرتشتیت۔
مزید برآں، شیعہ ذیلی فرقے کے اس
اعلیٰ لیڈر سیدنا کی بے لگام بالادستی کو ریاستی قانون کے دائرے میں لایا جانا چاہیے۔
خواہ خواتین کا ختنہ ہو یا برادری سے خارج کرنے کا معاملہ، بوہروں کو ایسے جابرانہ
مذہبی طریقوں کو چیلنج کرنا چاہیے جو کسی فرد کی آزادی اور 'نجی زینت' کے اخلاقیات
کے خلاف ہیں۔
Religious
head of Dawoodi Bohra community Syedna Mufaddal Saifuddin.
----
بوہرہ برادری کے بہت کم سماجی کارکنوں
نے سیدنا اور ان کی خواہشات کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ اصغر علی انجینئر کے ساتھ اس
'پرامن' برادری کے پیروکاروں نے کئی بار مار پیٹ کی اور ان پرحملہ کیا۔
پڈوا یونیورسٹی کی نیالا اینکوبر
نے 80 کی دہائی کے اوائل میں بوہرہ مسلمانوں کے مذہبی معمولات کا مطالعہ کیا اور اسے
ایک ایسا فرقہ قرار دیا بے جس کے اندر ایک قبائلی گروہ کی تمام خصوصیات ہیں جس پر ایک
مذہبی سربراہ کا جابرانہ تسلط قائم ہے۔ یعنی بوہرہ برادری شمالی ہندوستان میں پھیلے
ہوئے ان ڈیروں میں سے ایک کی مانند ہے جس پر مشکوک مذہبی رہنما حاکم ہیں۔
ایک مذہبی رہنما سیدنا اپنی ہی
برادری کے ایک رکن کو کیسے خارج کر سکتا ہے؟ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔ ریاست کے
اندر یہ صورتحال حکومت اور سپریم کورٹ کے لیے ناقابل قبول ہونی چاہیے۔
اس گروہ کے پیروکاروں کو بھی سمجھ
لینا چاہیے کہ اب بہت ہو چکا۔ وہ اپنا دماغ استعمال کریں اور سیدنا کی آمریت پر سوال
کریں۔ کیا وہ بھیڑوں کا ایک ریوڑ ہیں جس کی قیادت ایک مطلق العنان مذہبی رہنما کرے
گا؟ یہ سوال کرنے اور اپنی آواز بلند کرنے کا وقت ہے، بشرطیکہ آپ کے اندر اس کا جذبہ
ہو، قطع نظر اس کے کہ آپ کمزور ہیں یا مضبوط۔
Urdu
Article: Question Syedna's 'Right' To Excommunicate
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism