New Age Islam
Sat Mar 22 2025, 02:34 AM

Urdu Section ( 11 Dec 2015, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Ideology is the Root Cause of All Violence نظریہ ہی تمام تشدد کی بنیادی وجہ ہے

 

 

 

اوشو

اصل عبادت کا الفاظ اور رسوم و معمولات سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ اصل عبادت نہ تو ہندو ہوتا ہے نہ مسلم ہوتا ہے اور نہ ہی عیسائی ہوتا ہے۔ لہٰذا، خاموشی کس طرح ہندو یا مسلمان ہو سکتی ہے؟ خاموشی تو صرف خاموشی ہے۔ الفاظ ہندو اور مسلم ہو سکتے ہیں؛ اس وجہ سے الفاظ ہی دنیا میں تنازعات اور تشدد کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ حقائق کے لئے نہیں لڑ رہے ہیں، بلکہ وہ الفاظ کے لئے لڑ رہے ہیں۔

ہزاروں جنگیں کسی حقیقی چیز کے لئے نہیں بلکہ محض الفاظ کے لئے، لڑی جا رہی ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک انسان قرآن کریم پر یقین رکھتا ہے اور دوسرا گیتا پر یقین رکھتا ہے، اور یہی لاکھوں لوگوں کو قتل کرنے کے لئے کافی ہے۔ اور دونوں الفاظ ہیں؛ ان میں سے کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔

کیا آپ نے کبھی لوگوں کو ایک گلاب کے پھول کے لئے یا چاند یا سورج کے لئے ایک دوسرے کو قتل کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ یہ سب حقائق ہیں۔ لیکن وہ چاند کے نام پر بھی قتل کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی یہ دعوی کرے کہ، "چاند ہمارا خدا ہے،" تواس نے چاند پر، ایک لفظ، خدا کو مسلط کر دیا ہے۔ اس پر کوئی دوسرا شخص یہ کہتا ہےکہ تم بیوقوف ہو"۔ چاند حقیقی خدا نہیں بلکہ حقیقی خدا سورج ہے۔ اور اس کے بعد نزاع شروع ہوتا ہے، اور جھگڑے ہوتے ہیں۔

مذہبی یا سیاسی تمام قسم کے جنگوں کی وجہ الفاظ ہی ہیں۔ اور تمام تشدد کی بنیادی وجہ نظریہ ہے۔ اور اب اس کے بعد ایسے لوگ بھی ہیں جو دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک اور نظریہ کی تشکیل کرتے ہیں۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مذہب کو جو نام دیا ہے وہ اسلام ہے۔ اسلام کا مطلب امن ہے۔ لیکن اس کا نظریہ امن قائم نہیں کر رہا ہے....

کوئی زندگی کے تئیں یسوع مسیح سے بھی زیادہ پرامن رویوں کا دعوی کیسے کر سکتا ہے؟ بلکہ عیسائیت کا نظریہ بھی تنازعات کی وجہ ہے جس کا قیام حضرت عیسی علیہ السلام نے کیا تھا۔

تمام نظریات سے صرف جنگ و جدال ہی جنم لیں گے اگر چہ ان کی بنیاد امن پر اور امن کے لئے ہی کیوں نہ ہو۔ تو پھر امن کس طرح قائم کیا جا سکتا ہے؟ لہٰذا، امن صرف اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب ہم ان تمام نظریات کی حماقت کا ادراک کریں اور انہیں چھوڑ دیں۔ اگر ہم کسی بھی نظریے کے بغیر ہی زندگی بسر کرنا شروع کرتے ہیں تو امن قائم ہو جائے گا۔

لیکن جب آپ یہ کہتے ہیں کہ "ہمارا نظریہ یہ ہے کہ ہم کسی بھی نظریہ پر یقین نہیں کریں گے" تو پھر آپ اپنی اس بات سے بھی ایک اور نیا نظریہ پیدا کر رہے ہیں۔ پھر وہ لوگ جو آپ کا یقین نہیں کریں گے اور جو آپ کے ساتھ اتفاق نہیں کریں گے وہ آپ کے ساتھ لڑنا شروع کر دیں گے۔

میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں آپ کو اسے ایک نظریہ بنانا چاہیے یا نظریہ کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ اس بات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے کہ نظریات، الفاظ، فلسفوں کا انجام کیا ہوا ہے۔ صرف نقطہ کو دیکھیں، اور اسے دیکھ کر چھوڑ دیں۔ نظریات کے خلاف ایک نیا نظریہ نہ پیدا کریں۔ صرف نقطہ نظر کو دیکھیں اور اسے چھوڑ دیں۔

زندگی گزارنے کے لیے کسی بھی نظریات کے بغیر ہی زندگی بسر کریں۔ کسی بھی لوازمات اور واجبات کے بغیر ہی زندہ رہیں۔ ہر حقیقت جلد یا بعد میں ایک 'امر لازم' بن جاتی ہے اور پھر وہ خطرناک ہو جاتی ہے۔ ہر سچائی جلد یا بعد میں ایک نظریہ بن جاتی ہے اور پھر اس کے بعد وہ نقصان دہ اور سم قاتل بن جاتی ہے۔

کیا ہم کسی بھی نظریے بغیر نہیں رہ سکتے؟ مجھے اس میں کوئی پریشانی نظر نہیں آتی۔ کیا آپ نے کبھی کوئی کیتھولک درخت یا کمیونسٹ مور دیکھا ہے؟ اگر پوری کائنات کسی نظریہ کے بغیر رہ سکتی ہے تو انسان کیوں نہیں؟

اور جب کوئی شخص کسی نظریہ کے بغیر زندگی بسر کرنا شروع کر دیتا ہے تو وہ عابد بن جاتا ہے۔ پھر اس کی پوری زندگی عبادت ہوتی ہے، اور پھر وہ ایک مذہبی انسان بن جاتا ہے۔ جو بھی کسی نظریہ پر یقین رکھتا ہے وہ سیاسی ہو جاتا ہے؛ اس لیے کہ تمام نظریات سیاسی ہیں۔

مذہبی شخص کسی بھی نظریے کے بغیر زندگی گزارتا ہے۔ پھر وہ ہر لمحے کسی بھی الفاظ ، اصول و نظریات اور مخصوص رویوں کے بغیر حقیقت کے مطابق زندگی بسر کرتا ہے۔ بلکہ وہ ہمیشہ معاملات کے مطابق اور اس لمحے جو صحیح ہے اس کے مطابق اپنے رد عمل کا اظہار کرتا ہے، کسی خاص نظریہ کے مطابق نہیں۔

جس لمحے انسان الفاظ اور نظریات کو ترک کر دیتا ہے اس لمحے وہ حساس اور آگاہ ہو جاتا ہے۔ اور یہی شعور عبادت ہے۔

ماخذ:

goo.gl/QqlyFh

URL for English article:  https://newageislam.com/spiritual-meditations/ideology-root-cause-all-violence/d/105484

URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/ideology-root-cause-all-violence/d/105565

New Age Islam, Islam, Islamic Website, Online Islam, Islamic Extremists, Spiritual Meditation, Osho, Religion

 

Loading..

Loading..