New Age Islam
Sat Jan 25 2025, 04:14 AM

Urdu Section ( 1 Aug 2013, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Learning Lessons from Hazrat Khadija’s Life حضرت خدیجہ کی زندگی کا درس

 

 نگار عطاء اللہ ، نیو ایج اسلام

28 جولائی 2013

(انگریزی سے ترجمہ ،  یو ایج اسلام)

" The Story of Khadija, the First Muslim and the Wife of Prophet Muhammad (Pbuh)" ثانی اثنین  خان کی ایک کتاب ہے ، جو کہ ہندوستان  میں  اسلامی کتابوں کے معروف پبلشرز کے درمیان، دہلی میں گوڈ ورلڈبکس  ‘‘Goodword Books’’چلاتے ہیں ۔ وہ ای ٹی وی  اردو پر ایک ہفتہ وار ٹی وی پروگرام اسلام فار کڈس " Islam For Kids "کی میزبانی بھی کرتے ہیں  اور ان کے نام  پر 100 سے زیادہ بچوں کی کتابیں ہیں ۔ انہوں نے اس کتاب کے لئے اس سال کا شارجہ چلڈرن بک ایوارڈ جیتا ہے ۔

چونکہ یہ کتاب "بچوں کے لئے" ہے، لیکن دوسرے بھی اسے پسند کریں گے ۔ اس کتاب نے  مجھے حضرت خدیجہ(رضی اللہ عنہا) کی زندگی پر  بہت سی نئی معلومات فراہم کی۔ میں نے اس سے پہلےکچھ  کتابیں پڑھیں اور کچھ سنا خطبات بھی سنی ہے جن میں مصنف یا خطیب نے  حضرت خدیجہ کی کئی خصوصیات کا ذکر کیا  اور  خواتین کو ان کی پیروی کرنے کو کہا ۔ اس کتاب کے مطالعہ سے مجھے بہتر سمجھ حاصل ہوئی ۔

اس کتاب میں  انتہائی خوبصورت انداز میں نبی (صلی  اللہ علیہ وسلم)کی پہلی اہلیہ کے انسانی پہلوؤں،  اعلان نبوت سے پہلے اور بعد میں بھی نبی صلی اللہ علیہ کی زندگی کے لئے  ان کے تعاون  اور ان کی اخلاقی اور جذباتی حمایت پر بحث کی گئی ہے ۔

کتاب پڑھ کر آپ  کو یہ پتہ چلے گا  کہ حضرت خدیجہ نے  مکہ سے شام تک  مال تجارت بھیج کر  کاروبار میں ایک انتہائی  اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے خود سے  فیصلے کئے ۔ انہوں نے دوسروں کو کام تفویض کئے ۔ وہ اس بات سے خوفزدہ کبھی نہیں تھیں کہ  "لوگ کیا کہیں گے۔" دراصل نبی  صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ان کی رہنمائی میں تجارت فرمائی ہے ۔

جب نبی صلی اللہ علیہ کو  لوگوں کو اسلام کی دعوت دینے کی  ذمہ داری عطا کر دی گئی  تو انہوں نے اپنی ساری تجارتی سرگرمیوں کو ترک کر  دیا اور پورا پورا  وقت دعوت و تبلیغ میں صرف کرنے لگے ۔ حضرت خدیجہ نے ان کے حکم پر اپنی تمام مال و دولت کو  بانٹ دیا  اور اپنی ساری دولت کو اسلام کی راہ میں لگا دیا ۔ وہ ذاتی طور پر خدا کے پیغام کو پھیلانے منہمک ہو گئیں ۔ جب لوگ ان سے  ملاقات کرتے تو وہ ان کے  کھانے کا انتظام کرتیں اور انہیں خدا کے پیغام سے آگاہ کرتیں۔

مختلف اچھی چیزوں کے علاوہ جو میں نے  کتاب سے سیکھی وہ یہ ہے کہ حضرت خدیجہ سے شادی کے بعد ان کا خاندان ان کے  مراقبے کے لئے سد راہ نہیں بنا ۔ اکثر ایسا ہوتا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) زندگی کے بارے میں  غور فکر کرتےہوئے غار حرا میں تشریف رکھتے ۔ حضرت خدیجہ اپنی چھوٹی بیٹیوں کو کھانا اور پانی  دے کر اس غار میں بھیجتیں  تاکہ وہ بھوکے اور پیاسے نہ  رہیں ۔ انہوں نے  نبی صلی اللہ علیہ کو  مکمل روحانی حمایت بھی دی۔

آپ حضرت خدیجہ کی بلند و بالا خصوصیات کی تعریف کر سکتے ہیں، جیسا کہ جب آپ اس کی وجہ تلاش کریں گے تو کتاب میں اس کا جواب ملے گا جب  قریش کویہ پتہ چلا مکہ کے باشندوں کے درمیان بنی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا مشن مضبوط ہو رہاہے  تو انہوں نے  نبی صلی اللہ علیہ کےخاندان کا  مکمل سماجی بائیکاٹ کر دیا ۔ قریش کی نفرت اتنی سخت تھی  کہ جلد ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت خدیجہ، ان کے بچے، ابو طالب اور ان کے خاندان اور وہ تمام لوگ  مکہ میں اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے جنہوں نےاسلام قبول کیا تھا۔ انہیں  شہر کے باہر، شعب  ابی طالب میں ایک کھلی زمین میں پناہ لینی پڑی۔ انہیں  بھوک، بیماری اور غربت کا سامنا کرتے ہوئے ، تقریبا تین سال کے لئے  پناہ گزین کیمپ کی طرح خیموں میں رہنا پڑا ۔ لیکن حضرت خدیجہ نے کوئی شکایت نہیں کی۔ انہوں نے  عظیم صبر و تحمل اور برداشت کے ساتھ ان مشکلات کا سامنا کیا ۔ اس کی موجودگی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک حمایت تھی۔ جب حضرت خدیجہ کا انتقال ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم بہت رنجیدہ خاطر ہوئے اور اس سال کو‘‘غم کا سال  ’’ کہا ۔

کتاب میں متن کے ساتھ عربی گھروں، خیمے، اونٹوں، کاروانوں، برتنوں، قالینوں اور زیورات کی تصویر کشی کی گئی ہے جن سے اس زمانے کی یاد تازہ ہو جائے گی ۔ اس کتاب کو پڑھتے وقت  آپ کو یہ محسوس ہوگا کہ  آپ تقریبا وہیں ہیں !

حضرت خدیجہ کی کہانی میں سے ہر ایک کے لئے ایک انمول سبق یہ ہے کہ کس طرح ایک بامقصد زندگی گزاری جائے ۔ اس کتاب کو  دور نہ رکھیں  (اگر آپ کے بچے نہیں ہے تو) یا (اگر آپ کے بچے ہیں تو ) صرف اپنے بچوں کو ہی پڑھنے کے لئے دیں، صرف اس لئے کہ یہ کہتی ہے  کہ یہ ‘‘یہ بچوں کے لئے ’’ ہے جب آپ ایک بار پڑھنا شروع کر دیں گے تو آپ یہ پائیں گے ، یہ ایک ایسی گزارش  ہے جو کہ تمام زمانوں اور  رکاوٹوں سے بالاتر ہے۔

اگر آپ ریگستانی ٹیلوں، اونٹ، مکہ کے گھروں  اور تاروں سے بھرے آسمان کا حصہ ہونے کے احساس کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو تنہائی اور خاموشی میں اس کتاب کو پڑھیں ، اور پھر اس بات کا احساس کریں کہ کس طرح حضرت خدیجہ ہمیں اپنی حیرت انگیز کہانی کے ذریعے زندگی کے مقاصد سکھاتی ہیں۔

آپ یہ کتاب Goodword Books, 1, Nizamuddin West Market, New Delhi-110013. سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ای میل: info@goodwordbooks.com

URL for English article

https://newageislam.com/islamic-personalities/learning-lessons-hazrat-khadija’s-life/d/12792

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/learning-lessons-hazrat-khadija’s-life/d/12841

 

Loading..

Loading..