New Age Islam
Mon Mar 20 2023, 04:52 PM

Urdu Section ( 11 Feb 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Ill-Informed And Biased Pakistani Journalists And Farmers' Movement in India غلط معلومات دیے گئے متعصب پاکستانی صحافی اور ہندوستان میں کسانوں کی تحریک

نیو ایج اسلام خصوصی نامہ نگار 

30جنوری 2021

۲۶  جنوری کے ٹریکٹر ریلی کے متعلق  ہندوستان کی ‘ گودی میڈیا’ کے ذریعہ پھیلائی جانے  والی غلط معلومات، فرقہ وارانہ پروپیگنڈا اور  لال قلعہ پر نشان صاحب کے قیام سے ایسا لگتا ہے  کہ یہ پاکستانی صحافیوں سے متاثر ہو چکے ہیں۔

۳۰ جنوری ،۲۰۲۱ کو ، پاکستان کے تین کالم نگاروں نے اردو روز نامہ ‘ نوائے وقت ’ میں کسانوں کے احتجاج اور یوم جمہوریہ کے ٹریکٹر پریڈ پر کالم لکھے لیکن  گمراہ کن دعوے کئے   اور لال قلعہ کے واقعہ اور تحریک کے متعلق  پاکستانی  قارئین کو غلط معلومات دئے ۔ ہمیشہ کی طرح ان کی تحریرہندوستان  کی  مخالفت میں تھی۔انہوں نے  ہندوستان کے ‘گودی میڈیا ’ اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے گئے   اس پروپیگنڈہ اور غلط معلومات پر اعتماد کر لیا   جس  پر تو  ہندوستانی بھی بھروسہ نہیں کرتے ہیں۔

ایک سینئر کالم نگار  اثر چوہان نے لکھا تھا:

پچھلے کچھ مہینوں سے کسانوں کی تحریک کے نام پر سکھوں کی ایک تحریک چل رہی ہے۔لیکن ۲۶ جنوری کو ،ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر، سکھ کسانوں (بلکہ حقیقت میں ) آزاد خالستان کے پرچم برداروں نے لال قلعے سے ہندوستانی پرچم اتارا اور خالستانی پرچم لہرایا۔ یہ ان کے لئے ایک بہت بڑی فتح ہے۔ ‘‘ مسٹر چوہان کی تحریر کا عنوان ’’ تھا  ‘‘ سکھوں کا خالستان : پاکستان کے لئے بھی ایک  خطرہ ’’۔

لگتا ہے کہ اثر چوہان  صاحب کو ہندوستان کی گودی میڈیا نے گمراہ کر دیا  ہے جس نے یہ غلط معلومات پھیلائی  کہ ترنگا کو خالستانیوں نے ہٹایا تھا اور اس کی جگہ خالستان کا جھنڈا لہرایا گیا تھا۔

انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی کیونکہ وہ صرف سچائی کی تلاش میں تھے جس کی انہیں ضرورت تھی۔ اور حقیقت تو یہ ہے کہ کچھ سکھوں نے ترنگے کے نیچے نشان صاحب نصب کیا تھا نہ کہ خالستانی پرچم لہرایا تھا۔ ہندی پرچم نہیں ہٹایا گیا تھا۔ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ کسانوں کی تحریک در اصل سکھوں کی تحریک ہے۔ اس سے زیادہ  حقیقت سے  دور اور کوئی بات نہیں ہو سکتی ۔ اگرچہ یہ تحریک پنجاب سے شروع کی گئی تھی، لیکن آہستہ آہستہ دوسری ریاستوں کے کسانوں اور دیگر  سماج کے لوگ بھی اس تحریک میں شامل ہوئے ۔ مسٹر چوہان اس حقیقت سے ناواقف  ہیں کہ بہار ،یوپی ، راجستھان ، اتراکھنڈ اور مہاراشٹر سے ہندو اور مسلم کسان اورمغربی بنگال سے کمیونسٹ  ٹریڈ  یونین  بھی کسانوں کی تحریک میں شامل  ہوئے ہیں۔ وہ خالستانیوں کو پاکستان کے لئے بھی ایک خطرہ قرار دیتے ہیں لیکن وہ اس حقیقت کو بھول جاتے ہیں کہ یہی وہ پاکستان تھا جس نے ۸۰ کی دہائی میں خالستان تحریک کو مشتعل کیا اور اس کی مدد کی ۔

ایک اور ماہر کالم نگار وجیہہ الدین خان لکھتے ہیں کہ ‘‘کسان رہنماؤں نے اعلان کیا تھا کہ 26 جنوری کو وہ اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ لال قلعے کی طرف مارچ کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا’’۔ حقیقت یہ ہے کہ کسانوں  نے کبھی لال قلعہ جانے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے رنگ روڈ کے راستے ٹریکٹر ریلی نکالنے کا منصوبہ بنایا۔  ہجوم کے صرف کچھ ہی افراد ہی  طے شدہ راستے سے ہٹے تھے ۔

ایک اور تعلیم یافتہ خاتون  کالم نگار مسرت قیوم لکھتی ہیں :

‘‘لال قلعے پر خالیستانی پرچم لہرا کر  سکھوں نے واضح کردیا کہ مودی حکومت جا رہی ہے اور سکھ آ رہے ہیں’’۔

وہ یہ بھی لکھتی ہیں کہ پچھلے کچھ سالوں سے ، سکھ افواج  ہندوستانی آرمی  کو خیرباد کہہ رہے ہیں اور خالستان تحریک میں شامل ہو رہے ہیں اور ان کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ وہ یہ بھی لکھتی ہیں کہ 11000 سے 13000 سکھ فوجی پہلے ہی خالستان تحریک میں شامل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے معلومات کا حوالہ نہیں دیا ،  لہذا ان کے  دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکتی ۔ اس کے برعکس ،  ریٹائرڈ ہندوستانی فوجیوں کی ایسوسیشن بھی کسانوں کی تحریک کی حمایت میں آگے آئی ہے اور یہ کوئی راز نہیں ہے۔

یہ بے خبر صحافی اور پاکستان کے کالم نگار پاکستانی قارئین کو گمراہ کررہے ہیں۔ پاکستان کے اردو اخبارات کو اس طرح کی تحریروں کو شائع نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ ان کی اپنی ساکھ اس طرح کے متعصبانہ اور جھوٹے پروپیگنڈہ مواد کی وجہ سے خراب ہوتی ہے۔

URL for English article:   https://newageislam.com/current-affairs/ill-informed-biased-pakistani-journalists/d/124184

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/ill-informed-biased-pakistani-journalists/d/124280


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..