نوید احمد
12 اکتوبر 2016
محترم ایڈیٹر صاحب،
مزاج بخیر!
میں نہ تو کوئی شیعہ ہوں اور نہ ہی کوئی سنی ہوں بلکہ ایک مسلمان ہونے کے علاوہ میں اللہ تعالی کی سب سے بہترین مخلوق اور ایک انسان ہوں۔ میں بنیادی طور پر اللہ کی سب سے بہترین مخلوق ہوں کیونکہ سب سے بہترین مخلوق میں بھی اللہ کی سب سے اعلیٰ اور سب سے بہترین مخلوق (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کے نواسے اور سب سے نفیس مرد اور دنیا کی سب سے زیادہ متقی اور پاکیزہ خاتون کے بیٹے (حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ) میرے دل میں بستے ہیں۔ وہ مایوسی میں میری امیدوں کا چشمہ ہیں، وہ آزمائش اور فتنوں میں میری دعا اور میری طاقت ہیں۔ وہ ایک نظریہ ہیں؛ وہ سچائی اور انصاف کا مجسمہ ہیں۔ وہ دنیا کے ہر ظلم و ستم کا جواب ہیں ۔ وہ نہ صرف شیعوں کے ہیں نہ اہل سنت کے ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کے ہیں۔ انسانیت کو بیدار ہونے دیں دنیا کا ہر قبیلہ پکارے گا ہمارے ہیں حسین۔ حسین پوری انسانیت کے لئے ہیں۔
مہاتما گاندھی نے کہا تھا:
"اگر حسین علیہ السلام طرح میرے ساتھ بھی 72 ساتھی ہوتے تو میں ہندوستان کو 24 گھنٹے میں انگریزوں سے آزاد کروا دیتا۔ خود عدم تشدد کے علم بردار گاندھی مزید کہتے ہیں"اسلام کی ترقی اور اس کا فروغ تلوار پر نہیں بلکہ امام حسین کی عظیم قربانی پر منحصر ہے، میں نے مظلوم ہوتے ہوئے بھی فتح حاصل کرنا حسین علیہ السلام سے سیکھا ہے"۔
میرے اندر کا ایک ادنی سا محرر بھی یہ نہیں چاہتا کہ میری ماں کبھی کربلا کی کہانی ختم کرے، اس لیے کہ وہ خود انسانیت پر ڈھائے گئے اس ہیبت ناک اور لرزہ خیز ظلم و ستم کی داستان بیان کرتے ہوئے اپنے آنسو روک نہیں پاتی۔ جب میں بڑا ہوا تو میں نے کربلا کی داستان کا مطالعہ کیا اور تمام شہداء کے سردار کی اس شہادت عظمیٰ کی روح کو سمجھا۔ اب میں ایک مظلوم اور ایک زندہ بچنے والے کے درمیان فرق سمجھ سکتا ہوں۔
حسین علیہ السلام کی شہادت ہر لحاظ سے عظیم ہے اور وہ تمام شہداء کے سردار ہیں اس لیے کہ انہوں نے نہ صرف یہ کہ یزید کو شکست دی بلکہ انہوں نے انسانیت کے خلاف ہر ظالم، تاناشاہ اور شیطانی پروپیگنڈے کو شکست دی ہے۔ کربلا کا معرکہ صرف اسلام کی احیا اور برائی پر اچھائی کی جیت نہیں ہے بلکہ یہ ابلیس کے منھ پر ایک زور دار طمانچہ بھی ہے۔ یہ اس کے لئے اس بات کی ایک یاد دہانی ہے کہ ہم اپنے رب کی سب سے بہترین تخلیق ہیں اور ہم اس دنیا میں ہر چیز سے بڑھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں۔ ہم خاک ہو سکتے ہیں اور ہم غلط راستے بھی جا سکتے ہیں لیکن ہم انسانیت کو زندہ رکھیں گے اس لیے کہ امام حسین ہمارے دل، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہماری محبت اور اللہ ہی ہمارا رب ہے۔
URL for English article: https://newageislam.com/letter-editor/the-significance-martyrdom-imam-hussain/d/108835
URL for this article: