New Age Islam
Sun Apr 02 2023, 12:25 PM

Urdu Section ( 29 Jan 2014, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

History of Namaz in Islam: Funeral Prayer and the prayer in Absentia (Part 19) (اسلام میں نماز کی تاریخ - نمازِ جنازہ اور غائبانہ نمازِ جنازہ (19

ناستک درانی ، نیو ایج اسلام

30جنوری، 2013

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لا چکے، تو جب کوئی قریب المرگ ہوتا تو لوگ آپ کے پاس حاضر ہوکر خبر دیتے تھے، آپ اس کے پاس آتے اور اس کے لیے استغفار فرماتے، جب اس کی روح قبض ہوجاتی تو آپ اور آپ کے ہمراہی واپس جاتے تھے، اکثر آپ اس کے دفن تک بیٹھے رہتے تھے، اور اکثر آپ کی یہ پابندی طویل ہوجاتی تھی، جب مسلمانوں کو آپ پر اس کی مشقت کا اندیشہ ہوا تو قوم کے بعض افراد نے بعض سے کہا کہ واللہ کیا اچھا ہوتا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بغیر قبض روح کے کسی کی اطلاع نہ کرتے، اس کی روح قبض ہوجاتی تو آپ کو اطلاع کر دیتے تاکہ آپ پر مشقت وپابندی نہ ہو، لوگوں نے یہی کیا، مر جانے کے بعد آپ کو مطلع کرتے، آپ اس کے پاس آتے تھے، دعائے رحمت ومغفرت فرماتے تھے، اکثر آپ اس کے بعد واپس ہوجاتے تھے اور اکثر میت کے دفن ہوجانے تک ٹھہر جاتے تھے۔

 لوگ ایک زمانے تک اس معمول پر رہے، لوگوں نے کہا کہ واللہ کیا اچھا ہوتا کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی جگہ سے نہ اٹھاتے، میت کو آپ کے مکان کے پاس لے جاتے، آپ کو کہلا بھیجتے اور آپ اپنے مکان ہی کے پاس نماز پڑھا دیتے، یہ آپ کے لیے زیادہ سہل اور زیادہ آسان ہوتا، لوگوں نے یہی کیا، اسی وجہ سے اس مقام کا نام موضع الجنائز رکھ دیا گیا کیونکہ جنازے وہاں لائے جاتے تھے، آج تک جنازوں کو وہاں لے جانے اور اسی مقام پر ان پر نماز پڑھنے کے بارے میں لوگوں کا یہی معمول جاری ہے ۔

یہ ذکر بھی ملتا ہے کہ میت کے اہلِ خانہ اپنی میت کو تیار کرتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاتے، آپ مسجد سے باہر اس کا جنازہ پڑھاتے، مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنا آپ کی سنت نہیں تھا، بلکہ آپ مسجد سے باہر ہی جنازہ پڑھا کرتے تھے اور گاہے گاہے مسجد میں بھی جنازہ پڑھ دیتے جیسا کہ آپ نے سہیل بن بیضاء اور اس کے بھائی کا مسجد میں جنازہ پڑھا لیکن یہ آپ کی سنت اور عادت میں شامل نہ تھا ۔

اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ وہ پہلے شخص تھے جن کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ جنازہ پڑھائی تھی، مذکور ہے کہ وہ مدینہ میں وفات پا گئے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی اپنی مسجد کی تعمیر سے فارغ نہیں ہوئے تھے، تو آپ اس کے غسل میں حاضر ہوئے اور انہیں تین کپڑوں میں کفن دیا جن میں برد بھی شامل ہے، پھر آپ نے ان کی نماز پڑھائی اور اس کے جنازے کے سامنے چلے اور اسے بقیع میں دفن کیا اس طرح وہ پہلے شخص تھے جو بقیع میں دفن ہوئے 3، جبکہ کلثوم ابن الہدم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ آمد کے تھوڑے ہی عرصہ بعد وفات پا گئے تھے ۔

یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں پر دفن کے بعد بھی نمازِ جنازہ پڑھی،  جب انہوں نے لوگوں سے کچھ کی وفات اور تدفین کی خبر سنی تو ان کی قبروں پر تشریف لے گئے اور ان پر نماز پڑھی 5، ایک قبر پر آپ نے ایک رات گزرنے کے بعد نماز پڑھی، ایک مرتبہ تین راتیں اور ایک مرتبہ ایک ماہ گزر جانے کے بعد نماز پڑھی اور اس میں آپ نے کوئی وقت مخصوص نہیں کیا ۔

نمازِ جنازہ کے لیے جب آپ کے سامنے میت لائی جاتی تو آپ دریافت فرماتے: کیا اس پر قرض ہے یا نہیں؟ اگر اس پر قرض نہ ہوتا تو جنازہ پڑھ دیتے اور اگر قرض ہوتا تو جنازہ نہ پڑھتے اور صحابہ سے فرماتے کہ وہی اس کا جنازہ پڑھ لیں، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا (نماز) شفاعت تھی، اور آپ کی شفاعت ضرور قبول ہوجاتی، ادھر یہ بندہ مقروض تھا اور جب تک قرض ادا نہ کردیا جائے جنت میں داخلہ نہیں ملتا، چنانچہ جب اللہ تعالی نے آپ کو فراخی اور کشائش مرحمت کی تو مقروض کا جنازہ پڑھ دیتے اور اس کا قرض اپنے پاس سے ادا کر دیتے اور اس کا مال اس کے وارثوں کو دے دیتے ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی میت کی نمازِ جنازہ پڑھاتے تو آگے چلتے ہوئے اس کے ساتھ قبرستان تک جاتے، ان کے بعد خلفائے راشدین کی یہی سنت رہی ہے، جنازے کے ساتھ چلنے والے کے لیے سنت ہے کہ اگر وہ سوار ہے تو جنازے کے پیچھے رہے، اور اگر پیدل ہے تو اس کے قریب رہے، یا پیچھے یا آگے یا اس کی بائیں طرف، آپ جنازے کو تیزی سے لے جانے کا حکم دیتے، مذکور ہے کہ جنازے کو آہستہ آہستہ لے جانا بدعت ہے اور اس میں اہلِ کتاب سے مشابہت ہے، خبروں میں آیا ہے کہ یثرب کے یہودی اپنے جنازے آہستہ روی سے لے جاتے تھے اس لیے اس سے منع فرمایا گیا ۔

غائبانہ نمازِ جنازہ

اہلِ اخبار روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نجاشی کی موت کی اطلاع ملی تو آپ نے ان کی غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھائی، اس نماز کو ”صلاۃ الغائب“ کہا جاتا ہے، تاہم فقہاء میں اس نماز کے حکم پر اختلافِ رائے پایا جاتا ہے، بہت سارے مسلمان غائبانہ حالت میں انتقال کر گئے مگر آپ نے ان پر نماز نہیں پڑھی، ابن تیمیہ کہتے ہیں کہ: اگر غائب کسی ایسے ملک میں مر جائے جہاں اس کی نمازِ جنازہ نہ پڑھائی گئی ہو تو ایسے شخص کی غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھائی جاسکتی ہے جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کی پڑھائی کیونکہ ان کا انتقال کفار کے درمیان ہوا اور ان کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھائی گئی، اور اگر اس کی نماز جنازہ پڑھا دی جائے تو پھر غائبانہ نمازِ جنازہ کی ضرورت نہیں کیونکہ مسلمانوں کی نماز سے غرض ساقط ہوجاتا ہے ۔

جاہلیت میں جاہلی بھی اپنے مردوں پر نماز پڑھا کرتے تھے، ان کی نماز یہ تھی کہ وہ اپنے مردے کی قبر پر کھڑے ہوجاتے اور اس کی اچھائیوں اور اعمال کا ذکر کرتے اور اپنے اور لوگوں کے غم کا اظہار کرتے، اسے وہ ”صلاۃ“ کہتے تھے، اسلام نے اس اسے اور دیگر اعمال کو ”دعوی الجاہلیۃ“ قرار دے کر ان سے منع کیا 10۔

حوالہ جات:

1- طبقات ابن سعد 257/1۔

2- زاد المعاد 139/1۔

3- الطبری 397/2، طبقات ابن سعد 611/3۔

4- طبقات ابن سعد 624/3، الطبری 397/2۔

5- صححا مسلم 55/3۔

6- زاد المعاد 143/1۔

7- زاد المعاد 141/1۔

8- زاد المعاد 144/1۔

9- زاد المعاد 145/1۔

10- ارشاد الساری لشرح صحح  البخاری، قسطلانی 406/2

J. Wensinch, Some Semitic Rites of Mourning and Religion in Verh. AW. New Series, Vol., XVIII, No. I, Chap. 2, and 3, Shorter Ency. of Islam, P. 497

URL for Part 1: http://www.newageislam.com/urdu-section/history-of-namaz-in-islam--part-1-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---نماز-(1/d/14330

URL for Part 2: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam-ناستک-درانی/history-of-namaz-in-islam--part-2-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---نماز-(2/d/34490

URL for Part 3: http://www.newageislam.com/urdu-section/history-of-namaz-in-islam-part-3--(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ-–-نماز-کی-شکل-اور-با-جماعت-نماز-(3/d/34528

URL for Part 4: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam--ناستک-درانی/history-of-namaz-in-islam--part-4--(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---نماز-کے-اوقات-اور-ان-کی-تعداد-(4/d/34567

URL for Part 5: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-namaz-in-islam--part-5-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---اسلام-میں-نماز-(5/d/34616

URL for Part 6: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam-ناستک-درانی/history-of-namaz-in-islam--part-6-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---اسلام-میں-نماز--(6/d/34778

URL for Part 7: http://newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-namaz-in-islam-part-7--performing-tahajjud-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---رات-كا-قيام-(7/d/34836

URL for Part 8: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-namza-in-islam-(part-8)--namaz-of-two-reka-ats-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---دو-رکعت-کی-نماز-(8/d/34896

URL for Part 9: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam--ناستک-درانی/history-of-namza-in-islam-(part-9)--first-ever-offered-namaz--(اسلام-مں--نماز-کی-تاریخ---پہلی-نماز۔-حصہ-(9/d/34960

URL for Part 10: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-namza-in-islam-(part-10)--namaz-of-a-traveller-and-that-of--a-settled-person-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---مقیم-اور-مسافر-کی-نماز-(10/d/35015

URL for Part 11: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-namza-in-islam-(part-11)--azaan-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ-–-اذان-(11/d/35032

URL for Part 12: http://www.newageislam.com/urdu-section/history-of-namaz-in-islam-(part-12)--minaret-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---مینار-(12/d/35071

URL for Part 13: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-namaz-in-islam-(part-13)---purification,-ablution-and-tayammum-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---طہارت-وضوء-اور-تیمم-(13/d/35144

URL for Part 14: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-islam--qiblah-(part-14)-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---قبلہ-(14/d/35182

URL for Part 15: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-namaz-in-islam--the-arch,-reciting-surah-e-fatiha-and-speaking-during-namaz-(15)-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---محراب،-نماز-میں-فاتحہ-پڑھنا-اور-بولنا-(15/d/35248

URL for Part 16: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-namaz-in-islam--namaz-and-prohibition-of-alcohal-(part-16)-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---نماز-اور-شراب-کا-حرام-قرار-دیا-جانا-(16/d/35352

URL for Part 17: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-namaz-in-islam--friday-namaz-(17)-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---نمازِ-جمعہ-(17/d/35376

URL for Part 18: http://www.newageislam.com/urdu-section/nastik-durrani,-new-age-islam/history-of-namaz-in-islam--friday-sermon-and-namaz-e-eidan-(18)-(اسلام-میں-نماز-کی-تاریخ---جمعہ-کا-خطبہ-اور-نمازِ-عیدین-(18/d/35461

URL for this article: https://www.newageislam.com/urdu-section/history-namaz-islam-funeral-prayer-part-19/d/35514


Loading..

Loading..