New Age Islam
Tue Mar 21 2023, 05:40 AM

Urdu Section ( 4 Sept 2017, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Reflections on Qur'anic Message – Part – 7 انسانی شعور میں نیکی اور بدی کی کشمکش


 محمد یونس، نیو ایج اسلام

4 ستمبر 2017

(مشترکہ مصنف (اشفاق اللہ سید)، اسلام کا اصل پیغام، آمنہ پبلکشنز، امریکہ، 2009)

 

اب ہم اپنی تحریر کا آغاز وہیں سے کرتے ہیں جہاں پر موقوف کیا تھا اور آگے بڑھتے ہیں۔

ہم نے یہ ظاہر کیا کہ الہی تخلیقی منصوبہ بندی میں انسانی شعور اچھائی اور برائی کی کشمکش کا مجموعہ ہے اور جب تک وہ برائی سے باز نہیں رہتا تب تک وہ نیکی کا نمونہ نہیں بن سکتا۔

قرآن کی ابتدائی سورۃ الشمس میں قرآن نے انسان کی خودی کے عنوان کی طرف پیش قدمی کرنے کے لئے فطرت کی عظمت اور انسانی نفس کے سر کو جمع کیا ہے۔ قرآن کا اعلان ہے:

سورج کی قَسم اور اس کی روشنی کی قَسم، اور چاند کی قَسم جب وہ سورج کی پیروی کرے (یعنی اس کی روشنی سے چمکے)، اور دن کی قَسم جب وہ سورج کو ظاہر کرے (یعنی اسے روشن دکھائے)، اور رات کی قَسم جب وہ سورج کو (زمین کی ایک سمت سے) ڈھانپ لے، اور آسمان کی قَسم اور اس (قوت) کی قَسم جس نے اسے (اذنِ الٰہی سے ایک وسیع کائنات کی شکل میں) تعمیر کیا، اور زمین کی قَسم اور اس (قوت) کی قَسم جو اسے (امرِ الٰہی سے سورج سے کھینچ دور) لے گئی، اور انسانی جان کی قَسم اور اسے ہمہ پہلو توازن و درستگی دینے والے کی قَسم، پھر اس نے اسے اس کی بدکاری اور پرہیزگاری (کی تمیز) سمجھا دی، بیشک وہ شخص فلاح پا گیا جس نے اس (نفس) کو (رذائل سے) پاک کر لیا (اور اس میں نیکی کی نشو و نما کی)، اور بیشک وہ شخص نامراد ہوگیا جس نے اسے (گناہوں میں) ملوث کر لیا (اور نیکی کو دبا دیا (10-91:1)۔

مذکورہ آیات میں انسان کے اندر نفس "فجور" جو اسے اس کی حقیر خواہشات نفسانی کی طرف مائل کرتا ہے اور "تقویٰ" کے درمیان جو کہ حقیر خواہشات نفسانی سے اس کی حفاظت کرتا ہے –اندرونی کشمکش کے متعلق قرآن کی صداقت پر قسم کا ذکر ہے۔ قرآن میں انہیں نفس امارہ  -جو انسان کو برائی پر آمادہ کرتا ہے (12:53)، اور نفس "لوامہ" جو کہ انسان کو برائی سے بچاتا ہے  (75:2) کے نام سے بھی یاد کیا گیا ہے۔

الہی منصوبہ بندی نے یہ انسانوں پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ اپنے نفس کے اعتبار سے چلے، قرآن کا فرمان ہے:

"اے ایمان والو! تم اپنی جانوں کی فکر کرو، تمہیں کوئی گمراہ نقصان نہیں پہنچا سکتا اگر تم ہدایت یافتہ ہو چکے ہو"(5:105)۔

اسی طرح قرآن کا فرمان ہے کہ قیامت کے دن  ہر شخص کو اس کے اعمال کا حساب دینا ہوگا:

"اور اس دن سے ڈرو جس میں تم اﷲ کی طرف لوٹائے جاؤ گے، پھر ہر شخص کو جو کچھ عمل اس نے کیا ہے اس کی پوری پوری جزا دی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں ہوگا۔"(2:281)

"اور ہم قیامت کے دن عدل و انصاف کے ترازو رکھ دیں گے سو کسی جان پر کوئی ظلم نہ کیا جائے گا، اور اگر (کسی کا عمل) رائی کے دانہ کے برابر بھی ہوگا (تو) ہم اسے (بھی) حاضر کر دیں گے، اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں"(21:47)۔

"پھر آج کے دن کسی جان پر کچھ ظلم نہ کیا جائے گا اور نہ تمہیں کوئی بدلہ دیا جائے گا سوائے اُن کاموں کے جو تم کیا کرتے تھے۔" (36:54)

مذکورہ آیات کی روشنی میں دو باتیں بالکل واضح ہیں:

1۔ ہر شخص کے اندر اس کے نفس کی کشمکش موجود ہے اور وہ اپنے اعمال کے لئے آزادانہ طور پر جوابدہ ہے۔

2۔ مذہب سے قطع نظر ہر انسان خود کو اچھائی کا نمونہ یا برائی کی مثال بنا سکتا ہے اور اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ حقیر نفسانی خواہشات کی طرف مائل ہوتا ہے یا تقویٰ کی طرف مائل ہوتا ہے جو اس کے نفس لوامہ کو زندہ کرتا ہے۔ یہ ہمیں قرآن میں تقوی کے وسیع ترین مفہوم سے آگاہ کرتا ہے جس پر آئندہ قسط میں روشنی ڈالی جائے گی۔

اس مضمون کا اختتام ہم علامہ اقبال کی مندرجہ ذیل شعر کے ساتھ کر سکتے ہیں:

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے

خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

 

محمد یونس نے آئی آئی ٹی سے کیمیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور کارپوریٹ اکزی کیوٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور90کی دہائی سے قرآن کے عمیق مطالعہ اور اس کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کی کتاب اسلام کا اصل پیغام کو 2002میں الاظہر الشریف،قاہرہ کی منظوری حاصل ہو گئی تھی اور یو سی ایل اے کے ڈاکٹر خالد ابو الفضل کی حمایت اور توثیق بھی حاصل ہے اور محمد یونس کی کتاب اسلام کا اصل پیغام آمنہ پبلیکیسن،میری لینڈ ،امریکہ نے،2009میں شائع کیا۔


URL: http://www.newageislam.com/islam-and-spiritualism/muhammad-yunus,-new-age-islam/reflections-on-qur-anic-message-–-part-–-7--polarity-of-goodness-and-evil-in-human-conscience/d/112427

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/reflections-qur-anic-message-–part-7/d/112431

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..