New Age Islam
Sat Mar 22 2025, 01:29 AM

Urdu Section ( 24 Jan 2019, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Need of Modern Curriculum to be Included in the Madrasas مدارس میں جدید نصاب شامل کرنے کی ضرورت


محمد حسین شیرانی ، نیو ایج اسلام

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی،نئی دہلی

دور حاضر میں مسلم سماج کا محاسبہ کیا جائے توابھی ترقی کے راستے میں دوسرے مذاہب یا سماج سے بہت پیچھے ہے۔ مسلم دانشوران، اصلاح پسند اورسماج کے رہنماؤں کو مسلمانوں کی آزادی، خود مختاری اور ترقی کو لے کر فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔مسلم سماج کی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹوں میں سے ایک وجہ مدارس کے نظام تعلیم میں دور حاضر کے تقاضوں کی تکمیل کی کمی ہے جس کی وجہ سے ملازمت پر مبنی کوئی نصاب نہیں ہے ہے۔

بعض مسلمانوں کی شکا یت ہے کہ اکثر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک،بھید بھاو یا دوہرا رویہ اپنایا جاتا ہے۔لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے ، حقیقت یہ ہے کہ مسلمان جدید تعلیم میں پیچھے ہیں، دوسری کمیونٹیوں کے تناسب میں مسلم نوجوانوں کی اہلیت کے مطابق ملازمت کی بازیابی اور دوسرے معاشی مواقع حاصل کرنے کی کمی ہے۔

حالانکہ اب کچھ حد تک بعض مسلمانوں نے انگریزی، اسکل ڈیولپمنٹ اسکول اور انسٹی ٹیوٹس کا قیام کر کے سیکولر تعلیم کے شعبے میں قدم رکھا ہے مگریہ ادارے ابھی تک غیرمؤثر ثابت ہوئے ہیں۔اگرچہ مدارس لوگوں کو مذہبی تعلیم کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے اچھی خدمت کررہے ہیں لیکن صرف مذہبی تعلیم کے ساتھ جوڑنا مکمل کامیابی نہیں۔ روزگار حاصل کرنے کے لئے نصاب کو کچھ اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔کچھ عرصہ پہلے مسلم دانشوران کے ایک طبقہ نے مسلمانوں کی پسماندہ حالت کو بہتر بنانے کی ذمہ داری اٹھائی تھی لیکن منزل تک نہیں پہنچا سکے۔

قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: انسان صرف وہی پائے گا جس کے لئے وہ جدوجہد کرتا ہے (53:39)۔ اس آیت سے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ ہر شخص اپنی اپنی کوششوں کے مطابق ہی حاصل کرتا ہے۔

تعلیم کے نظام میں، خاص طور پر مدارس کے نصاب میں اتنا توسع ہونا چا ہئے جو نوجوانوں کو روزگار دلا سکے، ترقی یافتہ دنیا کو سمجھ سکے اور اپنے لئے مزید مواقع تلاش کر سکے ۔چونکہ مدرسوں کی نصف کامیابی سے امیدیں بڑھ جاتی ہیں کہ جس طرح مذہبی امور میں علمی سرفرازی آئی ہے اسی طرح ذریعہ معاش کیلئے دیگر شعبہ جات میں ان کی اہلیت اور قابلیت قابل ملازمت ہو۔

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/need-modern-curriculum-be-included/d/117545


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism



Loading..

Loading..