مصباح الہدیٰ قادری ، نیو ایج اسلام
20 اپریل 2019
اسلامی مہینوں میں چند راتیں ایسی ہیں جن کی غیر معمولی فضیلت و اہمیت خود ہمارے نبی اکرم ﷺ سے قولاً و فعلاً منقول اور ثابت ہے ۔ پندرہویں شعبان کی رات یعنی شب برأت انہیں راتوں میں سے ایک ہے جس کا اہتمام ہمارے پیارے نبی ﷺ نے فرمایا اور اپنے عمل کے ذریعہ امت مسلمہ کو اس کی قدر کرنے کی ترغیب فرمائی ۔
شب برأت کی وجہ تسمیہ:
بعض تنگ نظر اہل علم کا یہ گمان ہے کہ اس رات کی کوئی حقیقت نہیں اور دین محمدی میں اس کی کوئی اصل نہیں ، جبکہ حقیقت حال اس کے برعکس ہے ۔ حتی کہ غور کرنے پر ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس رات کو اس نام سے خود پیغبر اسلام ﷺ نے ہی یاد فرمایا ہے۔ حدیث پاک ملاحظہ ہو:
امام بیہقی شعب الایمان میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
اتانی جبرئیل علیہ السلام فقال: ھذہ اللیلۃ لیلۃ النصف من شعبان و اللہ فیھا عتقاء من الناربعدد شعور غنم کلب
ترجمہ: جبرئیل میرے پاس آئے اور کہا : ائے اللہ کے رسول !یہ شب بندرہویں شعبان کی ہے اور اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ نبی کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر لوگوں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرماتا ہے۔
مذکورہ حدیث میں لفظ عتقاء من النار کا بامحاورہ اردو ترجمہ ’’شب برا ٔت‘‘ مانا جا سکتا ہے۔
بيهقی شعب الايمانمیں حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں:
خَمْسُ لَيَالٍ لَا يُرَدُّ فِيهِنَّ الدُّعَاءُ: لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ، وَأَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ رَجَبٍ، وَلَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، وَلَيْلَةُ الْعِيْدِ وَلَيْلَةُ النَّحْرِ۔
ترجمہ: ’’پانچمبار راتیں ایسی ہیں جن میںکی گئی دعائیں کبھی رد نہیں کی جاتیں: (۱) جمعہ کیشب، (۲) پہلیرجب کیشب، (۳) پندرہویںشعبان کیشب، (۴) شبعید الفطر اور (۵) شب عید الاضحیٰ۔‘‘
ماہ شعبان المعظم میں کثرت کے ساتھ عبادت کا اہتمام کرنا رسول اکرم ﷺ سے مروی ہے، حدیث ملاحظہ ہو؛
امام طبری حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے راوی:
لم یکن رسول اللہ ﷺ فی شھر اکثر صیاما من فی شعبان الانہ ینسخ فیہ الارواح الاحیاء فی الاموات حتیٰ ان الرجل یتزوج و قد رفع اسمہ فیمن یموت و ان الرجل لیحج و قد رفع اسمہ فیمن یموت۔
ترجمہ؛ رسول اکرم ﷺ شعبان کے علاوہ کسی اور مہینے میں اتنی کثرت کے ساتھ روزے نہیں رکھتے تھےاس لیے کہ اسی مہینے میں زندوں کے لئے موت کا تعین کا کر دیا جاتا ہے ، حتی کہ ایک شخص شادی بیاہ میں مشغول ہوتا ہے جبکہ اس کا نام مرنے والوں میں لکھ دیا گیا ہوتا ہے اور ایک شخص حج کرتا ہے جبکہ اسے مرنے والوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔
شب برأ ت اورہمارئ غفلت
جو لوگ شب برأت کا اہتمام کرتے ہیں ان میں سے بھی اکثر لوگوں کو یہ پایا جاتا ہے کہ وہ شب برأت جیسی مقدس رات کی ناقدری کرتے ہیں اور اسے سڑکوں اور گلیوں میں گھوم پھر کر ضائع کر دیتے ہیں ۔ یہ سراسراللہ رب العزت کے اس احسان عظمیٰ کی ناشکری ہے جو اس نے شب برأت کی شکل میں ہمیں عطا کی ہے۔ لہٰذا، ہمیں یہ چاہئے کہ اس رات میں ہم اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کریں ، اور اللہ سے مغفرت اس کی رحمت اور نار جہنم سے آزاری کا پرانہ طلب کریں جو کہ اس رات مؤمنوں کے لئے اللہ کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔
URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/shab-e-barat-divine-gift/d/118375
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism