مائیک غوث
18 مئی 2015
پریس ریلیز- البغدادی کے گمراہ کن پیغام کو مسلمانوں کا چیلنج
بروز پیر، 18 مئی 2015
پریس ریلیز
مائیک غوث، صدر ‘‘America Together Foundation’’ ڈلاس TX | واشنگٹن ڈی سی
(214) 325-1916
MikeGhouse@aol.com
http://americatogetherfoundation.blogspot.com
www.AmericaTogetherFoundation.com
البغدادی کے گمراہ کن پیغام کو مسلمانوں کا چیلنج
ڈلاس، ٹیکساس- 18 مئی 2015۔ داعش کے خود ساختہ خلیفہ البغدادی نے چودہ صدیوں سے چلے آرہے لاکھوں مسلمانوں کے اقدار کی غلط ترجمانی کرتے ہوئے ، 14 مئی کو ایک آڈیو پیغام جاری کیا۔ جس میں اس نے کہا کہ " اسلام کبھی بھی امن و آشتی کا مذہب نہیں تھا بلکہ اسلام ہمیشہ جنگ و جدال اور قتل و قتال کا مذہب رہا ہے۔" اس نے مزید کہا کہ "یہ کافروں کے خلاف مسلمانوں کی جنگ ہے۔"
امریکہ ٹوگیدر فاؤنڈیشن (America Together Foundation) کے صدر مائیک غوث نے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "البغدادی کی اس حرکت سے پوری مسلم دنیا غم و غصہ میں ڈوبی ہوئی ہے، کسی نے بھی یہ نہیں سوچھا ہو گا کہ البغدادی یکساں طور پر مسلمانوں اور غیر مسلموں کے خلاف جرائم کا جواز پیش کرنے کی خاطر پورے مذہب کی توہین و تذلیل کرنے میں اتنا نیچے گر جائے گا۔ میری تشویش کا موضوع صرف اس کا گمراہ کن بیان نہیں ہے اس لیے کہ بہت سے ایسے لوگ آئے اور چلے گئے بلکہ میری تشویش کا موضوع جنگ کے وہ سوداگر ہیں جنہوں نے اس کے اس بیان پر خوشی کا اظہار کیا۔ گو کہ البغدادی نے اسلام کے بارے میں ان کے عقائد باطلہ کی تائید و توثیق کی ہو، اور اب وہ اسلام کو بدنام کرنے کا اپنا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں"۔
ہم ابھی دو طویل ترین جنگوں سے ابھر رہے ہیں؛ جنہوں نے نہ صرف یہ کہ عراق اور افغانستان کو تباہ کر دیا ہے بلکہ ان کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا اور یہاں امریکہ میں ہزاروں زندگیاں متاثر بھی ہوئی ہیں۔ اب جنگ کے وہ سوداگر دوبارہ مشرق وسطی میں اپنے قدم جمانا چاہتے ہیں جو کہ نا قابل قبول ہے۔
البغدادی اپنے آپ کے لئے ایک خود پسند انسان ہے۔ سچائی یہ ہے کہ قرآن رحمت کے ساتھ انصاف کی وکالت کرتا ہے۔ یہ انسانیت کو ایک ایسے متحد اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کی ہدایت دیتا ہے جہاں کوئی بھی انسان کسی دوسرے انسان کی جانب سے کسی خدشات یا خوف کے بغیر زندگی گزارے۔ اس کے متعلق چند آیتوں کا حوالہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے
پوری مسلم دنیا اور ایران اور سعودی عرب جیسے حریف ملکوں نے بھی البغدادی کی مذمت کی ہے، تمام 57 مسلم ممالک کی نمائندگی کرنے والے (او آئی سی‘‘Organisation of Islamic Cooperation’’) اور برطانوی اور امریکی مسلمانوں نے بھی البغدادی کی مذمت کی ہے۔ حوالہ جات درج ذیل ہیں۔
میرے خیال سے ہمیں البغدادی اور اس کے فوجیوں کو حراست میں لیکر ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ ہمیں البغدادی سے اس کے اس بیان پر کہ "یہ کافروں کے خلاف مسلمانوں کی جنگ ہے" قرآن کی روشنی میں شہادت کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دنیا کو اس بات کا احساس ہوگا کہ یہ نہ تو اسلام اور نہ ہی قرآن کی تعلیم ہے، بلکہ یہ خود ان برے لوگوں کی تعلیمات ہیں۔ اس دنیا کو آئی ایس آئی ایل کے نظریہ کو اس کی اپنی موت مار ڈالنے کا کوئی بھی موقع گنوانا نہیں چاہئے۔ ہمیں ہمارے درمیان جنگ کے سوداگروں کو امن عالم کو تباہ کرنے کے بہانے تلاش کرنے سے روکنا ہوگا۔
مائک غوث
(214) 325-1916
MikeGhouse@aol.com
حوالہ جات:
http://americatogetherfoundation.blogspot.com/2015/05/press-release-muslims-challenge-al.html
http://4.bp.blogspot.com/-rzaoOS_elTg/VVoZLxb2P_I/AAAAAAAAfdA/P0VOcHdxJiY/s400/Baghdadi-you-are-dead-wrong.jpg
###
مسلمانوں کی جانب سے مذمت
ہو سکتا ہے کہ بغدادی کے پاس 31,500 کی فوجی قوت ہو، اور اب تک وہ اس جماعت کا ایک واحد ترجمان ہے، اور اس میں کوئی شک وہ اپنی خود ساختہ حکومت کا محرک خود ہی ہے۔ Threat Matrix کی رپورٹ کے مطابق، "سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش جنگجوؤں کی 20,000 سے 31,500 کی تعداد گزشتہ تخمینے سے کہیں زیادہ۔"
سعودی عرب: سعودی عرب کی اعلی ترین مذہبی شخصیت: 19اگست کو الجزیرہ کے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم، عبدالعزیز الشیخ جو کہ ملک کی سب سے بڑی مذہبی شخصیت ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ‘‘دہشت گردی اسلام مخالف ہے اور مذہبی تشدد پر عمل پیرا داعش جیسا گروپ "اسلام کا اولین دشمن" ہے’’۔
ایران: ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک فرار ہونے والی عراقی فوجی کے خلاف داعش (ISIS) کی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ : "داعش [ISIS] کے دہشت گرد عناصر اور عراق میں ان کی پر تشدد کارروائیوں کی توسیع علاقے کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے"۔ "حکومتوں اور بین الاقوامی برادری کا اس پر توجہ دینا اور اس کے خلاف قدم اٹھانا ضروری ہے۔"
امریکہ: 15 اگست، 2014 کو ورلڈ مسلم کانگریس نے ہفنگٹن پوسٹ میں عیسائیوں، یزیدیوں، شیعوں اور دیگر اقلیتوں کے تحفظ کے لیے نماز جمعہ کو وقف کرنے کے لیے مسلمانوں سے درخواست کیا تھا۔ ڈلاس کے ورلڈ مسلم کانگریس نے 4 ستمبر 2014کو ہفنگٹن پوسٹ کے ایک ادارتی صفحہ میں داعش کو مزید تباہ و برباد کرنے کے لیے اوبامہ پر زور دیا ہے۔ ہر امریکی اسلامی اور مسلم تنظیم نے اس کی مذمت کی ہے۔ جس کی ایک فہرست آئی این جی نے مرتب کی ہے۔
برطانیہ: ہفنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے 100 سنی اور شیعہ اماموں نے مل کر داعش کی مذمت میں ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ " ہم برطانیہ میں اتحاد کی اہمیت پر زور دینے کے لیے یکجا ہونا اور یہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ داعش ایک غیر قانونی اور بدکار گروہ ہے جو کسی بھی طرح اسلام کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔"
او آئی سی (Organisation of Islamic Cooperation): تمام مسلم اکثریتی ممالک کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ‘آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن’ نے یہ بیان جاری کیا ہے کہ: "داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس نے ایسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔"
قرآنی آیات
قرآن حکمت کی ایک قدیم اور جامع کتاب ہے جس کا مقصد ایک ایسے متحد اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کرنا ہے جہاں کسی بھی انسان کو کسی انسان سے کوئی خدشہ یا خوف نہ ہو۔
قرآن (13-55:1): خدا ہم آہنگی اور توازن کے ساتھ ایک باہم مربوط اور متحد دنیا کو پیدا کیا، اور خدا ہم سے اسے محفوظ کرنے اور اس توازن کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
قرآن؛ (5:32) ‘‘اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ لکھ دیا کہ جو شخص کسی کو بغیر اس کے کہ وه کسی کا قاتل ہو یا زمین میں فساد مچانے واﻻ ہو، قتل کر ڈالے تو گویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کردیا، اور جو شخص کسی ایک کی جان بچا لے، اس نے گویا تمام لوگوں کو زنده کردیا اور ان کے پاس ہمارے بہت سے رسول ﻇاہر دلیلیں لے کر آئے لیکن پھر اس کے بعد بھی ان میں کے اکثر لوگ زمین میں ﻇلم و زیادتی اور زبردستی کرنے والے ہی رہے۔’’
قرآن: (1:1 اور 114:1) قرآن میں بالکل پہلی سورت سے لیکر آخری سورت تک پوری انسانیت سے خطاب کیا گیا ہے۔ قرآن پوری انسانیت کے لیے ہدایت کی ایک کتاب ہے۔
قرآن (49:13) ‘‘اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک (ہی) مرد وعورت سے پیدا کیا ہے اور اس لئے کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو کنبے اور قبیلے بنا دیئے ہیں، اللہ کے نزدیک تم سب میں باعزت وه ہے جو سب سے زیاده ڈرنے واﻻ ہے۔ یقین مانو کہ اللہ دانا اور باخبر ہے۔’’
لنک:
http://www.beliefnet.com/columnists/commonwordcommonlord/2014/08/think-muslims-havent-condemned-isis-think-again.html#ixzz3aMiTQx89 http://www.al-monitor.com/pulse/originals/2014/06/iran-officials-call-action-isis-mosul.html# http://www.longwarjournal.org/archives/2014/09/on_the_cia_estimate_of_number.php# https://www.ing.org/community-statements/1336-global-condemnations-isis-isil http://www.huffingtonpost.com/mike-ghouse/president-obama-go-ahead-_b_5765264.html#es_share_ended http://www.huffingtonpost.com/mike-ghouse/muslims-to-dedicate-frida_b_5679118.html
ماخذ:
http://americatogetherfoundation.blogspot.in/2015/05/press-release-muslims-challenge-al.html
URL for English article: https://newageislam.com/the-war-within-islam/muslims-challenge-al-baghdadi’s-outrageous/d/103020
URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/muslims-challenge-al-baghdadi’s-outrageous/d/103055