New Age Islam
Thu Mar 12 2026, 08:05 AM

Urdu Section ( 15 Nov 2025, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Islam and the Punishment for Blasphemy اسلام اور توہین مذہب کی سزا

مولانا وحید الدین خان( 1925- 2021)  

15 نومبر 2025

بھارت کے معروف عالم دین تھے۔

مولانا وحیدالدین خان نے اسلام کے مختلف پہلووں پر 200 سے زائد کتب لکھی ہیں۔

انہوں نے قرآن کی تفسیر لکھی جس میں انہوں نے قرآن کے اساسی مضمون اور اس کے بنیادی مقصد کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔

مولانا کے نزدیک اسلام کا اصل مقصد دعوت ہے اور مسلمان یہ مقصد فراموش کرچکے ہیں۔

مولانا کا موقف ہے کہ اسلام نے کسی سیاسی اور معاشی نظام کی بنیاد نہیں رکھی تھی

یہ تصور اسلام کا کوئی مخصوص سیاسی اور ریاستی نظم ہے

ان لوگوں کی اختراع ہے

جو اسلام کو دنیاوی مقاصد بالخصوص اقتدار کے حصول کے لئے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کے نزدیک ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کو ایک بار پھر ان کو اسلام کا بنیادی مقصد دعوت یاد کرایا جائے۔

دعوت کے اسی مقصد کو پیشِ نطر رکھتے ہوئے اُنہوں نے قرآن کی تفسیر لکھی ہے جس کا نام تذکیر القرآن ہے۔

اپنی تفسیر میں اُنہوں نے ان کے مطابق قرآن کے اصل پیغام دعوت کونمایا ںکیا ہے

مولانا ابتدائی طور پر جماعت اسلامی ہند سے وابستہ رہے۔

بعدازاں مولانا مودودی کی مذہی فکر سے اختلاف کی بنا پر انہوں نے جماعت سے اپنی 15 سالہ رفاقت ختم کرکے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

جماعت سے علیحدگی کا سبب ان کا بانی جماعت اسلامی مولانا مودودی سے اسلام کی تعبیر و تفسیر کے حوالے سے اختلاف تھا۔

مولانا وحید الدین خان کا موقف تھا کہ

مولانا مودودی اپنے سیاسی ایجنڈے کو دینی جواز فراہم کرنے کےلیےدین کی من پسند تعبیر وتفسیر کرتے ہیں اور دین اسلام کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے تروڑ مروڑ کر پیش کرتےہیں۔

مولانا مودودی سے اسلام کی تعبیر کے حوالے سے اختلاف کو اُنہوں نے اپنی کتاب تعبیر کی غلطی میں بالفصیل بیان کیا ہے۔

مولانا نے 1970 میں دہلی میںاسلامی مرکز قائم کیا اور

1976 میں ماہنامہ رسالہ الرسالہ جاری کیا جو ان کی تحریروں پر مشتمل ہوتا تھا۔

الرسالہ تین زبانوں اردو، انگریزی اور ہندی میں شایع ہوتا تھا۔

چند سال قبل ان کا یہ الرسالہ ایک ماہ کی تاخیر سے لاہور سے بھی شایع ہؤا کرتا تھا لیکن اس رسالے کو شایع کرنے والے شخص پر ایسی افتاد پڑی کہ

اسے ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک پناہ لینا پڑی اور اشاعت کا یہ سلسلہ منقطع ہوگیا تھا۔

مولانا وحید الدین خان نے توہین مذہب کی اسلام میں کیا سزا ہے یا کوئی سزا سرے سے ہے ہی نہیں کے حوالے سے بھی ایک کتاب لکھی تھی جس کا عنوان تھا

شتم رسول کا مسئلہ:

قرآن و حدیث اور فقہ و تاریخ کی روشنی میں۔ 

مولانا نے اپنی اس کتاب میں جن  خیالات کا اظہار کیا تھا وہ ہمارے علما کے تصور دین سے مطابقت نہیں رکھتے تھے

اس لئے اس کتاب پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی تھی جو آج تک برقرار ہے۔

مولانا وحیدالدین کے مطابق

توہینِ مذہب کی سزا اسلام میں قطعاً سزائے موت نہیں ہے اور جو ایسا کہتے ہیں وہ دراصل اسلام کی تعلیمات کو مسخ کرتے ہیں

مولانا وحید الدین کے نظریات دراصل ایک ایسی مسلمان کمیونٹی کے لئے ہیں جو اقلیت میں ہے اور جسے غیرمسلموں پر مشتمل اکثریت کے جھرمٹ میں اپنی زندگی گذارنا ہے۔مولانا صلح کل کے داعی تھے اور مذاہب کے مابین ہم آہنگی اور امن کے مبلغ تھے کیونکہ ان کے نزدیک کسی قسم کی ہنگامہ آرائی اور تناؤ بھارت کے مسلمانوں کے وسیع تر مفاد میں نہیں ہے۔

جاوید غامدی مولانا وحیدالدین خان کے نظریا ت سے متاثر اور انھیں اپنی الفاظ میں بیان کرتے ہیں.

-----------------

URL: https://newageislam.com/urdu-section/islam-punishment-blasphemy/d/137640

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..