New Age Islam
Sat Mar 22 2025, 02:06 AM

Urdu Section ( 7 Feb 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Time to Reflect On Spirituality یہ روحانیت پر توجہ دینے کا وقت ہے

مولانا وحید الدین خان

13 جنوری، 2018

روحانیت کیا ہے؟ روحانیت پسند ہونے کا مطلب خدا کے شعور کے ساتھ زندگی بسر کرنا ہے۔

روحانیت کی طرف مائل افراد اپنی سوچ میں خود کو بلند کرتے ہیں، اور اعلی الہی شعور کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کر دیتے ہیں- غیض و غضب کی حالت کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا، ناپسندیدہ تجربات سے ان کے دماغی توازن میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوتا، اور کسی کا تکلیف دہ رویہ ان کے اندر غصے کا احساس نہیں پیدا کرتا۔ اپنے اصولوں پر سختی کے ساتھ کاربند روحانیت پسند افراد کی ذہنی سطح اتنی بلند ہو جاتی ہے کہ دوسروں کی طرف سے پھیکے گئے پتھر ان تک نہیں پہنچ سکتے۔ روحانیت میں انہیں وہ جلال حاصل ہوتا ہے کہ باقی سب کچھ انہیں معمولی معلوم ہوتا ہے۔

حقیقی روحانیت مراقبہ اور غور و فکر سے حاصل ہوتا ہے۔ ایک مونک نے ایک مشہور کتاب The Monk Who Sold His Ferrari، میں مکمل طور پر اپنی مادی زندگی کو ترک کرنے کے بعد حاصل ہونے والی روحانیت کی کلید کا ذکر کیا ہے۔

ہمیں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت ودیعت کی گئی ہے جو کہ ہماری سب سے بڑی قابلیت ہے۔ اس قابلیت کا ملکہ اور ہماری آزادانہ سوچ ہی ہمیں تمام مخلوقات سے الگ کرتا ہے۔ حقیقی روحانیت وہ ہے جو ہمارے دماغ کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے۔ اسے تصوراتی روحانیت کہا جاتا ہے۔

حقیقی روحانیت اس طرح کے سوالات پر سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرنے پر حاصل ہوتی ہے کہ، "میں کون ہوں؟"، "میری زندگی کا مقصد کیا ہے؟" اور "جب میں مر جاؤں تو کیا ہوگا؟" ایسے بہت سارے سوالات ہیں لیکن ایسے تمام سوالات کے جوابات خدا کی تخلیق کی منصوبہ بندی کی ایک منطقی تفہیم میں مضمر ہیں۔ ایسے سوالات کے منطقی جوابات کی تلاش کر کے ہم دانشورانہ سطح پر روحانیت حاصل کرسکتے ہیں۔

جب لوگ حقیقت کو دریافت کرتے ہیں اور خالق کی منصوبہ بندی سے آگہی حاصل کر لیتے ہیں تو ان کی زندگی ایک نئے مرحلہ میں داخل ہو جاتی ہے جو کہ اپنی شخصیت کی تعمیر روحانی اصولوں پر کرنا ہے۔ یہ وہی شخصیات ہیں جو آخرت میں جنت میں آباد ہونے کے مستحق ہیں۔

ماخذ:

sundayguardianlive.com/opinion/12381-time-reflect-spirituality

URL for English article: https://newageislam.com/islam-spiritualism/time-reflect-spirituality/d/113935

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/time-reflect-spirituality-/d/114188


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..