مولانا وحید الدین خان
1 جنوری 2018
خدا نے اپنی مرضی کے مطابق ایک بہترین دنیا کی تخلیق کی ہے جس کا نام جنت ہے۔ ایک ایسی دنیا جس میں ہماری خواہشات کے مطابق ہر شئی دستیاب ہے ، جو ہر قسم کے حدود اور نقص و عیب ، خوف اور درد سے پاک ہے۔ ایک ایسی دائمی دنیا جہاں نہ کوئی موت ہے نہ عمر درازی ہے، جہاں ہم مکمل طور پر آسودہ خاطر ہو سکتے ہیں۔ ایک کامل جنت میں کوئی ناقص مخلوق نہیں رہ سکتی۔ لہذا، خدا نے کمال حاصل کرنے والی مخلوق کی شکل میں ہمیں پیدا کیا ہے۔ اس کی مشیت یہ ہے کہ ہم اس موجودہ اور ناقص دنیا میں ایک امتحان و آزمائش کا دور بسر کریں اور اس کے بعد اپنے اعمال کے مطابق ہم ایک کامل اور ابدی دنیا میں رہنے کا حق حاصل کر سکیں گے۔
اس امتحان کے ایک حصے کے طور پر جنت ہم سے پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ لہذا، اس دنیا میں آزمائش کے لئے تمام ضروری اجزاء موجود ہیں۔ اس غیر کامل دنیا میں کمال کی تلاش رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ ہمیں اپنے اعمال کا انتخاب کرنے کی مکمل آزادی دی گئی ہے۔ لہٰذا، ہمارے پاس اختیار ہے کہ ہم برے کام کرنے کے لئے اپنی آزادی کا غلط استعمال کریں ، یا ہم اپنی آزادی کا صحیح استعمال کریں اور جنت کے قابل بننے کے لئے خدا کی اطاعت شعاری بجا لائیں۔
خدا نے اس محدود دنیا کو اس لئے پیدا کیا ہے تا کہ وہ ہمیں آزمائش میں ڈالے، تاکہ وہ ان لوگوں کا انتخاب کر سکے جو خود کو اس بہترین دنیا میں رہنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس دنیا کی زندگی ایک سفر ہے ، کوئی منزل نہیں۔ یہ بونے کا وقت ہے، کاٹنے کا نہیں۔ موجودہ دنیا محدود ہے۔ ہمارے لامحدود خواہشات کو مطمئن کرنے لئے اس کے اندر وہ وسائل موجود نہیں ہیں۔ مادی سطح پر اس کے اندر اسباب زندگی فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، لیکن روحانی سطح پر ہمیں مطمئن کرنے کے لئے اس کے اندر کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے۔
زمین پر اس محدود زندگی کے اندر ہمیں اس کائنات کے خالق اور رازق کی تلاش کرنی چاہئے۔ اس زمین پر جنت کی ایک جھلک دیکھ کر ہمیں اپنے دل و جان سے اس کی تلاش میں لگے رہنا چاہئے۔ ذہنی ، روحانی اور اخلاقی طور پر ہمیں خود کو جنت کا مستحق بنانا چاہئے۔ ہمیں اپنی زندگی کو اگلی زندگی کی تیاری میں وقف کر دینا چاہئے۔ ہم سب اس دنیا میں ایک خام معدن کی طرح پیدا کئے گئے ہیں اور اسے استعمال کے قابل بنانے کے لئے اس کی تلخیص و تنزیہہ ضروری ہے۔
ہمیں دانشورانہ اور روحانی ترقی کے ذریعے اپنے شعور کو وسیع کرنا ہوگا۔ انسان کا وجود اسی وسیع شعور سے عبارت ہے۔ جو لوگ انسانی سطح حاصل کرنے میں ناکام ہوتے ہیں وہ اس دنیا کی آزمائش میں اور جنت حاصل کرنے کی کوشش میں بھی ناکام ہو جاتے ہیں۔ اور جو لوگ اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں وہ اس دنیا میں امن اور خوشحالی اور آنی والی دنیا میں بھی نعمتوں اور مسرتوں والےباغات سے سرفراز ہوں گے جسے ہم جنت کہتے ہیں۔
ماخذ: https://www.speakingtree.in/blog/the-creation-plan-of-god-687432
URL for English article: https://newageislam.com/spiritual-meditations/god-created-this-limited-world/d/113809
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism