New Age Islam
Fri Nov 08 2024, 04:05 AM

Urdu Section ( 14 Feb 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

How Faith Helps ایمان کا تعاون کیسے حاصل ہوتا ہے

مولانا وحید الدین خان

4 فروری، 2018

ایسے بے شمار طریقے ہیں جن کے ذریعہ خدا فطرت کی مساوات ہم آہنگی کو برقرار رکھتا ہے۔ ان طریقوں میں سے ایک فطرت کی بوقلمونی ہے؛ اور ایک قوت کو اس کی انتہائی تناسب تک پہنچ جانے کے بعد  اسے زائل کر دینا ہے۔ برسات کے موسم میں برسنے والی بارش کی مقدار کی بابت سوچیں۔ اگر یہ زراعت اور آبادی والے علاقوں میں اسی طرح جاری رہیں تو بہت زیادہ نقصان ہو جائے گا۔ لہذا ایسی صورت میں فطرت کا کام زمین اور انسانی آبادی کو ایک مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی کرنا ہے جبکہ باقی پانی دریاؤں میں بہہ جاتا ہے۔

انسان نے ڈیموں کی تعمیر میں اس اصول کا استعمال کیا ہے۔ ایک ڈیم کا مقصد دریا میں پانی کی آزادانہ بہاؤ کو کنٹرول کرنا ہے۔ جب بھی پانی کے اندر اضافے کا امکان ہوتا ہے ، تو فضول حصے کو دوسری طرف منتقل کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح دریا کے ارد گرد کے علاقے کو غرقاب ہونے سے محفوظ کیا جاتا ہے۔ اور اس کے بعد یہ پانی کسی بڑے پل یا بحر ذخار میں بہتا ہے۔

پھیرنے کے اس اصول کا انطباق انسانی معاشرے پر بھی کیا جانا چاہئے۔ اگر کوئی کسی دوسروں کے ساتھ رہتا ہے تو وقتاً فوقتاً ان کے خلاف وہ شکایت کا سبب بنتا ہے۔ اگر اسے بڑھنے دیا جائے تو یہ شکایت سماجی کشیدگی کی شکل اختیار کر لے گی۔ اس صورت میں معاشرے کا امن و ہم آہنگی کے ساتھ چلنا ناممکن ہو جائے گا۔

اگر اس فرط جذب کا ایک مخرج تلاش کر لیا جائے تو اس سماجی اختلاف و انتشار سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جسے خدا اور آخرت پر ایمان انجام دیتا ہے۔

خدا پر ایمان انسان کو مصیبت کے اوقات میں مدد طلب کرنے کے لئے خدا کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ خدا کا ایک بندہ منفی احساسات کا نشانہ دوسروں کو نہیں بناتا ہے۔ اس کے بجائے وہ انہیں خدا کی طرف موڑ دیتا ہے۔ ان کے جذبات کی یہ بہتات جو کہ انسانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہیں، ایک پل میں جا گرتی ہیں۔

ماخذ:

sundayguardianlive.com/opinion/12634-how-faith-helps

URL for English article: https://newageislam.com/spiritual-meditations/how-faith-helps/d/114170

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/how-faith-helps-/d/114267


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..