مولانا وحیدالدین خان
24اگست، 2013
(انگری سے ترجمہ ، نیو ایج اسلام)
خدا کے سچے بندوں کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے قرآن فرماتا ہے (25:73) [۔۔۔]اور وہ کہ جب ان کو پروردگار کی باتیں سمجھائی جاتی ہیں تو اُن پر اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گرتے (بلکہ غور سے سنتے ہیں) [۔۔۔] ۔ دوسرے الفاظ میں یہ وہ لوگ ہیں کہ جب انہیں ان کے خدا کے کلام کے ساتھ نصیحت کی جاتی ہے تو وہ ایسا رد عمل ظاہر نہیں کرتے گو کہ انہوں نے دیکھا یا سنا ہی نہیں ۔
خدا کے کلام کی مدد سے کسی کو نصیحت کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اسکا مطلب ایسےشخص کو نشاندہی کرنا ہے جو اپنی خواہشات کو اس کی زندگی پر اس کی غلطیوں پر حکمرانی کی اجا زت دیتا ہے اور اسے یہ کہنا کہ اسے ایسے راستے پر چلنا چاہئے جو خدا کو خوش کرے ، نہ کہ ایسے راستے پر جس پر اس کی خواہش لے جائے ۔ اکثر لوگ اس طرح کی رہنمائی کو ذاتی تنقید سے تعبیر کرتے ہیں ۔ جب انہیں اس طرح نصیحت کی جاتی ہے تو وہ یک بیک منفی رد عمل کا اظہار کرتے ہیں ۔ وہ اس طرح کا مشورہ شرافت کے ساتھ قبول نہیں کرتے ۔ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے وہ ان میں غلطی تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو انہیں نصیحت کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
اس طرح کے لوگ مندرجہ بالا میں مذکور قرآنی آیت میں ذکر کئے کئے لوگوں کی طرح برتاؤ نہیں کرتے۔ خدا کے سچے بندے جیسا کہ قرآنی آیت اس کی طرف اشارہ کرتی ہے ایسا رد عمل نہیں کرتے گو کہ وہ اندھے اور بہرے ہوں ۔ وہ ان کے سامنے جو ان کی رہنمائی کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کی طرح رد عمل کا اظہار نہیں کرتے گو کہ وہ اندھے اور بہرے کی طرح بول رہے ہوں۔ مؤخر الذکر ان کے سامنے جو ان کی رہنمائی کرنے کی کوشش کرتا ہے ایسا رد عمل کا اظہار کرتے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے انہوں نے بالکل نہ ہی سنا اور نہ ہی سمجھا ۔ اس شخص کی تمام باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جو اسے صحیح راستے پر لانے کی کوشش کر رہا ہے ، وہ غیر متعلقہ معاملات کی بات کرتے ہیں۔ ان کے خلاف ثبوت نظر انداز کرتے ہوئے، وہ الزامات کی بوچھار شروع کردیتے ہیں۔ وہ آسانی کے ساتھ اس راستے سے کتراتے ہیں جو ان کی رہنمائی کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ غیر متعلقہ معاملات میں اضافے کے ذریعہ ہے ۔
خدا کے ساتھ ایک سچا رشتہ انسان کے اندر ایک سنجیدگی کو جنم دیتا ہے ۔ دوسری طرف، جو شخص خدا سے دور ہے وہ غیر سنجیدہ ہو جاتا ہے۔ اگر چہ اس کے پاس آنکھیں ہو لیکن وہ ایسا ہو تا ہے گو کہ وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سکتا۔ اس کے پاس کان ہیں لیکن پھر بھی وہ بہرا ہے ۔
URL for English article:
https://newageislam.com/spiritual-meditations/mean-admonish-someone-with-help/d/13182
URL for this article:
https://newageislam.com/urdu-section/mean-admonish-someone-with-help/d/13242