مولانا وحید الدین خان
6 جنوری، 2018
خدا کی تمثیل انسانوں میں پائی جاتی ہے کیونکہ انسان کا وجود خدا کے وجود پر دلیل ہے۔ خدا کی نوعیت کیا ہے؟ وہ ایک زندہ، بے نیاز، علیم و خبیر اور سمیع و بصیر وجود ہے۔ اس کی قدرت مطلقہ پوری کائنات پر محیط ہے، اور اس کی مرضی کی کوئی بھی شئی نہ تو اتنی بڑی اور نہ ہی اتنی چھوٹی ہے کہ اس کی قدرت سے باہر چلی جائے۔ اور مخلوق کی تمام چیزوں سے بالا تر خدا کی انا بھی ہے یعنی وہ متکبر ہے۔
انسان ہو سکتا ہے کہ خدا کی طرح علیم و خبیر اور حاضر و ناظر نہ ہو، لیکن وہ سوچتا ، سنتا اور دیکھتا بھی ضرور ہے، اس بھی ایک مرضی ہے، اپنی مرضی کے مطابق عمل کرتا ہے اور خودی کا معنیٰ بالکل درست سمجھتا ہے جو کہ "انا" ہے۔ خدا پر ایمان لانا "خودی" کی ایک اعلی ترین شکل پر ایمان لانا ہے۔ ایک شخص کا اپنی ذات ، اپنی صفات اور اپنی خصوصیات کا تجربہ اس کے لئے ایک ابدی وجود کی معرفت حاصل کرنا ممکن بنا دیتا ہے جو ان تمام صفات اور خصوصیات کا مالک ہے لیکن اس کے اندر یہ باتیں عظیم الشان صورتوں میں موجود ہیں۔ یہ وہی وجود ہے جسے ہم خدا کہتے ہیں۔
اگر کسی کو اپنے وجود کا یقین ہے تو اسے کیوں خدا کے وجود پر یقین نہیں ہونا چاہئے؟ ہم خود ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ داخلی سطح پر مشینوں کی نقل و حرکت کو براہ راست ہدایت دیتے ہیں، لہذا ہمیں یہ قبول کرنے میں کیوں پریشانی ہونی چاہئے کہ خدا ہے جو اپنے پوشیدہ نظام کے ذریعہ اس کائنات کو کنٹرول کرتا ہے؟
ہم انصاف کے اپنے تصور کے مطابق لوگوں کو سزا اور جزا دیتے ہیں دیں، لہذا ایک ایسا قادر مطلق خدا کیوں نہیں ہونا چاہئے جو انصاف کے منفرد تصور کے مطابق ثواب اور عذاب کا انتظام کرتا ہے؟
درحقیقت، خدا پر ایمان لانا کسی کے خود اپنے وجود کا یقین کرنے سے مختلف نہیں ہے۔ خدا پر ایمان لانا بے شک تخیل کی ایک غیر معمولی مہارت ہے، لیکن یہ انسان کے وجود کا اقرار کرنے سے زیادہ غیر معمولی نہیں ہے۔ ایک بار جب کسی نے ایک غیر معمولی رجحان کو قبول کر لیا تو ایک اور کو قبول کرنے سےکچھ بھی مانع نہیں ہے۔
ماخذ:
sundayguardianlive.com/opinion/12277-existence-god
URL for English article: https://newageislam.com/islam-spiritualism/the-existence-god/d/113985
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism