New Age Islam
Wed Mar 22 2023, 10:07 AM

Urdu Section ( 7 Jun 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

One Who Is Engrossed In God Can Discover Him جو خدا کی تلاش میں سرگرداں ہے وہ اس کی معرفت حاصل کرسکتا ہے

مولانا وحید الدین خان

2 جون، 2018

کسی نے ایک بار مشہور ہندوستانی سائنسدان سی وی رمن سے کہا کہ سائنسدانوں نے جو دریافت کی ہیں وہ در اصل سائنسدانوں کی حصولیابی نہیں ہیں۔ بلکہ وہ اتفاقات کا نتیجہ ہیں۔ ڈاکٹر رمن نے جواب دیا "ہاں یہ سچ ہے ، لیکن اس طرح کا اتفاق صرف سائنسدانوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔"

دریافت کا بنیادی طور پر تعلق دماغ کی یکسوئی اور توجہ سے ہے۔ جو کسی ایک خاص مضمون میں جتنی زیادہ توجہ اور یکسوئی کے ساتھ لگتا ہے وہ اس کا اتنا ہی ماہر ہوتا چلا جاتا ہے۔ جب کوئی کسی کام میں دن رات مشغول رہتا ہے تو اس میں اسے بڑی مہارت حاصل ہو جاتی ہے۔

سائنسی دریافت اور انکشافات عام طور پر اس واقفیت کا نتیجہ ہوتے ہیں جو کوئی شخص کسی ایک خاص موضوع پر مکمل طور پر توجہ مرکوزکر کے حاصل کرتا ہے۔ ایک ہی موضوع کو مکمل طور پر سمجھنے کے لئے ایک معمول اشارہ ہی کافی ہے۔ دریافت اور انکشاف بالعموم کسی جزوی حقیقت سے ایک کامل حقیقت کی تلاش کی طرف ایک پیش رفت ہوتا ہے۔ اور یہ ترقی صرف وہی کر سکتا ہے جو پہلے سے ہی اپنے موضوع میں مشغول ہو اور اس کی تمام جہتوں سے واقفیت حاصل کر لے۔

اور جو حال سائنسی دریافت کا ہے وہی حال روحانی انکشافات کا بھی ہے۔ خدا بھی ایک انسان کے لئے ایک دریافت ہے۔ لیکن صرف وہی اس کی معرفت حاصل کر سکتا ہے جو خدا تلاش میں سرگرداں ہو۔

خدا کی معرفت خدا پر توجہ مرکوز کرنے، روحانی نگاہ سے دیکھنے اور روحانی کانوں سے سننے سے حاصل ہوتی ہے۔ جب کوئی ہر ایک چیز سے منقطع ہو کر اپنا رخ صرف خدا کی طرف کر لیتا ہے تو پھر بار بار اسے خدا کا مشاہدہ ہوتا رہتا ہے۔ اس کے بعد مظاہر فطرت پر نظر کرنا ، تاریخ انسانی کا مطالعہ کرنا اور اپنے نفس پر غور و فکر کرنا اور کائنات کی ہر چھوٹی بڑی چیز اس کے دل میں ایک خدا کا خیال پید کرے گی؛ اس کائنات کی ہر شئی اس کے ذہن کو اس حقیقت وحدہ لاشریک کی طرف متوجہ کرے گی۔ وہ ہر جگہ اس کی عظمت و جلال کا مشاہدہ کرے گا۔ صرف وہی اللہ کی معرفت حاصل کر سکتا ہے جو خدا میں فنا ہو چکا ہے۔ خدا کی معرفت ایک ایک ایسا تحفہ ہے جو ان لوگوں کو عطا نہیں کیا جاتا جو اس کے علاوہ دوسری چیزوں میں بھی مشغول ہوں۔

ماخذ: sundayguardianlive.com/opinion/how-to-discover-god

URL for English article: https://newageislam.com/spiritual-meditations/one-engrossed-god-discover-him/d/115454

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/one-engrossed-god-discover-him/d/115479

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


 

Loading..

Loading..